بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالاتذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

Comments on "Kitaab ur Risala Ė Urdu Translation"

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

بھارت میں کتاب الرسالہ کے اردو ترجمے کی اشاعت

۶ جنوری۲۰۱۳، بروزسنیچر ، تعلقہ روہا، ضلعہ رائگڈھ،۷ جنوری ۲۰۱۳، بروز اتوار، تعلقہ کھیڈ، ضلعہ رتناگیری، ۸ جنوری ۲۰۱۳، بروز پیر، ترلوٹ، ضلعہ سندھودرگ اور ۱۱ جنوری کو کوکن ہاوس مدینہمیں امام شافعی رحمۃاللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فیس بُک کی†† گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹی G.M.K.C.جس میں بیس ہزار سے زائد کوکنی ممبران ہیں نےامام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف"کتاب الرسالہ"کے اردو ترجمہ کا شاندار اجراء کیا، اس کتاب کا ترجمہ ، تلخیص اور حواشیجنابمحمد مبشر نذیرنے سن ۲۰۰۷ میںکی ہے،اس کتاب کو حالیہ ۶ اور ۷ جنوری ۲۰۱۳ کو شروردھن میں منعقدہ فقہی سیمنار میں شامل کرنے کی نیت سے بالکل قلیل مدت میں گیارہ سو کاپیاں ۲۸۴ صفحات پر مشتمل تیار کرنے کی کوشش کی گئیلیکن وقت پر طبعنہ ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں شامل نہ ہوسکی۔

کتاب الرسالہ للاِم ابی عبداللہ محمد بن ادریس الشافعی رحمۃ اللہ علیہ(پیدائش ۱۵۰ ہجری ، وفات ۲۰۴ ہجری) نے اسلامی قانون سازی کے رہنما اصولوں پر پہلی کتاب جو دوسری صدی ہجری یعنی ساتویں صدی عیسوی میں لکھی۔ جی ایم کے سی کے چیف اڈمِن جناب عابد امام بدیع الزماں کھاورجو اپنی معاش کی تلاش میں الخبر، سعودی عرب میں رہائش پزیر ہیں، انکو جی ایم کے سی کے ممبران کے تعاون سے اس کتاب کے نشرکا شرف حاصل ہوا۔ اس کتاب میں جناب سراج احمد گیتے )پابرا ، مہسلہ، رائگڈھ،جنرل سیکریٹری حلقہ احباب قطر کوکن، مشیر کوکن کاونسل(نے انتساب لکھا ہے اورمدینہ منورہ کے ایک بہت ہی بڑے عالم، محدث و محقق دکتور محمد بن عبداللہ الاعظمی معروف بہ الضیاء نے تقریظ لکھی ہے، فجزاھم اللہ خیرا۔

جناب مجیب اللہ عمر دوستے )مدنی ( صاحب )ولوتہ ،منڈنگڈھ، رتناگیری کوکن کاونسل کے بانی صدر ، اور گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹیG.M.K.C.کے ایڈمن(کوکن کاونسل کے سندھودرگ کوچنگ سنٹر کا افتتاح†† کرنے کی غرض سے جب مدینہ منورہ سے ۶ جنوری ۲۰۱۳ کو چلے اور†† رات ۹ بجے کے قریب روہا میں ۵۰ سے زائد روہا کےاہم مخصوص افراد جناب عباس انوارے کی دعوت پر جمع ہوئے ، روہا اور اشٹی کے تمام جماعتوں کے صدور و نائب صدور کے ساتھ وہاں کے ایجوکیشنل کمیٹی کے ممبران، اور سوشل ورکرجمع ہوئے۔†† کھیڈ میں جناب عبدالقیوم ناڈکر)چیرمین ایس ایم اسکول(اور ۴۰ سے زائد لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا جس میں وہاں کے نوجوان سوشل ورکرں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اور ترلوٹسندھودرگ میں تو جناب یونس ٹھاکور کی دعوت پر کوکنی علم و دانشوروں کی بہار آئی تھی۔

جناب مجیب اللہ عمر دوستے )مدنی ( صاحب نے روہا ، کھیڈ ، ترلوٹ، کے تمام حاضرین کو ان کے آنے کا مقصد بتایا، کوکن کاونسلاور گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹیG.M.K.C. کے اغراض و مقاصد واب تک کیکارکردگیاں بتائیں، تمام کوکنی مسلمانوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی، اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی اس کتاب کے بارے میں مختصر بیان کیا،کوکنی مسلمانوں کی امام شافعی رحمۃ اللہ علیہسےعقیدتکو سمجھایا، اور سب حاضرین کو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات پر آنکھیں کھول کر عمل کرنے کی تلقین کی اور وعدہ لیا۔ جناب مجیب اللہ عمر دوستے )مدنی ( صاحب ایک کوکنی مقرر ہیں اور ان کی خصوصیت کوکنی زبان میں قرآن و سنت کو سمجھاناہے اور تقریربھی کوکنی زبان میں کرتے ہیں،یہاں بھی انہوں نے کوکنی زبان میں اسلام اور مسلمانوں کا منہج سمجھایا،اور پوچھا : کیا ہم اللہ سبحانہ و تعالی کے بندے نہیں ہیں؟ سب نے کہا : ہاں ہم اللہ سبحانہ و تعالی کے بندے ہیں، پھر پوچھا: کیا ہم مسلمان نہیں ہی؟ سب نے کہا : ہاں ہم مسلمان ہیں، تب انہوں نے سمجھایا کی ، بس، یہی رُک جاو، اور آپس میں بھائی بھائیرہو، اور یہی میں پیغام مدینہ سے لے کر آیا ہوں : جیسے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نےآپس میں اُخوت کی جو مثال قائم کی ہے ویسے ہی کوکن میں سارے مسلمان ایک ہو جائیں اور لوگوں میں محبتاور غریبوں کا دُکھ درد بانٹیں، اُن کے آنسو گرنے سے پہلے اُن کی مدد کے لئے کھڑے ہو جائیں، کوکن کے خطہ میں برادران کوکن میںجس کو کلمہ نصیب نہیں ہوا ہے اُن تک کلمہ توحید کو پہنچائیں۔ پھر انہوں نے اور اسے واضح کرتے ہوے ایک مرتبہ اور سوال پوچھا، کیا ہم اللہ سبحانہ و تعالی کی فرمابرداری نہیں کرتے؟سب نے کہا: ہاں ہم اللہ سبحانہ و تعالی کی فرمابرداری کرتے ہیں۔ تب پوچھا کہ: کیا ہم اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پر عمل نہیں کرتے؟ سب نے کہا: ہاں ہم کرتے ہیں۔ تب انہوں نے سمجھایا کہ: ایسے سنت پر عمل کرنا چاہئے جیسے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عمل کیا، تابعین اور تب تابعین نے کیا، اور جتنے بھی سلف و صالحین گزرے ہیں اُن کو مانتے ہوئے، اُنہوں نے جو اسلام کی خدمت کی ہیں اُس میں سے جو بھی قُرآن و سُنّت سے ملتا ہے اس پر عمل کرنا ہے، اوراللہ تعالی نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کوان میں سے ایک چُنا ہے جنہوں نے اسلام کی بے لوث خدمت کی ہے، جس میں اُن کی ایک خاص کتاب "کتاب الرسالہ" ہے۔

