بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

تہتر فرقوں کی تعداد کیسے پوری ہو گی؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلا م و علیکم! مجھے  ایک  سوال  پوچھنا  ہے  آپ سے , وہ یہ  ہے  کہ  محمّ نے  جو  یہ  فرمایا  ہے  میری  امّت  میں 73 فرقے  ہو  جاینگے , 1 فرقہ  جنّت  میں جاےگا   باقی سب  جہنّم  میں جاینگے , اب  آپ  مجھے  یہ  بتائیے کہ امت محمدیہ میں آج  کل کے  زمانے  ک ے یہود  و  نصاریٰ  بھی  شامل  ہیں اور کیا  محمّد کے بعد  آنے   والا  ہر  ایک  فرد  سب  کے سب  امّت  محمدیہ میں شامل  ہے  یا  پھر  صرف  جو   اسلام  میں ہے  وو  ہی  امّت  محمدیہ ہے؟ برائے مہربانی  مجھے  سوال  کا  تفصیل  سے  جواب  دیں , میں آپ کا بہت  شکر  گزار  رہوں گا۔

محمّد علی ، حیدر آباد، انڈیا

جولائی 2011

ڈئیر محمد بھائی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

ّآپ نے اردو میں لکھنے کی اچھی کوشش کی ہے۔ انشاء اللہ آہستہ آہستہ ہاتھ رواں ہو جائے گا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے دو درجے ہیں: ایک درجہ تو آپ کی "امت دعوت" کا ہے جس میں آپ کے زمانے سے لے کر قیامت تک کے تمام انسان شامل ہیں خواہ وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم۔ یہ وہ لوگ ہیں جن تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پہنچی ہے یا پہنچانے کی ذمہ داری ہمیں سونپی گئی ہے۔دوسرا درجہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے اس دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ اس میں صرف مسلمان ہی شامل ہیں اور انہی کو امت مسلمہ کہا جاتا ہے۔

۷۳ فرقوں کا تعلق امت مسلمہ سے ہے اور ہر دور میں علماء نے اپنے اپنے دور کے حساب سے ۷۳ فرقے گنوانے کی کوشش کی ہے جس سے کافی کنفیوژن پیدا ہوئی ہے۔ میری تحقیق کے مطابق یہاں ۷۳ کا لفظ زبان کا ایک اسلوب ہے جس سے متعین عدد نہیں بلکہ کثرت مراد ہے۔ حدیث کے الفاظ غالباً اس طرح ہیں کہ جیسے یہودی ۷۱ فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور عیسائی ۷۲ میں تو میری امت ۷۳ فرقوں میں تقسیم ہو گی۔ اردو میں بھی ہم یہ اسلوب استعمال کرتے ہیں کہ بیس، پچاس، سو، ہزار، لاکھ کا لفظ محض کثرت کو بیان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر اس نے تین مرتبہ یہ کام کیا ہے تو تم چار مرتبہ کرو گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ شخص گن کر چار مرتبہ یہ کام کرے گا بلکہ یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ وہ شخص پہلے کی نسبت زیادہ مرتبہ ایسا کرے گا۔

حدیث کا مطلب مجھے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ مسلمانوں کے ہاں یہود و نصاری کی نسبت زیادہ فرقے بنیں گے اور یہ اس معاملے میں ان پر سبقت لے جائیں گے۔ ان کی تاریخ گواہ ہے کہ ایسا ہی ہوا ہے۔ اس وجہ سے ۷۳ کا عدد پورا کرنے کے لیے کسی گنتی کی ضرورت نہیں ہے۔ ویسے آپ اگر یہود و نصاری کے فرقے بھی گن لیں تو یہ عدد  بھی ہزاروں میں پہنچ جائے گا۔ اس وقت صرف امریکہ ہی میں عیسائیوں کے 1200 سے زائد فرقے (Cults) ہیں جو ایک دوسرے سے کافی مختلف عقائد رکھتے ہیں۔ یہودیوں کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے اور ان کے ہاں بھی بے شمار فرقے پائے جاتے ہیں۔

امید ہے کہ بات واضح ہو گئی ہو گی۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter