سوال: جناب یہ بتلائیے کہ اصحاب کہف کے ساتھ ایک کتے کا تذکرہ موجود ہے ؛ کیاا سکا انجام اصحاب کہف کے ساتھ ہے جیسا کہ وہ انکے ساتھ غار میں رہا ۔
الطاف گوہر، لاہور، پاکستان
جواب: قرآن مجید میں یہ تو ذکر موجود ہے کہ اصحاب کہف کا کتا ان کے ساتھ ہی غار میں تھا جب ان پر نیند طاری ہوئی، اس کے بعد کی کوئی تفصیل موجود نہیں ہے۔ قرآن کا مقصد تاریخی واقعہ کو بیان کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس سے اپنے قاری کو سبق دینا مقصود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ضروری تفصیلات کو قرآن میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مذہبی لوگ جب ان غیر ضروری تفصیلات کو کھوجنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے بڑے مسئلے پیدا ہوتے ہیں۔ اسی کتے کے مسئلے پر عیسائی حضرات میں شدید اختلافات موجود ہیں۔ اس وجہ سے ہمیں اپنی پوری توجہ اس واقعے سے سبق سیکھنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.