موبائل فون

موبائل فون دور جدید کی ایک بڑی مفید ایجاد ہے۔اس کی مدد سے کسی شخص سے مستقل رابطے میں رہا جاسکتا ہے۔ میرے پاس جو موبائل فون ہے، اس میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے سے اپنی آواز ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔پچھلے دنوں مجھے اپنے موبائل فون کی ایک اور خصوصیت کا علم ہوا۔ وہ یہ کہ اس پر فون کال بھی ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

نصیحت صریح خیر خواہی ہے جسے ہم توجہ سے نہیں سنتے جبکہ خوشامد بدترین دھوکہ ہے جسے سب بڑے غور سے سنتے ہیں۔ ولیم شیکسپیئر

    ہوا یہ کہ میں اپنے بعض ریکارڈ شدہ خیالات موبائل پر سن رہا تھا ۔ اسی عمل میں مجھے یہ معلوم ہوا کہ میری بعض فون کالز ساؤنڈ ریکاڈر میں موجود تھیں۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوا، لیکن جب میں نے انہیں سننا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ بعض دوست احباب سے کی ہوئی گفتگو بعینیہ وہاں موجود تھی۔میں اس گفتگو کو، اس میں کہے ہوئے الفاظ کو بالکل بھول چکا تھا۔ مگر جب سنا تو سب یاد آگیا۔

    اپنی ریکارڈ شدہ آواز کو سننا میرے لیے کوئی نیا تجربہ نہ تھا، مگر یہ جس طرح اچانک اور غیر متوقع طور پر ہوا تھا اس نے مجھ پر سکتہ طاری کردیا۔ مجھے فوراً یہ خیال آیا کہ نامعلوم طریقے پر ریکارڈ ہونے والی اس فون کال کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بتایا ہے کہ وہ انسانوں کے ایک ایک عمل کی وڈیو بنارہا ہے۔وہ ان کی زبان سے نکلے ہوئے ایک ایک لفظ کو ریکارڈ کررہا ہے۔انسان کہہ کر اور بول کر بھول جاتے ہیں۔مگر خدا نہیں بھولتا۔وہ سب محفوظ کرلیتا ہے اور قیامت کے دن انسان کے سامنے اس کے ہر ایک قول و فعل کی آڈیو اور وڈیو پیش کردی جائے گی (مجادلہ6:58)۔

    میں نے یہ بات قرآن میں بارہا پڑھی تھی۔ لیکن اس روز جو تجربہ ہوا۔ ا س نے روزِ قیامت کی پیشی کو میرے سامنے گویا مجسم کردیا۔جب ایک ایک انسان کو تنہا اللہ کے سامنے پیش ہو کر زندگی کے ہر عمل کا حساب دینا ہوگا۔انسان چاہے گا بھی تو اپنے اعمال سے، اپنے الفاظ سے مکر نہیں سکے گا۔

    قیامت کا دن انسانوں کے احتساب کا دن ہے۔اس دن انسان کو اس کی زبان سب سے زیادہ رسوا کروائے گی۔ عقلمند وہ ہے جو اس زبان کو سوچ سمجھ کر استعمال کرے ۔

(مصنف: ریحان احمد یوسفی)

الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات
مغربی تہذیب میں وہ کیا عناصر تھے جنہوں نے اہل مغرب کو خدا اور مذہب سے بغاوت پر مجبور کیا؟ موجودہ دور کے الحاد کے خدوخال کیا ہیں؟ کیا یہ ملحدانہ خیالات مسلم دنیا میں بھی اپنے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ان سوالات کے جواب کے لئے اس تحریر کا مطالعہ کیجیے۔
آپ کے سوالات اور تاثرات سے دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اپنے سوالات اور تاثرات بذریعہ ای میل ارسال کیجیے۔ اگر یہ تحریر آپ کو اچھی لگی ہو تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔
mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے

۔۔۔۔۔۔ موبائل فون کی ایجاد سے ہم اپنی اصل زندگی سے متعلق کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

۔۔۔۔۔۔ روز قیامت ہمارے اعمال کا ریکارڈ کس طرح ہمارے سامنے پیش کیا جائے گا؟

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

علوم القرآن کے ذریعے تعمیر شخصیت لیکچرز

موبائل فون
Scroll to top