بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

کیا اینل سیکس حرام ہے؟

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم

کیا دین میں بیوی کے ساتھ پیچھے سے سیکس (Anal Sex) سے منع کیا گیا ہے؟ اگر ہاں، تو قرآن یا حدیث کا حوالہ دیجیے۔

ایک بھائی

کراچی، پاکستان

اپریل 2012

محترم بھائی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالی نے حلال و حرام کے لیے یہ نہیں کیا کہ ایک مکمل فہرست بیان کر دی ہو بلکہ اس نے اس کی بجائے انسان کی شخصیت میں جائز و ناجائز کو جانچنے والی ایک صلاحیت رکھ دی ہے جسے ہم ضمیر کہتے ہیں۔ یہی ضمیر ہمیں بتاتا ہے کہ دھوکہ دہی اور قتل برا کام ہیں اور غریبوں اور کمزوروں کی مدد ایک اچھا کام ہے۔ قرآن و سنت میں اسی ضمیر کی آواز پر کان دھرنے کی تربیت کی گئی ہے۔

بعض ایسے امور ہیں جن کا ذکر قرآن و حدیث میں نہیں ہے لیکن انسانی فطرت اور ضمیر انہیں برا سمجھتا ہے جیسے خواتین کی ہم جنس پرستی کے بارے میں قرآن و حدیث میں کوئی ضابطہ نہیں ملتا لیکن ہر وہ شخص جس کا ضمیر زندہ ہے، اسے حرام ہی کہے گا۔ یہی معاملہ اینل سیکس کا ہے۔  قرآن مجید میں اسے ایک مختلف اسلوب میں بیان کیا گیا ہے:

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ ۖ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ ۖ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ ۖ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ

یہ لوگ آپ سے حالت حیض (میں ازدواجی تعلق) کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ آپ انہیں بتائیے کہ یہ باعث اذیت ہے تو ایام حیض میں خواتین سے الگ رہیے۔ ان  سے اس وقت تک ازدواجی تعلق قائم نہ کیجیے جب تک کہ وہ پاک نہ ہو جائیں۔ پھر جب وہ پاک ہو جائیں تو ان سے اس مقام سے ازدواجی تعلق قائم کیجیے جہاں سے کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے۔  یقیناً اللہ توبہ کرنے والوں اور پاکیزہ رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ (البقرۃ 2:222)

چونکہ انسانی کام لامحدود ہیں، اس لیے اللہ تعالی نے بعض چیزوں کی حلت و حرمت کو بیان کر دیا ہے اور بقیہ امور کا فیصلہ انسان کی عقل پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ اپنی فطری رہنمائی کے مطابق ان کا فیصلہ کرے۔  آیت کریمہ میں اسی فطری رہنمائی کو ’’جہاں سے کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔  اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صرف Vaginal Sex ہی کا جواز ہے، کسی اور طرح کے سیکس کا نہیں۔

ایسے ہی فطری معاملات میں سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ گئے، آپ نے ان سے منع فرما دیا اور وہاں واضح رہنمائی فرما دی۔  اینل سیکس کے بارے میں ایک حدیث میں بھی اس حرمت کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ یہ ایک گندا کام ہے جس میں سوائے غلاظت اور جنسی بیماریوں کے اور کچھ نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے جامع ترمذی، کتاب التفسیر، باب سورۃ البقرۃ۔

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter