بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

لات دیوتا کی مردانگی

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم

صحیح بخاری میں ایک حدیث مبارک "اللات"، "العزی"، "المناۃ" کے حوالہ سے ہے کہ لات ایک ایسا بندہ تھا جو حاجیوں کی خدمت کے لیے ستو بھگویا کرتا تھا:  جبکہ قرآن مجید کے مفہوم سے یہ سمجھ آتی ہے کہ یہ نام مشرکین نے فرشتوں کے رکھے ہوئے تھے اور لات، منات اور عزی دیویاں تھیں۔ ارشاد ہے کہ : أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ ﴿١٩﴾ وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ ﴿٢٠﴾ أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ ﴿٢١﴾ تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ ﴿٢٢﴾ إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم

کم ازکم "لات" ہی سہی مگر اگر وہ مرد تھا تو آیت مبارکہ کا کیا مفہوم ہوگا؟

براہ کرم وضاحت کریں۔

سائل

محمد شکیل

لاہور، پاکستان

اپریل 2012

محترم شکیل بھائی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عربی میں وہ اسلوب عام ہے جسے "علی وجہ التغلیب" کہا جاتا ہے کہ غالب امور کی بنیاد پر فیصلہ کر دیا جاتا ہے۔ لات، عزی اور منات میں سے دو کے تو دیویاں ہونے پر اتفاق ہے، اس لیے صیغہ مونث کا استعمال ہوا۔ اردو میں بھی یہ عام ہے جیسے ہم کہتے ہیں کہ سلمی، زید اور بکر گئے۔ اگرچہ یہاں ایک خاتون اور دو مردوں کا ذکر ہے لیکن صیغہ جمع  مذکر استعمال ہوا ہے۔ اسی طرح اگر اکثریت خواتین کی ہے تو یہ کہا جائے گا کہ زید، سلمی اور عظمی گئیں۔   یہاں مونث کا صیغہ استعمال ہو گا۔ قرآن مجید میں اسی وجہ سے لات، منات اور عزی کا ذکر مونث کے صیغے میں ہوا ہے۔

ویسے جو مشرکین کا علم الاصنام (Mythology)ہوتا ہے، اس میں معقولیت کا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔  کسی بھی قوم کے دیوی دیوتاؤں کے قصے پڑھیے تو اس میں بہت سی ایسی باتیں ہوں گی جو انسانی عقل  مان نہیں سکتی۔ عین ممکن ہے کہ لات مرد ہی ہو او رحاجیوں کو ستو پلانے کے سبب اسے دیوتا بنا دیا گیا ہو۔  پھرعربوں کے خیال میں مر کر دیوی بن گیا ہو اور اس کی جنس تبدیل ہو گئی ہو۔  اگر ہم مختلف اقوام کے علم الاصنام کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ مشرکین کے ہاں دیویوں کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے کیونکہ وہ اپنے تئیں اسے خدا کا مونث پہلو یعنی ماں والی سائیڈ سمجھتے تھے۔ ان کے ہاں یہ تصور موجود تھا کہ خدا ماں اور باپ دونوں ہے۔ باپ والی خصوصیات کا ظہور دیوتاؤں اور ماں والی خصوصیات کا ظہور دیویوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح لات کے بارے میں ان کا نظریہ بدل گیا ہو۔ یہ میرا خیال ہی ہے۔ ویسے آپ جواد علی کی تاریخ العرب قبل الاسلام میں چیک کر سکتے ہیں۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter