بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

مردوں کے لیے حوریں اور خواتین کے لیے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

سلام، مبشر بھائی

جنت میں مردوں کو تو حوریں ملی گی، عورتوں کو جنت میں کیا ملے گا؟ کیا ان کو بھی ایک سے زیادہ مردوں کا ساتھ ملے گا؟ جیسے مردوں کو ایک زیادہ حوریں ملیں گی۔

عبد الروؤف

دبئی

مئی 2011

ڈئیر عبدالروؤف بھائی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اس مسئلے کو جہاں تک میں سمجھا ہوں، وہ یہ ہے کہ قرآن مجید نے اپنی دعوت میں اہل عرب کے ذوق کا خاص خیال رکھا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ قرآن کا مقصد عربوں کو اس بات کے لیے تیار کرنا تھا کہ وہ اللہ کے دین کو مانیں، سمجھیں اور پھر اس کا پیغام بقیہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ یہی وجہ ہے کہ عربی زبان، کلچر، محاورہ، ادب وغیرہ کی ہر چیز عربوں کے ذوق کے مطابق قرآن میں بیان ہوئی ہے۔ اس مسئلے پر آپ تفصیل سے "قرآنی عربی پروگرام" کے لیول ۵ میں گفتگو دیکھ سکتے ہیں۔قرآن مجید میں ایمان و اخلاق اور شریعت کی دعوت تو سب انسانوں کے لیے ہے، لیکن اس کے علاوہ اس میں جو ادبی (Literary) نوعیت کے مضامین ہیں، ان کا تعلق خاص عربوں کے ذوق سے ہے کیونکہ اللہ تعالی انہیں بقیہ دنیا پر اتمام حجت کے لیے تیار کر رہا ہے۔ چونکہ عرب قرآن کے اولین مخاطب تھے، اس وجہ سے ادبی اسالیب میں ان کے ذوق کی خاص رعایت رکھی گئی ہے۔

مرد کے لیے حوروں کا ذکر بھی میرے خیال میں بنیادی طور پر عربوں کے لیے اپیل ہے۔ عرب خواتین میں سوکنوں کے لیے ویسا حسد نہیں پایا جاتا ہے، اس وجہ سے جنت کی نعمتوں کے ضمن میں حوروں کا بیان اس طریقے سے کیا گیا ہے۔

رہا یہ سوال کہ خواتین کے لیے کیا ہو گا؟ یہ بات قرآن مجید نے واضح کر دی ہے کہ جنت میں انہیں ایک بہت اعلی اسٹیٹس ملے گا۔ حوریں بیچاریاں تو محض خدمت کے لیے وہاں ہوں گی جبکہ خواتین اپنے عمل کی بنیاد پر ٹھیک میرٹ کی بنیاد پر جنت کی حقدار بنیں گی۔ وہ جنت کی مالک ہوں گی نہ کہ اپنے شوہر کی خدمت گزار اور وہاں انہیں مردوں کے تحت رہنا نہیں پڑے گا۔ رہا یہ سوال کہ انہیں ایک سے زائد مرد جنسی تعلق کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں، اس بارے میں قرآن و حدیث خاموش ہیں البتہ اتنا ضرور بیان کیا جاتا ہے کہ ہر جنتی مرد و عورت کو پاکیزہ جوڑے دستیاب ہوں گے اور وہاں کے تمام معاملات پاکیزگی پر مبنی ہوں گے۔ وہاں کوئی لغو بات نہ ہو گی۔ اس سے ہم معاملے کی نوعیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

اس سے زیادہ اس مسئلے میں پڑنا اور ان باتوں کا کھوج لگانا جنہیں اللہ تعالی نے بیان نہیں فرمایا، انسان کو گمراہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ خواتین کے اطمینان کے لیے میرے خیال میں اتنا ہی کافی ہے جتنا قرآن و حدیث میں بیان ہو گیا ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter