بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

تزکیہ نفس  اور حکمت سے کیا مراد ہے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  سر میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ:

۱۔ تزکیہ نفس سے کیا مراد ہے؟

۲۔ حکمت کسے کہتے ہیں؟

ادریس، ڈیرہ غازی خان، پاکستان

ڈئیر ادریس صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کوشش کیجیے کہ اردو میں لکھا کریں۔ میری رومن اردو کمزور ہے۔ سوالات کے جواب یہ ہیں:

۱۔ تزکیہ نفس کا مطلب ہے، اپنی شخصیت کو اخلاقی عیوب سے پاک کر کے اس میں اچھی خصوصیات کو پروان چڑھانا۔  انسان کی شخصیت میں بہت سی خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں۔ تزکیہ نفس کے عمل کے ذریعے خوبیوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور خامیوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ قرآن مجید کی اس آیت سے ماخوذ ہے:

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا (7) فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا (8) قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا (9) وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا (10)  (سورۃ الشمس 90)

"نفس انسانی اور اسے درست بنانے والے کی قسم۔ پھر اس نے اس میں اس کی برائی اور نیکی کو الہام کر دیا۔ کامیاب ہوا وہ جس نے اسے پاکیزہ کیا اور نامراد ہوا وہ جس نے اسے دبا دیا۔ "

تزکیہ نفس کوئی پراسرار عمل نہیں ہے جس کے لئے مراقبوں اور چلوں کی ضرورت ہو۔ یہ ایک خالص عقلی اور منطقی عمل سے جسے عرف عام میں Personality Development کہا جاتا ہے۔ اس کی تفصیل آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:

http://www.mubashirnazir.org/PD/Personalityurdu.htm

۲۔ حکمت کا معنی ہے عقل و دانش(Wisdom) ۔ مختلف سیاق و سباق میں یہ لفظ مختلف معانی میں آتا ہے۔ اگر آپ سیاق بتا سکیں تو میں معنی متعین کر سکتا ہوں۔ قرآن مجید میں یہ لفظ عقل کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے اور دین و شریعت کے احکام کے پیچھے جو  حکمت کارفرما ہے، اس کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter