کیا غیر ضروری بالوں کو کریم کے ذریعے صاف کیا جا سکتا ہے؟

سوال: غیر ضروری بالوں کو صاف کرنے کے لئے عام طور پر ریزر استعمال ہوتا ہے۔ اب تو بالوں کو صاف کرنے کے لئے مختلف قسم کے ریزر، لوشن، ہیئر ریموور کریم اور ویکس وغیرہ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ کیا بالوں کو صاف کرنے کے لئے دوسرے طریقے اختیار کیے جائیں گے یا صرف ریزر ہی استعمال کیا جائے گا۔ اسلام میں اس بارے میں کیا طریقہ کار ہے؟

(عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان)

جواب: دین میں غیر ضروری بالوں کو صرف صاف کرنے کا حکم ہے۔ طریق کار کی کوئی قید نہیں ہے۔ اس معاملے میں کوئی اختلاف بھی میرے علم میں نہیں ہے۔ عہد رسالت میں استرا استعمال ہوتا تھا کیونکہ عرب میں یہی ایک ذریعہ دستیاب تھا۔ اب جو جو چیزیں دستیاب ہیں، اگر ان میں کوئی غلط یا نقصان دہ چیز نہ ہو تو پھر کسی بھی طریقے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

محمد مبشر نذیر

(جنوری 2010)

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

کیا غیر ضروری بالوں کو کریم کے ذریعے صاف کیا جا سکتا ہے؟
Scroll to top