بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

صبر اور نماز سے مدد مانگنے کا مطلب کیا ہے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

قرآن مجید کی ایک آیت میں صبر اور نماز سے مدد مانگنے کا حکم ہے۔ سوال یہ ہے کہ غیر مسلم تو نماز نہیں پڑھتے تو وہ اس دنیا میں کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ایک بھائی

کراچی، پاکستان

دسمبر 2011

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالی نے کامیابی کے لیے دو باتیں ارشاد فرمائی ہیں: صبر اور نماز۔ صبر کا معاملہ مسلم و غیر مسلم سبھی کے ساتھ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تکالیف کو نہ صرف برداشت کرنا بلکہ ان میں ثابت قدم رہنا۔  دنیاوی ترقیوں کے میدان میں غیر مسلم بھی اگر کامیابی کی راہ میں آنے والی تکالیف کو برداشت کرے گا اور اس میں ثابت قدم رہے گا تو اسے بھی کامیابی مل جائے گی۔

بندہ مومن کے لیے ایک اضافی بات ارشاد فرمائی کہ وہ نماز سے مدد لے۔ یعنی اپنی پوری کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے رجوع کرے اور اس سے نماز پڑھ کر دعا کرتا رہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت سے غیر مسلم بھی اپنے اپنے طریقے پر ایسا کرتے ہیں اور اللہ تعالی ان کی دعائیں بھی سنتا ہے کیونکہ وہ سب کا رب ہے۔

آخرت کی کامیابی کے لیے بہرحال اللہ تعالی اور اس کے رسولوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔ ہاں جس شخص تک کسی خاص پیغمبر کی دعوت نہیں پہنچی یا پہنچی تو مسخ حالت میں، تو اس کا فیصلہ اللہ تعالی کے سپرد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالی کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں فرمائے گا۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter