بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

کیا دیگر انبیاء پر درود بھیجا جا سکتا ہے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

برادر گرامی محترم مبشر نذیر صاحب !

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

 سلام کی بعد عرض کرتا هو ! جب بهی آپکی ویب سائت می آپکی مضامین پرهتا هو تو بهت مسرور او خوش هوتا هو.

 بهت عمده مضامین اور آرتیکلز هی اس کی بدلی خدا آپکو دنیا اور آخرمین جزای خیر دی-آمین.

 بهایی جان ایک عرض کرتا هو اگر برا نه مانیی تو جب بهی کسی پیغمبر کی نام کیسات مثال کی طورپر(سیدنا سلیمان علیہ( الصلوۃ وا)لسلام) سلیمان کیسات (الصلاة) نهی لکنا چاهیی. اوراگر کسی پیغمبر کیسات لکنا هو تو پهر اس کیسات اپنا پیغمبر کا ضم کرنا ضروری هوتا هیی ، اسطرح: حضرت ابراهیم علیه الصلاة و علی نبینا علیه السلام. کیونکه صلاة صرف هماری نبی کیلیی مختص کی گیی هی.

برای مهربانی آپ اس مسئلی کی متعلق کسی شیخ سی معلومات حاصل کرین او خود کو 100% شور کری.

 الله آپکو جزای خیر دی- آمین.

 آپ کا اخ فی الله 

محمد سراج الحق

کابل ، افغانستان

اکتوبر 2010

ڈئیر سراج بھائی

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 آپ کی میل، تاثرات اور مشورے کا بہت بہت شکریہ۔ اپنا تفصیلی تعارف کروا دیجیے تو نوازش ہو گی۔ کیا آپ افغانستان میں رہتے ہیں؟ آج کل وہاں کیا حالات ہیں؟

 جہاں تک صلوۃ کے صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص ہونے کا تعلق ہے تو اس ضمن میں کسی بھی عالم کی رائے میرے علم میں نہیں ہے۔ قرآن مجید نے تو ہمیں تمام انبیاء کرام پر ایمان لانے اور ان کا ادب کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیدنا آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہمارے ہی نبی ہیں اور وہ سب ایک ہی دین لے کر آئے تھے۔

 یہی وجہ ہے کہ قدیم دور سے لے کر آج تک کی کتب دیکھیے تو ہمارے اہل علم دیگر انبیاء پر بھی درود بھیجتے آئے ہیں۔ قدیم اہل علم تو پہلے انبیاء کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم بھی لکھ دیا کرتے تھے۔ بطور مثال ابن حزم، جو کہ پانچویں صدی ہجری کے عالم ہیں، کی کتاب "الملل والنحل"  ایک عبارت پیش کر رہا ہوں:

 فبعث الله عز وجل إليهم إبراهيم خليله صلى الله عليه وسلم بدين الإسلام الذي نحن عليه الآن وتصحيح۔۔۔۔۔

ولم ينزل الله عز وجل كتاباً قبل القرآن بفرض إقرار بصلب المسيح صلى الله عليه وسلم ولا بإنكاره وإنما ألزم الفرض بعد نزول القرآن بتكذيب الخبر بصلبه‏.‏

 نماز میں ہم جو درود پڑھتے ہیں، آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ اس میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر درود کا ذکر ہے۔ ہمیں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ السلام سب ہی کا ادب کرنا چاہیے اور ان کے معاملے میں کسی تعصب کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

 

دعاؤں کی درخواست ہے۔

 

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter