بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

حالات سے مایوسی کو کیسے ختم کیا جائے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

موجودہ دور میں اتنا برائی ہے، جدہر دیکھیے، ظلم، اور لوٹ کھسوٹ اور کرپشن نظر آتی ہے۔ ایسے حالات میں ذہن کو مثبت  کیسے رکھا جائے اور مایوسی سے کیسے بچا جائے؟ ذہن میں طرح طرح کے سوالات پیدا ہوتے ہیں، ان کا کیا کیا جائے؟

ایک بھائی

بحرین

فروری 2012

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے ہمارے ذمے صرف کوشش لگائی ہے۔ اگر ہم کوشش کر رہے ہیں تو اس میں کامیاب نہیں ہو پا رہے تو اللہ تعالی سے دعا کیجیے اور کوشش جاری رکھیے۔ انشاء اللہ وہ کرم فرمائیں گے۔ مایوسی کے موضوع پر ایک کتاب لکھی تھی، اس کا مطالعہ کر لیجیے تو انشاء اللہ آپ فائدہ محسوس کریں گے۔

http://www.mubashirnazir.org/ER/L0002-00-Frustration.htm

دنیا کے حالات سے مایوسی دراصل ایک غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلے زمانے کے لوگ بہت اچھے تھے اور حالات اب خراب ہوئے ہیں۔  یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ ہر دور میں اچھے اور برے لوگ رہے ہیں اور بعض ادوار تو ایسے گزرے ہیں جن میں برائی کا بہت زیادہ غلبہ رہا ہے۔ بعض ادوار میں نیکی غالب رہی ہے۔ خیر اور شر کی کشمکش کا یہ سلسلہ اس وقت سے چلا آ رہا ہے جب سے اللہ تعالی نے یہ دنیا بنائی ہے۔ ہم اگر کسی بھی دور کے مصلحین کی کتابیں پڑھیے تو وہ اپنے زمانے کے بارے میں یہی رائے رکھتے تھے جو آج ہم اپنے زمانے کے بارے میں رکھتے ہیں۔  مثلاً امام غزالی، ابن تیمیہ، ابن جوزی، شیخ احمد سرہندی، شاہ ولی اللہ  جیسے مصلحین  کی کتب پڑھیے تو وہ اپنے اپنے دور کے بارے میں یہی کچھ کہتے نظر آتے ہیں جو آج ہم اپنے دور کے بارے میں کہتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس دنیا میں ہمیشہ سے خیر اور شر موجود رہے ہیں۔ جب ہم مصلحانہ نظر سے اپنے زمانے کو دیکھتے ہیں تو بڑی خرابیاں نظر آتی ہیں۔ حالانکہ یہ ہمارا فریب نظر ہوتا ہے کیونکہ اسی زمانے میں پائی جانے والی خوبیوں کو ہم نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔

مجھے تو موجودہ دور میں بڑی خوبیاں نظر آتی ہیں:

۱۔ آج کل، پچھلے تیس چالیس برس کی نسبت لوگ دین کی جانب زیادہ مائل ہیں۔

۲۔ بے شمار لوگ تزکیہ نفس کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔ میری ویب سائٹ پر سب سے زیادہ رش تعمیر شخصیت پروگرام میں رہتا ہے اور روزانہ ڈیڑھ دو سو ہٹس صرف اسی سیکشن پر ہوتے ہیں۔

۳۔ لوگوں میں دین کے صحیح علم کو حاصل کرنے کا رجحان بہت طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

۴۔ بہت سے لوگ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خیال رکھتے ہیں۔

اس سب کے ساتھ جنہوں نے برائی کے راستے پر چلنا ہے، وہ اس پر پوری قوت سے دوڑے چلے جا رہے ہیں اور جنہوں نے اپنی زندگی کے لیے نیکی کا انتخاب کیا ہے، وہ اس پر رواں دواں ہیں۔ یہ سلسلہ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے اور قیامت تک جاری رہے گا۔ ایسا  تو صرف جنت میں ہی ممکن ہو گا کہ وہاں برائی کو ختم کر کے صرف اور صرف نیکی کی بنیاد پر نظام حیات ترتیب دیا جائے گا۔ ہمارا امتحان اس میں صرف یہ ہے کہ ہم نیکی پر قائم رہیں اور دوسروں تک اس نیکی کو پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں۔ اللہ تعالی ہمیں یقیناً کامیابی عطا فرمائیں گے۔

ذہن میں سوالات کا ابھرنا ایک اچھی بات ہے۔ ان سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ تنقیدی انداز میں جوابات تلاش کرنے چاہییں کہ انسان درست بات تک اسی طرح پہنچتا ہے۔ آپ کے ذہن میں جو سوالات اور تجربات ہوں، بلاتکلف لکھیے۔ کوشش کیجیے کہ ہر سوال کو reply کی بجائے الگ میل میں لکھیے تاکہ مجھے جواب دینے میں آسانی ہو۔

دعاؤں کی درخواست ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter