بے اعتنائی کی کیفیت پیدا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: میں چاہتا ہوں کہ میری ایسی کیفیت ہو جائے کہ میں اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہ ڈروں یعنی کسی انسان سے اس کا رتبہ  ، دولت، عہدہ وغیرہ دیکھ  کر متاثر نہ ہوں اور کوئی انسان چاہے وہ کتنا ہی ظالم، سخت طبیعت کا ہو، اس کو دیکھ کر مجھ پر اس کا رعب اور ہیبت طاری نہ ہو۔صرف اور صرف اللہ تعالی کا نام سن کر ہی مجھ پر اللہ کا خوف اور رعب طاری ہو۔

عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان

جواب: جو کیفیت آپ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اس کا حل یہ ہے کہ اپنی خواہشات و توقعات کو کم سے کم کر دیجیے۔ لوگ عموماً حکمرانوں اور امراء سے اس وجہ سے متاثر ہوتے ہیں کہ وہ ان جیسا بننا چاہتے ہیں۔ اس کی خواہش نکال کر نیک بندوں جیسا بننے کی خواہش پیدا کر لیجیے۔ انشاء اللہ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کو کسی کی زیادہ پرواہ نہیں ہے۔ ہماری چودہ سو سالہ تاریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے حکمرانوں اور امراء کی قربت اختیار کرنے کی خواہش کی، وہ ان سے متاثر ہی ہوئے اور ان کے رعب اور ہیبت کا شکار ہوئے۔ اس کے برعکس جن اہل علم کے نزدیک دنیاوی جاہ وہ جلال اور رعب و دبدبہ کی کوئی اہمیت نہ تھی، بادشاہ ان کے پاس حاضر ہوتے تھے مگر وہ بادشاہ کو شرف ملاقات نہ بخشتے تھے۔

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

بے اعتنائی کی کیفیت پیدا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
Scroll to top