فرانس اور اٹلی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کوکروڑوں افراد نے دیکھا۔ فرانس نے ابتدا ہی میں برتری حاصل کرلی تھی ،جسے اٹلی نے کچھ دیر میں برابر کر دیا۔ یہ برابری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ لہٰذا دونوں ٹیموں کو 30 منٹ کا اضافی وقت دیاگیا۔اس ایکسٹرا ٹائم کا پہلا ہاف بھی برابر رہا۔ دوسرا ہاف ختم ہونے میں ابھی کچھ منٹ باقی تھے کہ فرانسیسی کپتان زیڈان نے اٹلی کے ایک کھلاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے وہ زمین پرگر پڑا۔ نتیجے کے طور پر ریفری نے زیڈان کو ریڈ کارڈ دکھا کرگراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
سوار پیدل کو سلام کرے اور کھڑا شخص بیٹھے ہوئے کو سلام کرے۔ چھوٹا گروہ بڑے گروہ کو سلام کرے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم |
فرانس میچ ہارگیا۔ جب زیڈان سے اس بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے بتایا کہ اٹلی کے کھلاڑی نے ان کے خاندان کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے جس کی تفصیل بتانے سے انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر پشیمان نہیں ہیں۔ لیکن درحقیقت ان کے اس عمل سے اٹلی کا کھلاڑی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا ۔اس کے چند کلمات نے فرانس کو ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان سے محروم کر دیا اور دنیا کے نزدیک پکڑ میں بھی نہ آ سکا ۔دوسری جانب زیڈان جو الجزائر کے مسلمان ہیں، معتوب ہوگئے۔
زیڈان کی ٹکرپوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آج کے مسلمان زیڈان کی طرح جذباتیت کا شکار ہیں۔ دورِ جدید میں اسلام کی دعوتی طاقت مغرب کو فتح کرنے کے لیے تیار ہے۔ مگر جب جب اسلام کادعوتی حسن غیرمسلموں کو مسحور کر دیتا ہے تو مسلمان کسی نہ کسی وجہ سے اشتعال میں آجاتے ہیں۔ پھر ان کی ایک ’ٹکر‘سارے دعوتی امکانات کو ختم کردیتی ہے۔کبھی سلمان رشدی کی ’’شیطانی آیات‘‘سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکائے جاتے ہیں تو کبھی چند کارٹون چھاپ کر امت مسلمہ کو مشتعل کیا جاتا ہے۔اور مسلمان سمجھے بغیر اس سازش کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس طرح دوسری طرف مغربی میڈیا کوجواز مل جاتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو پرتشدد، غیر مہذب اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ثابت کرسکیں۔ نتیجتاً لوگ اسلام کے قریب آتے آتے متنفر ہو جاتے ہیں۔ مسلمان یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ یہ ردعمل ان کے حق میں نہیں ان کے خلاف ہے۔اس ردعمل سے وہ اپنے کئی قیمتی جوان کھو رہے ہیں اور مغربی دنیا کے سنجیدہ لوگوں کوبھی اپنا مخالف بنا رہے ہیں۔
(مصنف: پروفیسر محمد عقیل)
علوم الحدیث کیا ہیں؟ ان میں کن مباحث کی تعلیم دی جاتی ہے؟ صحیح و ضعیف حدیث میں کیا فرق ہے؟ صحیح اور من گھڑت احادیث میں فرق کیسے کیا جاتا ہے؟ اس کی تفصیل کے لئے علوم الحدیث: ایک تعارف کا مطالعہ فرمائیے۔ |
اپنے خیالات اور تجربات شیئر کرنے کے لئے ای میل بھیجیے۔ اگر آپ کو تعمیر شخصیت سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بلاتکلف ای میل کیجیے۔ mubashirnazir100@gmail.com |
غور فرمائیے
۔۔۔۔۔۔ جذباتیت کے دعوت دین پر کیا اثرات وقوع پذیر ہوا کرتے ہیں؟
۔۔۔۔۔۔ جذباتیت سے خود کو بچانے کا واحد طریقہ کیا ہے؟
اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔
علوم القرآن اور احادیث کے ذریعے آپ کی تعمیر شخصیت لیکچرز