بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

خرگوش کی موت

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

ڈئیر مبشر بھائی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں ایک مسئلہ لے کر حاضر ہوا ہوں جس نے کافی پریشان کیا ہوا ہے۔ کچھ دن پہلے ہم نے بچوں کو ایک خرگوش کا بچہ گھر میں لا کر دیا تھا۔ بچوں کو اس کا فی شوق تھا اور مجھے بات ماننے میں اسلیے بھی مشکل نہیں ہوئی کیونکہ میں پہلے بھی گھر میں چڑیاں رکھی ہوئیں تھیں۔  ایک رات اس کا چارہ ختم ہو گیا تو بیوی کے بتانے پر میں نے سستی کی کہ چلو صبح لے آئیں گے۔ اور اگلے دن جمعہ کی وجہ سے دن میں بھی یاد نہ رھااور جمعہ نماز کے لیے چلا گیا۔ واپسی پر اس کے لیے  چارہ لے کر جب گھر آیا تو تب تک وہ بیچارہ بھوک سے نڈھال ہو چکا تھا اور گھرا ہوا تھا۔۔۔ چل بھی نہیں سکتا تھا۔ میں کافی کوشش کی کہ اس کو پانی پلاوں اور وہ کسی طرح کچھ کھا لے لیکن وہ کچھ زیادہ بیمار ہو گیا تھا۔  پھر میں اسکو اپنے ایک جاننے والے کے ہاں بھی چھوڑ کر گیا کیونکہ انہوں نے خرگوش پالے ہوئے تھا تو میں نے سوچا کہ وہاں وہ ان کے ساتھ رہ کہ شاید کچھ کھالے۔ شام کو انہوں نے کہا کہ ُپ اسے لے جاؤ،  یہ ٹھیک ہو گیا ہے۔ میں لے تو لیکب وہ ویسے ھی تھا اور اس نے اگلی رات بھی کچھ نہیں کھایا اور صبح دیکھا تو اپنے پنجرے میں مرا پڑا تھا۔ اب اس بات کو لے کہ ہم میاں بیوی بہت پریشان ہیں کہ ہماری کوتاہی اور لاپرواہی کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی اور وہ تکلیف کا شکار رہا۔ اللہ تعالی ٰ سے معافی تو مانگی ہے لیکن تسلی نہیں ہو پا رہی۔ آپ بتانے کا مقصد یہ تھا کہ اس طرح کی صورت حال میں دین کہ کیا احکامات ہیں اور ہمیں کیا کفارہ یا جرمانہ ادا کرنا ہو گا تا کہ اس گنا ہ سے معافی پائے جا سکے۔

مہربانی فرما کر راہنمائی کریں بہت شکریہ۔

 والسلام

 ایک بھائی

ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات

فروری 2012

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

آپ کی میل پڑھ کر افسوس ہوا۔ اب کفارہ تو کچھ بھی ممکن نہیں ہے، ہاں توبہ استغفار کی جا سکتی ہے۔ آئندہ کے لیے احتیاط کر لیجیے کہ اگر ایسا کوئی جانور لائیں تو اس کی جوڑی ہی لائیں اور ان کی خوراک کا خیال رکھیں۔ ہمارے دین نے جانوروں کے حقوق ہم پر مقرر کیے ہیں۔ عام طور پر جو لوگ جانور پالتے ہیں، وہ ان حقوق کا خیال نہیں رکھتے:

۱۔ اکثر لوگ پرندوں کو قید کر دیتے ہیں۔ یہ ان پر ظلم ہے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے ہمیں کسی چھوٹے سے کمرے میں بند کر دیا جائے۔ اگر کسی کو پرندے پالنے کا بہت شوق ہو، تو کبوتر بہترین پرندہ ہے جو واپس گھر آ جاتا ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں کبوتر پالنے کو لفنگوں کا کام سمجھا جاتا ہے تاہم کسی کو بہت شوق ہو تو اس میں دینی اعتبار سے حرج نہیں۔

۲۔  بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ازدواجی زندگی گزارنا جانوروں کا حق بھی ہے۔ وہ جوڑے کی بجائے ایک جانور لاتے ہیں۔ اس طرح وہ اداس رہ کر مرجاتا ہے۔

۳۔ جانوروں کی خوراک کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ جس جانور کی ہم ذمہ داری لے رہے ہیں، اگر و ہ بیمار ہو جائے تو اس کا علاج بھی کروانا چاہیے۔

۴۔ بعض لوگ جانوروں کے نومولود بچے دوسرے دوستوں کو دے دیتے ہیں یا بیچ دیتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ماں پر ظلم ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے کسی خاتون کو بچہ پیدا ہوتے ہی اسے ماں سے الگ کر کے کسی کو دے دیا جائے۔ پالتو جانوروں کا عموماً معاملہ یہ ہوتا ہے کہ رضاعت کی مدت گزرنے کے بعد ماں کو بچوں سے لگاؤ نہیں رہتا۔ اس لیے اگر کسی کو دینا ہو تو رضاعت کے بعد دینا چاہیے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter