بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

دور جدید کی سازش

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

مبشر بھائی جان

السلام علیکم

آپ کی ایک تحریر "دور جدید کی سازش" پڑھ کر ذہن میں کچھ سوال آئے۔

۱۔ اولڈ جنریشن نئی جنسل کو برا بھلا کہتی ہے تو جب ہمارا اولڈ جنریشن میں شمار ہو گا تو ہم کونسی باتوں پر اپنی نئی جنریشن کو برا کہیں گے؟

۲۔ میں جب اپنے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں کسی پر جلد یقین نہیں کر پاتا۔ کیا یہ کوئی نفسیاتی بیماری ہے؟

۳۔ آئی کیو پروگرام کے لیے کوئی لنک آپ کے پاس ہو تو بھیج دیں۔

والسلام

محمد مدثر، انڈیا

جنوری 2011

ڈئیر مدثر بھائی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میری تحریروں کو اس قابل سمجھا کہ ان میں غور و فکر کر رہے ہیں۔ آپ کے سوالات کے جواب یہ ہیں:

۱۔ جب ہم بوڑھے ہوں گے تو اس دور میں کچھ اور مسائل ہوں گے جن کے ہم عادی نہیں ہوں گے اور اپنی اولاد کو اس پر برا بھلا کہیں گے۔ اب یہ مسائل کیا ہوں گے؟ اس کا علم تو اللہ تعالی ہی کو ہے کیونکہ ہم مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ زیادہ سے زیادہ اندازے ہی لگا سکتے ہیں۔ جیسے ہو سکتا ہے کہ مغربیت کی بڑھتی ہوئی یلغار سے ہمارے بچے اس قدر متاثر ہو جائیں کہ ہمیں اچھا نہ لگے، یا خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے،  یا ہمیں اس دور کی نئی ایجادات بری لگنے لگیں وغیرہ وغیرہ۔

۲۔ آپ کسی پر جلد یقین نہیں کرتے تو یہ کوئی برائی یا مسئلہ نہیں ہے۔ ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔ ہاں اگر بے یقینی کی یہ کیفیت بہت زیادہ ہو جائے کہ زندگی کا کوئی کام ہی نہ چل سکے تو پھر یہ ایب نارمل بات ہے۔ اس صورت میں غور کیجیے گا۔ اگر یہ کچھ زیادہ ہے اور آپ کی زندگی کے معمولات پر اثر نہیں ڈالتی تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ اس سے آپ دوسروں کی دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

۳۔ آئی کیو ٹیسٹ کی بہت سی ویب سائٹس ہیں۔ گوگل پر سرچ کر لیجیے۔ چند لنک یہ ہیں:

www.iqtest.com

www.free-iqtest.net

دعاؤں کی درخواست ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter