السلام علیکم سر
آپ کی کتابیں پرنٹڈ فارم میں کس جگہ سے مل سکتی ہیں؟
حارث علی
فروری 2012
ڈئیر حارث صاحب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
میری کتب میں آپ کی دلچسپی کا بہت شکریہ۔ کچھ ہارڈ کاپی ان پبلشرز کے پاس حاضر ہیں۔
قرآن اور بائبل کے دیس میں ۔ ایم آئی ایس پبلشرز کراچی۔۔۔۔ 923212000361
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات ۔۔۔ بسم اللہ پبلشر کراچی ۔۔۔۔ 923122846175
الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ۔۔۔۔ کتاب محل لاہور ۔۔۔۔ 923004827500
کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی ۔۔۔۔۔ شبلی اکیڈمی لکھنؤ انڈیا shiblinomani75@gmail.com
ان میں سے یہ بقیہ کتابیں سافٹ کاپی کی شکل میں موجود ہیں۔
www.mubashirnazir.org
https://drive.google.com/drive/u/0/folders/18hhlDGGPiFyTcyWlS_jJ9tWDlrFLg1wE
اگر آپ کے لیے کمپیوٹر پر پڑھنا مشکل ہے، تو آپ انہیں لیزر پرنٹر سے پرنٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے کسی دوست کے پاس لیزر پرنٹر ہو تو انہیں پرنٹ کرنے کا خرچ اتنا ہی ہو گا جتنا کہ نئی کتاب مارکیٹ سے خریدنے پر آئے گا۔ جیسے جیسے آئی پیڈ اور ای انک ریڈر عام ہوتے جا رہے ہیں، پرنٹڈ کتب کا رجحان کم ہو رہا ہے۔ پھر جو لوگ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہوتے ہیں، ان کے لیے سینکڑوں ہزاروں کتب خرید کر پڑھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے میں نے اپنی کتب سافٹ کاپی کی شکل میں رکھی ہوئی ہیں تاکہ ہر بھائی مستفید ہو سکے۔
اس سب کے باوجود اگر کوئی پبلشر میری کتب کو شائع کرنا چاہے تو وہ بغیر کسی رائلٹی کے ایسا کر سکتا ہے۔
کسی اور چیز کی ضرورت ہو تو بلا تکلف لکھیے۔
دعاؤں کی درخواست ہے۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.