بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

حضرت موسی علیہ الصلوۃ السلام کا جلال

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

اسلام وعلیکم مبشر صاحب کیسے ہیں آپ۔ بہت شکریہ جواب دینےکا۔

ایک سوال حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں پوجھناہے۔ حضرت موسی علیہ السلام کے متعلق یہ سنا ہے کہ وہ کافی جلالی طبیعت کے تھے۔ جس سے زہن میں یہ امیج بنتا ہے کہ وہ کافی غصے والے اور سخت طبیعت کے ہونگے۔ جب کہ قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہر نبی بہت نرم طبیعت کا، مہربان اور صبر کرنے والا ہوتا ہے۔ کیا حضرت موسی علیہ السلام سخت طبیعت کے تھے۔ کیا یہ واقعہ ہوا تھا کہ جب  حضرت موسی علیہ السلام کے  پا س  حضرت عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرنے آئے تھے تو انہوں نے تھپڑ مار کر ان کی آنکھ پھوڑ دی تھی اس واقعہ کے بارے میں بتائں۔

والسلام،

عبداللہ ، سیالکوٹ، پاکستان

نومبر 2010

ڈئیر عبداللہ صاحب

السلام علیکم

یہ سب اسرائیلی روایتیں ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہود میں سے بعض لوگوں کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ اپنے انبیاء سے بھی الٹی سیدھی باتیں منسوب کرتے رہے ہیں تاکہ ان کے اپنے کردار پر پردہ پڑا رہے۔

قرآن مجید میں صرف ایک واقعہ ایسا ملتا ہے جس میں سیدنا موسی علیہ الصلوۃ السلام کے غصے کا ذکر ہے۔ یہ اس وقت ہوا جب آپ کوہ طور سے واپس آئے تو قوم کو بچھڑے کی پوجا میں ملوث دیکھا۔ آپ کو اتنا جلال آیا کہ آپ کے ہاتھ سے تورات کی تختیاں گر گئیں اور آپ نے سیدنا ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو سر اور داڑھی سے پکڑ کر جھنجوڑا۔ لیکن یہ واقعہ ایسا ہے کہ کسی بھی شخص کو غصہ آ جائے گا۔ یہ بڑی بات نہیں ہے۔

آپ علیہ السلام کی شخصیت یقیناً نرم خو اور محبت کرنے والی ہے تبھی تو اسرائیل کی پوری قوم آپ پر ایک دم ایمان لے آئی تھی۔ بائبل میں متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں جو آپ کے حلم اور صبر کو بیان کرتے ہیں۔ عزرائیل علیہ السلام والا واقعہ ایک جھوٹی روایت ہے جو اسرائیلی خرافات میں سے ایک ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter