بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

کیا لفظ "درود" کا استعمال درست ہے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

ڈئیر مبشر صاحب

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

میں قرآن مجید کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں۔ بہت سی باتیں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں مگر ابتدا میں سورۃ الاحزاب آیت 56 سے کروں گا۔ اس آیت میں "تسلیم" کرنے کی بات ہو رہی ہے۔  لفظ "درود" فارسی زبان کا لفظ ہے ، اس کے معنی جڑ کاٹنے کے ہیں۔ اور اصطلاحی معانی ہیں، "کسی کی جڑیں کاٹ کے رکھ دینا۔" تصدیق کے لیے دیکھیے، فارسی سے اردو ڈکشنری۔  

شکریہ

محمد عاطف

دسمبر 2011

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ڈئیر عاطف صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سورۃ احزاب کی آیت میں "صلوۃ" کا ترجمہ عام طور پر "درود" کیا جاتا ہے۔ زبانوں میں یہ عام چیز ہے کہ جب ایک زبان کا لفظ دوسری میں جاتا ہے تو اس کا مفہوم بعض اوقات بالکل ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔ فارسی میں درود کا جو بھی مطلب ہو، اردو میں اس کا مطلب ہر شخص جانتا ہے کہ یہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعائے رحمت" کو کہتے ہیں اور یہ لفظ اردو میں کسی اور کے لیے استعمال بھی نہیں ہوتا ہے۔

عربی میں لفظ "صلوۃ" دعا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کسی بھی قدیم لغت جیسے لسان العرب کو دیکھ سکتے ہیں۔ جب یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہو تو ظاہر ہے کہ اللہ تعالی سے آپ کے لیے مزید رحمت کی دعا ہو گی۔ اس وجہ سے "صلوا" کا ترجمہ "درود بھیجنا" ٹھیک ہے۔ترجمہ کرتے وقت یہی دیکھنا چاہیے کہ کسی لفظ کا موجودہ استعمال کیا ہے۔ ممکن ہے کہ ماضی میں یا کسی اور زبان میں اس کا کچھ اور مطلب ہو لیکن اصل چیز اس کا موجودہ استعمال ہے۔ اس تفصیل میں پڑنے کی ضرورت  نہیں ہے کہ کوئی لفظ ماضی میں کسی اور زبان میں کس معنی میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ یہ تمام تفصیلات ہمارے لیے غیر متعلق (Irrelevant) ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے دور اور ہماری زبان میں وہ لفظ کس معنی میں استعمال ہو رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہر صاحب ایمان "دعائے رحمت" ہی کے معنی میں درود کا لفظ استعمال کرتا ہے، اس وجہ سے اس کے استعمال میں حرج نہیں ہے۔

اگر اور کوئی سوالات ہوں تو بلا تکلف لکھیے۔ لیکن گزارش ہے کہ اگر اردو میں لکھنا ہو تو اردو زبان میں لکھیے کیونکہ رومن اردو پڑھنا میرے لیے مشکل ہے۔ کمپیوٹر میں اردو انیبل کرنے کا طریقہ یہاں دستیاب ہے:

http://www.mubashirnazir.org/Setting%20Up%20Your%20System%20For%20Urdu.htm

ان دنوں اسلامک اسٹڈیز کو آن لائن کرنے کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں۔ اس کے بارے میں آپ کے تاثرات مل جائیں تو نوازش ہو گی۔

http://www.mubashirnazir.org/Courses/Islamic-Studies-Introduction.pdf

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter