سوال: جناب مبشر نذیر صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں نے آپ کی ویب سائٹ وزٹ کی۔ ماشاء اللہ بہت ہی بہترین کاوش ہے جس پر آپ قابل مبارکباد ہیں۔ اللہ آپ کے علم، جان اور مال میں برکت دے اور مزید اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
مجھے ایک خدمت چاہیے تھی، وہ یہ کہ اگر آپ کی نظروں میں کسی بھی ویب سائٹ پر اگر اردو مخطوطات مہیا ہوں تو ضرور مطلع کریں۔ اگر آپ کے پاکستان میں کوئی اشخاص ہوں جن کے پاس مخطوطات ہوں یا ادارے ہوں یا کوئی تنظیم ہو جن کے پاس مخطوطات ہوں اور وہ تصویر دینے کے لئے تیار ہوں یا اوریجنل مخطوطات بیچنے والا ہو تو ضرور مطلع کریں۔ بڑی مہربانی ہو گی۔
میں دار الجمعہ سنٹر فار کلچر اینڈ ہیری ٹیج دبئی میں کام کرتا ہوں۔ یہ ادارہ مخطوطات کی دنیا میں بڑا نام رکھتا ہے۔ ہم آج کل اردو مخطوطات کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی اثنا میں آپ کی سائٹ نظر آئی تو سوچا کہ آپ کو معلومات ہو سکتی ہیں۔ اس لئے میل ارسال کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ تعاون کریں گے۔ اور انشاء اللہ آپ سے خصوصی رابطہ رہے گا، دوسرے امور کے سلسلے میں بھی۔ دعاؤں کی درخواست کے ساتھ اجازت چاہتا ہوں۔
فی امان اللہ
آپ کا بھائی
شکیب احمد، دبئی
ڈئیر شکیب صاحب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کے جیسی علمی شخصیت کی جانب سے یہ الفاظ میرے لئے اعزاز کا باعث ہیں۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔
مخطوطات کی اپنی ایک دنیا ہے جس کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے۔ اپنے ایک استاذ محمد عزیر شمس صاحب سے اس بارے میں معلومات کر کے آپ کو لکھ رہا ہوں جو مخطوطات کی ریسرچ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اردو مخطوطات کی ابھی تک کوئی جامع و مانع فہرست تیار نہیں ہو سکی۔ ان ان جگہوں سے آپ کو اردو مخطوطات مل سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور کی مین لائبریری کا مخطوطات سیکشن
۔۔۔۔۔۔ دیال سنگھ لائبریری، لاہور
۔۔۔۔۔۔ مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد
۔۔۔۔۔۔ انجمن ترقی اردو، کراچی
۔۔۔۔۔۔ برٹش میوزیم، لندن
۔۔۔۔۔۔ انڈیا آفس لائبریری، لندن
۔۔۔۔۔۔ انجمن تحقیق اسلام، بمبئی
۔۔۔۔۔۔ خدا بخش لائبریری، پٹنہ
۔۔۔۔۔۔ رضا لائبریری، رام پور
۔۔۔۔۔۔ جامعہ ملیہ کی لائبریری، دہلی
۔۔۔۔۔۔ علی گڑھ یونیورسٹی کی لائبریری
ان کے علاوہ یہ لنکس بھی دیکھ لیجیے۔
http://catalogue.nla.gov.au/Record/2513451
http://www.asiamap.ac.uk/collections/collection.php?ID=222
http://www.panjabdigilib.org/webuser/searches/displayPage.jsp?ID=34&page=1&CategoryID=1&Searched
http://www.bl.uk/reshelp/findhelplang/urdu/urducoll/index.html
http://catalogue.nla.gov.au/Record/3010313
میرے لائق کوئی بھی خدمت ہو تو ضرور حکم کیجیے۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.