مغربی ممالک میں حجاب کا مسئلہ

محترم جناب پیارے بھائی مبشر نذیر صاحب

السلا م علیکم ۔

اللہ تعالی اپنی حفاظت میں رکھے ۔بہت دن ہوئے آپ سے بات نہ ہوسکی اس لیے سوچا آج آپ کو میل کرکے خیریت دریافت کروں۔

آج کل فرانس اور بیلجئم میں پردے کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے ۔ اس حوالے اگر کچھ میٹریل ہو تو پلیز مجھے بھیجیں،اور اسی طرح یورپ کا حجاب کے حوالے سے عمومی تاثر یا تصور اس پر بھی آپ کا کوئی آرٹیکل ہو یا میڑیل ہو پلیز اسے بھی بھیجیں۔یا کوئی کتاب ذہن میں ہو  تو اس کا نام مع پبلشر کے بتادیجئے۔

شکریہ

دعاؤں کا محتاج آپ کا چھوٹا بھائی

غازی عبدالرحمن قاسمی ملتان

ڈئیر قاسمی صاحب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بڑے عرصے کے بعد آپ کی میل ملی، بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کو خیریت سے رکھے اور اپنے دین کی خدمت لیتا رہے۔ مدرسہ اور دیگر معاملات کیسے چل رہے ہیں؟

وسطی یورپ میں سیکولر ازم کے نام پر مذہبی علامات کو ختم کرنے کی جو مہم چل رہی ہے، اس کی مخالفت بہت سے غیر مسلم اہل علم بھی کر رہے ہیں۔ یہ پابندی صرف اسلام کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ اس کا نشانہ دیگر مذاہب بھی بن رہے ہیں۔ اصل میں یورپ مذہب سے بہت ہی زیادہ خائف ہے۔ امیگرنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انہیں یہ لگ رہا ہے کہ ایک دن یورپ مسلم اکثریتی علاقہ نہ بن جائے۔ اس خوف یا زینو فوبیا کی وجہ سے وہ مذہب پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ انہیں یہ علم نہیں کہ ایسی حرکتوں سے انشاء اللہ مذہب مزید مضبوط ہو گا۔

اس کے برعکس امریکہ اور کینیڈا ہیں جہاں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس موضوع سے متعلق چند لنکس یہ ہیں۔

http://news.bbc.co.uk/2/hi/3459963.stm

http://news.bbc.co.uk/2/hi/3459963.stm#Tariq

http://news.bbc.co.uk/2/hi/3459963.stm#Amir

http://www.guidedones.com/issues/regions/world/Francscarf.htm

اس موضوع پر سب سے معقول اور سنجیدہ تحریریں جان ایل ایسپوزیٹو کی ہیں۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ان کا مطالعہ کریں۔ ان کی اسپیشلائزیشن کا میدان ہی اسلامی تحریکیں ہیں۔ جس درجے کا گہرا تجزیہ وہ کرتے ہیں، اس کی مثال مغربی اسکالرز میں کم ہی ملتی ہے۔

http://www.readthespirit.com/explore/2010/4/5/655-john-espositos-future-of-islam-and-other-vital-forecasts.html

http://www.huffingtonpost.com/john-l-esposito/the-crisis-in-turkey_b_482829.html

میں نے ان کی ایک کتاب کی تلخیص کی تھی، وہ اس لنک پر دستیاب ہے۔

http://www.mubashirnazir.org/ER/L0012-00-Islamic%20Threat.htm

ان کی زیادہ تر کتب آکسفورڈ پرنٹنگ پریس نے شائع کی ہیں اور قیمتاً دستیاب ہوتی ہیں۔ آپ ایمیزان یا کسی بھی انگلش بک اسٹور سے لے سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان کے کچھ آرٹیکل آپ کو ای میل کر سکتا ہوں۔

میرے لائق کوئی اور خدمت ہو تو ضرور ارشاد فرمائیے۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

مغربی ممالک میں حجاب کا مسئلہ
Scroll to top