اس کتاب کے بارے میں مدینہ کے ایک بہت ہی بڑے عالم ، محدث و محقق: دکتور محمد بن عبداللہ الاعظمی معروف بہ الضیاء اپنی تقریظ میں لکھتے ہیں۔

یقیناْ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "الرسالہ" کا شمار اُصولِ تفسیر و حدیث و فقہکی قدیم کتابوں میں ہوتا ہے۔امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں سنت سے استدلال اوراُس کے حجیت کی بنیاد ی حیثیت کو ثابت کیا ہے۔اس کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ یقیناْقدرِ مستحسن ہے جس سے اس زبان کے پڑھنے والے سارے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرت ساری دُنیا میں مُسّلِم ہے، "تمسُّک سنت" امام صاحب کی شخصیت انتہائ معروف ہے، اپنے ایک مشہور قول میں فرماتے ہیں، "تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس شخص کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت واضح ہو جائے اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی کے قول کی بنیاد پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت کو ترک کردے" نیز فرمایا :"ہر وہ مسئلہ جسے اہل علم صحیح سند کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کیا ہو اور وہ میرے قول سے ٹکراتا ہو تو میں اپنی زندگی اور اپنی موت کے بعد بھی اُس سے رجوع کرنے کا اعلان کرتا ہوں"۔ نیز فرمایا:"ہر وہ بات جو میں نے کہی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیث صحیح سند کے ساتھ اُس کے خلاف ثابت ہو جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت کو مقدم رکھا جائے گا اور اُس مسئلہ میں میری تقلید ہرگز نہ کی جائے گی"۔

روہا، کھیڈ میں مقامی علماء نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور "کتاب الرسالہ" پر تقریریں کی ، ترلوٹ میں مولانا دانش بن نعیم لانبے) شافعی( صاحب) شروردھن (نے کتاب کی مختصر تاریخ بیان کی، جوگلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹی G.M.K.C.†††† میں اڈمن ہیں اور کوکن کاونسلکے اعلی رکن ہیں۔

اُمید ہے کہ یہ کتاب کوکن کے ہر عام و خاص ومسجد و جماعت میں پہچ جائے اور سارے اس سے فائدہ اُٹھائیں۔

اس کتاب میں مولانا سراج گیتے صاحب )پابرا، مہسلہ جنرل سیکریٹری ، حلقہ احباب قطر کوکن خطہ و مشیر کوکن کاونسل( نے انتساب لکھا ہے، اس کتاب کے نشر کرنے کا مقصد بیان کیا ہے اور قارئین سے عاجزانہ التماس کی ہے کہ جہاں اپنے لئے دعا فرمائیں وہیں مترجم، ناشر اور عاجز کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہونے کی مخلص دعا میں یاد رکھیں۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس عمل کو قبول فرمائے اور سارے مسلمانوں کو عقائد و احکام میں سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی پابندی کی توفیق نصیب فرمائے، اور ہم سب کو رشد و ہدایت عطا فرمائے۔

گلوبل مسلم کوکن کمیونٹی

asylum-o-Alakium...

respected mubashir sahab,

i have read a lot of topic in yr site and i got a good knowledge from yr site and i`m very impress about yr side and i read yr side and also refer to my friends to read this site and getting the knowledge from there.

i just inform u that some pages having a problem for opening can u check and update these thing for us. we can study that pages also.

i like most of the translation of "imam shafi" books. that gives me a lot of knowledge.

i really impress and also clear some concept to read translation of "IMAM SHAFI" as u did and also some other. insallah i`ll keep in touch with u and also getting some great knowledge about Sharia and Islam. kindly remember me in yr prays too.

thnsk & regards,

Faisal sheikh

Dubai

Nov 2009

Dear Faisal sb

Wa alaikum us salaam wa Rahmatullah e wa Barakatuhu

Eid Mubarak

Many thanks for your kind email and comments. Comments from friends like you encourage me. I'll really appreciate if you please mention the respective pages which are not opening so that I can correct them.

If anything else I can do for you, it will be a pleasure for me. Please also introduce yourself.

wassalaam

Mubashir

Nov 2009

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

Description: page hit counter