اللہ تعالی کو یاد رکھنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: اللہ کو ہر وقت یاد رکھنے کے لئے کوئی وظیفہ بتائیے۔ اور چاہے کام بھی کر رہے ہوں، ہر کام کرتے ہوئے بھی اللہ کو یاد رکھنے کے لئے کوئی وظیفہ بتائیے۔ شکریہ۔

جواب: اللہ تعالی کو مسلسل یاد رکھنا کسی وظیفے سے ممکن نہیں ہے بلکہ اس کے لئے آپ کو عقل اور شعور کو گاڈ اوورینٹڈ بنانا ہو گا۔ ایک حدیث میں اس کا طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ نماز میں یہ احساس پیدا کرنے کی کوشش کیجیے کہ اللہ تعالی آپ کو دیکھ رہا ہے۔ اسی احساس کو نماز سے باہر بھی جاری رکھنے کی کوشش کیجیے۔ شروع شروع میں دشواری ہو گی مگر بعد میں ایسی عادت بنے گی کہ ہر قدم اٹھاتے ہوئے ضمیر یہ یاد کروائے گا: “کیا کرنے جا رہے ہو؟ اللہ دیکھ رہا ہے۔” جب یہ کیفیت آ جائے تو پھر انسان ہر وقت اپنا محاسبہ کر رہا ہوتا ہے کہ کہیں میں کچھ ایسا نہ کر بیٹھوں کہ میرا اللہ مجھ سے ناراض ہو جائے۔

اللہ تعالی ہم سب میں یہ کیفیت پیدا فرمائے۔

 محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

اللہ تعالی کو یاد رکھنے کا طریقہ کیا ہے؟
Scroll to top