بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Your Questions & Comments

Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!!

آپ کے سوالات و تاثرات

سوالات کو دبائیے نہیں! سوالات  ذہنی صحت کی ضمانت ہیں!!!

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

Comments on "U'loom ul Hadith: Aik Ta’aruf"

 

Don't hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترم مبشر نذیر بھائی،

کچھ عرصہ پہلے علوم الحدیث ایک تعارف ، کتاب ڈاؤن لوڈ کی تھی۔ الحمدللہ کافی حد تک اس کا مطالعہ کر چکا ہوں۔ ماشاء اللہ یہ تو بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔علوم الحدیث پر اس سے شستہ ، رواں اور جامع و مبسوط تحریر اب تک نظروں سے نہیں  گزری۔ تحریر کے علاوہ پریزینٹیشن بھی زبردست ہے۔ اس سے پہلے اردو میں اتنی اچھی ای بک ورڈ فائل کی صورت میں کبھی نہیں دیکھی۔ اللہ تعالٰی اس کام کو آپ اور آپ کے والدین کیلئے توشہ آخرت بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین

ابھی آپ کی دیگر تحاریر کو پڑھنا باقی ہے۔ لیکن میں نے ضروری سمجھا کہ آپ کے اس شاندار کارنامے پر آپ کو مبارکباد تو فی البدیہہ دے دی جائے۔ نیز مجھے آپ سے اجازت بھی چاہئے تھی کہ کیا ہم یہ کتاب اپنی ویب سائٹ پر شائع کر سکتے ہیں۔ اس کے مواد میں کسی قسم کا کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔ البتہ پریزینٹیشن میں ہم نے دراصل ایک فارمیٹ بنایا ہوا ہے جس میں ہم اپنی ٹیمپلیٹ میں آپ کی کتاب کو صرف کاپی پیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا ویب ایڈریس یہ ہے۔ یعنی صفحات کے بارڈرز وغیرہ ہمارے ہوں گے۔ نیز ہمارا اسٹینڈرڈ ہیڈر فوٹر ہوگا۔ اس کے علاوہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس ورڈ فائل کو کلر کر دیا جائے یعنی ہیڈنگز، کوٹس، عربی اور کتب کے ریفرنسز کے الگ الگ کلرز ہوں۔ ہمارا تجربہ ہے کہ اس سے اسکرین ریڈرز کو بھلا محسوس ہوتا ہے۔ ہمارا ویب ایڈریس یہ ہے:

    www.kitabosunnat.com

اگر آپ اس سلسلے میں کچھ تحفظات رکھتے ہوں تو ہمیں ضرور آگاہ کیجئے تاکہ انجانے میں کہیں کوئی ایسا اقدام نہ کر بیٹھیں جو آپ اپنی کتاب کے ساتھ ہوتا دیکھنا پسند نہ فرمائیں۔

ویسے باذوق بھائی کے ریفرنس سے غائبانہ آپ سے تعارف حاصل ہے۔ آج براہ راست ای میل لکھنے کی سعادت بھی حاصل ہو رہی ہے۔ اگر ہم آپس میں کسی طرح سے دین کی تعلیمات کے فروغ کیلئے تعاون کر سکیں تو برائے مہربانی ضرور بتائیے گا۔

آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

والسلام

آپ کا دینی بھائی

محمد شاکر

اپریل 2009

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترم شاکر بھائی

سب سے پہلے تو آپ کے تاثرات اور مبارکباد کے لئے بہت بہت شکریہ۔ بلاتکلف اس کتاب کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیجیے۔صرف یہ گزارش ہے کہ وہاں پر اس کتاب کا اوریجنل لنک دے دیجیے گا۔ بنیادی طور پر یہ کتاب ایک کورس کی شکل میں تیار کی گئی ہے۔ اس کے اسباق کو اسی انداز میں پیش کیجیے گا۔ میری دیگر کتب پر بھی اپنے تاثرات ضرور دیجیے گا۔

اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

محمد مبشر نذیر

اپریل 2009

مصنف کی دیگر تحریریں

Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program / علوم القرآن پروگرام / قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability

 

Description: page hit counter