جادو ٹونے میں پڑنے والی شخصیت کی خصوصیات

سوال: آپ نے اپنی ایک تحریر کے آخر میں سوالات میں لکھا ہے: جادو ٹونے میں پڑنے والی شخصیت کی پانچ خصوصیات بیان کیجیے۔ جادو کرنے سے انسانی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوا کرتے ہیں؟ پلیز اردو میں تفصیل درکار ہے۔

ایک بہن

محترم بہن

السلام علیکم

میں نے یہ سوال آرٹیکل کے ساتھ اس لئے رکھا تھا تاکہ قارئین اس میں غور و فکر کریں۔ اس معاملے میں ہر شخص کی رائے اور تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔ جہاں تک جادو ٹونے کروانے والوں کی شخصیت کا میں نے مطالعہ کیا ہے تو ایسے لوگ بالعموم حسد، بغض اور کینے کے جذبے کا شکار ہوتے ہیں اور مخالف کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر حد پھلانگنے کو تیار ہوتے ہیں۔ باہمی چپقلش میں اخلاقی حدود ان کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ مختلف واقعات کو اپنے اعمال کا جواز بنا کر یہ لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کرتے ہیں۔

جو لوگ جادو ٹونہ خود کرتے ہیں، وہ شیطان کے غلام ہوتے ہیں۔ یہ لوگ شیاطین سے رابطہ کر کے ان سے مدد حاصل کرتے ہیں۔ ان کے لئے بطور نذر قربانیاں دیتے ہیں۔ ان کے منتروں میں شیاطین سے مدد مانگی جاتی ہے۔ اس طریقے سے یہ لوگ بدترین شرک کے مرتکب ہوتے ہیں۔

اللہ تعالی ہم سب کو ایسے تمام لوگوں سے محفوظ رکھے۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

https://mubashirnazir.org/category/islamic-studies/islamic-studies-english/quranic-studies-english-lectures/

تعمیر شخصیت لیکچرز

جادو ٹونے میں پڑنے والی شخصیت کی خصوصیات
Scroll to top