بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

سنن اور نوافل میں سستی

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام عیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پیارے بھائی ذہن میں یہ بات آ رہی ہے کہ عموما لوگ فقہی اصطلاحات کا تعلق عمل سے جوڑ لیتے ہیں، جس کا نتیجہ عمل میں سستی کی صورت نکلتا ہے۔  مثلاً لوگ سنن اور نوافل کا نام سن کر انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ جبکہ سنت یا فرض کی وضاحت مسئلہ کی نوعیت کی وضاحت کے لیے ہوتی ہے۔ تو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم کسی امر کی رعایت رکھیں تو اس مسئلہ کو حل کیا جاسکے۔

محمد شکیل

لاہور، پاکستان

مئی  2012

ڈئیر شکیل بھائی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر لازمی اور اختیاری اعمال میں فرق کیا ہے تو اس کا مطلب یہی ہے وہ خود لوگوں پر پابندی عائد نہیں کرنا چاہتے ہیں ورنہ دین شاید قابل عمل نہ رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ لازمی اعمال کو کم از کم سطح پر رکھا گیا اور  اختیاری اعمال کے لیے شوق دلایا گیا۔  فقہا نے اسی وجہ سے فرض  و واجب، سنن موکدہ او رغیر موکدہ اور نوافل میں فرق کیا ہے۔

یہ درست ہے کہ اختیاری اعمال میں لوگ سستی کرتے ہیں۔ اس کا حل یہ نہیں ہے کہ لازمی اور اختیاری میں ہم فرق نہ کریں بلکہ اس کا حل تزکیہ نفس ہے جس میں ترغیب کے ذریعے نوافل اور دیگر مستحب و سنت امور کا شوق دلایا جائے۔ لوگ شوق سے عمل کریں نہ کہ مجبوراً سر پر پڑی آفت کو ٹالیں۔  ہمارے ہاں ہوتا یہ ہے کہ لوگ یہ دیکھ کر کہ بعض کتب میں عشا کی رکعتیں 17 لکھی ہوتی ہیں، نماز ہی چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ اس وجہ سے  ہمیں ان کے اندر نماز کا شوق پیدا کرنا چاہیے۔ انہیں بتانا چاہیے کہ اللہ تعالی نے عشا کی صرف 4 رکعتیں فرض کی ہیں۔ جب وہ اس کے عادی ہو جائیں تو انہیں بتانا چاہیے کہ انہیں 3 وتر کی سعادت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اس کے بعد دیگر سنن کی عادت ڈالنی چاہیے ورنہ  وہ سرے سے فرائض ہی چھوڑ بیٹھیں گے۔

متاخرین فقہاء کے ہاں بالعموم یہ مسئلہ پیدا ہوا کہ وہ بہت زیادہ خشک قانونی ذہن کے مالک بن گئے۔ اس کی وجہ سے فقہ کی کتابوں میں تزکیہ اور حکمت کے مضامین غائب ہونے لگے۔ متقدمین کے ہاں ایسا نہ تھا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تزکیہ اور حکمت کے مضامین کو بھی فقہ کا حصہ بنایا جائے۔  فقہی کتابوں کو حکمت و دانش سے لکھا جائے۔ آپ نے فقہ کی جو کتاب لکھی ہے، اس میں ماشاء اللہ اس کمی کو بہت احسن انداز میں پورا کیا ہے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  علم الفقہ پروگرام   /    مذاہب عالم پروگرام   /    مسلم تاریخ پروگرام   /    عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات   /     سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter