بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

Home

New articles and books are added this website on 1st of each month.

 

لے پالک بچہ

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

السلام علیکم

لے پالک بچہ پالنا کیا جائز ہے اور بالغ ہونے پر وہ کیا اپنے منہ بولی ماں اور بہنوں کے لیے نامحرم ہو گا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کتنی تھی اور کن ازواج مطہرات سے تھی؟ کیا آپ کے بھی منہ بولے بیٹے تھے اور ازواج مطہرات ان سے پردہ کرتی تھیں؟

عاصم

کراچی، پاکستان

جولائی 2012

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جواد بھائی

لے پالک بچہ پالا جا سکتا ہے۔ قرآن مجید نے اس میں شرط صرف یہ عائد کی ہے کہ اس بچے کو اس کے حقیقی والدین کا بتا دیا جائے اور کسی کا نسب تبدیل نہ کیا جائے۔ ایسی ماں بچے کے سامنے ویسے ہی باحیا رہے گی جیسا کہ وہ اپنے بیٹوں کے سامنے رہتی ہے۔  بہنیں بھی اسی طرح باحیا رہیں گی جیسا کہ وہ اپنے حقیقی بھائیوں کے سامنے رہتی ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔ ان میں سے چھ، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے ہوئے اور ایک بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ، سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے۔ سبھی بیٹے بچپن میں فوت ہوئے جبکہ سبھی بیٹیاں زندہ رہیں اور انہوں نے دین کی خاطر بہت قربانیاں دیں۔ آپ کے منہ بولے بیٹے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ تھے۔ ازواج مطہرات بہرحال ان کے سامنے بھی باحیا انداز ہی میں آتی تھیں۔ یہ واحد صحابی ہیں جن  کا نام قرآن مجید کی سورۃ الاحزاب میں آیا ہے۔

والسلام

مبشر

اسی ٹاپک سے متعلق ایک اور سوال ہے۔ ہمارے جاننے والوں کے ہاں  اولاد نہیں تھی، انہوں نے ایک نومولود بچے کو اڈاپٹ کر لیا۔ اس بات کو چھ ماہ ہو گئے ہیں لیکن وہ خاتون یہ کہتی پھرتی ہیں کہ یہ ان کا اپنا بچہ ہے۔ اس کے لیے انہوں نے باقاعدہ ڈرامہ کیا اور جو کچھ بچے کی ولادت پر کیا جاتا ہے، وہ کیا۔  اب آگے چل کر اس بچے کو ولدیت کی ضرورت ہو گی تو کس کا نام لکھا جائے گا؟

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

عجیب سا کیس ہے۔ انہیں ایسا کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی؟ قرآن مجید سے یہ واضح ہے کہ ہر بچے کو اس کے حقیقی باپ اور ماں ہی کی نسبت سے پکارا جانا چاہیے۔ سورۃ الاحزاب کے شروع میں دیکھ لیجیے۔ اس وجہ سے یہ پورا ڈرامہ ایک غلط عمل ہے اور خاندان والوں کو اس کی پردہ پوشی نہیں کرنی چاہیے۔ پردہ پوشی کا حکم ان معاملات میں ہے جہاں کسی کا ذاتی نوعیت کا گناہ ہو۔ یہ تو حقوق العباد کا معاملہ ہے اور یہاں پردہ پوشی جائز نہیں ہے۔اس معاملے میں ایک اور بڑا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ وہ بچہ جب بڑا ہو گا اور اسے کسی اور سے ساری بات کا علم ہو گا  تو اس کے دل میں ان منہ بولے والدین کی کیا عزت رہے گی؟ ہو سکتا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض بن جائے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالی  نے قرآن مجید میں یہ حکم دیا ہے کہ بچے  کو اس کے حقیقی والدین کا بتا دینا چاہیے۔

والسلام

مبشر

مصنف کی دیگر تحریریں

تقابلی مطالعہ پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  علم الفقہ پروگرام   /    مذاہب عالم پروگرام   /    مسلم تاریخ پروگرام   /    عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات   /     سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of Man’s Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: Description: page hit counter