بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

باجماعت نماز کی عادت کو برقرار کیسے رکھا جائے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم

مبشر بھائی۔ اللہ آپ کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔ آپ کی تحریریں میں بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور یقیناً میں نے اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا۔  پہلے میں پانچ ٹائم باجماعت نماز پڑھتا تھا اور اس کے ساتھ کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا تھا مگر جب سے ہاسٹل جائن یا ہے، باجماعت نماز نہیں پڑھتا اور بالکل ذکر نہیں کرتا۔ بہت کوشش کر رہا ہوں مگر ناکام ہوں۔ اس معاملے میں میرے لیے دعا فرمائیں اور میری راہنمائی کیجیے۔ شکریہ

ایک دوست

ٹیکسلا یونیورسٹی، پاکستان

مارچ 2011

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے اندر موجود ضمیر کی طاقت آپ کو باقاعدگی سے نماز پڑھنے کے لیے بے چین کر رہی ہے۔

اللہ تعالی نے ہم پر نماز فرض کی ہے۔ اللہ تعالی کی محبت ہی اس بات کے لیے کافی ہے کہ ہم اس کی پکار سن کر نماز کے لیے اٹھ جائیں۔ جیسے اگر کوئی آ کر ہمیں بتائے کہ تمہیں ملک کا وزیر اعظم بلا رہا ہے تو ہم دوڑتے ہوئے اس کی طرف جائیں گے۔ یہ تو خالق کائنات کا معاملہ ہے کہ وہ ہمیں اپنی جانب بلاتا ہے اور اذان اسی کی منادی ہے۔

میں خود بھی ہاسٹل لائف میں رہا ہوں۔ میرا تجربہ ہے کہ ہاسٹلوں وغیرہ میں لوگ زیادہ باقاعدگی سے باجماعت نماز پڑھتے ہیں۔ اگر یہاں آ کر آپ کو مشکل ہو رہی ہے تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کے دوست وہ لوگ نہیں ہیں جو نماز باقاعدگی سے پڑھتے ہوں۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایسے ساتھیوں سے دوستی کیجیے جو باقاعدگی سے باجماعت نماز پڑھتے ہوں۔ ہاسٹل کی مسجد میں آپ کو ایسے دوست مل جائیں گے۔ ان میں سے کسی کو کہہ دیجیے کہ وہ نماز کے لیے جاتے وقت آپ کو یاد کروا دے۔ اسی طرح آپ اپنے موبائل میں بھی نماز کا الارم لگا سکتے ہیں۔ اس سے انشاء اللہ باقاعدگی پیدا ہو جائے گی۔ کچھ عرصہ کوشش کیجیے، اس کے بعد ایسی عادت بن جائے گی کہ نماز نہ پڑھنے پر بے چینی ہو گی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث میں جو اذکار منقول ہیں، صرف وہی کیجیے۔ یہ بہت ہی مختصر اذکار ہوتے ہیں۔ ہمارے دین میں طویل اذکار کا کوئی تصور نہیں ہے۔ ان اذکار کا ترجمہ یاد کر لیجیے اور پوری توجہ سے ان پر غور کرتے ہوئے ان کا ورد کیجیے۔ انشاء اللہ یہ کاوش بھی آپ کو نماز و ذکر میں باقاعدگی لانے میں مدد کرے گی۔

اگر کوئی اور سوال ذہن میں ہو تو بلاتکلف لکھیے۔

 والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter