سوال: جن اہل علم کے آپ نے نام بتائے (یعنی محمد اسد، مارماڈیوک پکھتال اور مورس بوکائے) جنہوں نے اسلام قبول کیا، ان کے بارے میں تفصیلات بتائیے۔
عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان
ڈئیر عبداللہ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علامہ محمد اسد رحمۃ اللہ علیہ جرمن یہودی تھے۔ حق کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور بڑے عالم بنے۔ پاکستان میں بھی انہوں نے کافی وقت گزارا ہے۔ تفصیلی بائیوگرافی شاید آپ کو انٹر نیٹ پر مل جائے۔ مارماڈیوک پکتھال کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ ان کا قرآن کا ترجمہ بہت مشہور ہے۔ مورس بوکائے فرنچ تھے اور غالباً عیسائی تھے۔ انہوں نے قرآن، بائبل اور سائنس کے نام سے کتاب لکھی ہے جس کا اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے۔ تفصیلات آپ ان لنکس پر دیکھ سکتے ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Maurice_Bucaille
http://www.cis-ca.org/voices/b/bucaille-mn.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/Marmaduke_Pickthall
والسلام
محمد مبشر نذیر
اسلا م وعلیکم مبشر صاحب کیا حا ل چا ل ہے آپ کا۔ لنکز بھیجنے کا شکر یہ۔ مارما ڈیو ک بکھتا ل نے قر آن مجید کا جو تر جمہ کیا ہے کیا وہ اردو میں ا نٹر نیٹ پر دستیاب ہے میں گو گل میں جب سر چ کر تا ہوں تو وہ انگلش میں آتا ہے کیا ان کا تر جمہ انٹر نیٹ پر اردو میں دستیا ب ہے۔ کیا مو رس بو کا ئے کی کتا ب اردو میں انٹر نیٹ پر دستیاب ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ پکھتال صاحب نے ترجمہ انگلش ہی میں کیا تھا۔ ترجمے کا ترجمہ کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ پہلے ہی اردو ترجمے کافی ہیں۔ مورس بوکائے کی کتاب کا اردو ترجمہ ہارڈ کاپی کی شکل میں دیکھا ہے مگر انٹرنیٹ پر ابھی میری نظر سے نہیں گزرا۔
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.