سوال: دنیا کی دو سپر پاورز گزری ہیں۔ ایک تو ایران اور دوسری روم۔ روم کے بارے میں پوچھنا تھا کہ موجودہ روم اٹلی کا ایک شہر ہے۔ کیا یہ وہی روم تھا یا کوئی دوسرا ملک تھا۔ کیا یہ یونان کا نام تو نہیں تھا؟
عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان
جواب: رومی سلطنت کا دارالحکومت ایک زمانے تک اٹلی کا شہر روم ہی تھا۔ جب شہنشاہ قسطنطین نے ترکی کو فتح کیا تو قسطنطنیہ یا استنبول کے نام سے اپنا دارالحکومت یہاں قائم کیا جو اب استنبول کہلاتا ہے۔ یہ سلطنت بعد میں بھی رومن ایمپائر ہی کہلاتی رہی۔ کافی عرصے بعد اس کے دو ٹکڑے ہو گئے جن میں قسطنطنیہ ایسٹرن رومن ایمپائر کہلاتی رہی۔ آپ وکی پیڈیا پر اس تاریخ کو دیکھ سکتے ہیں۔ یونانی، رومن ایمپائر سے پہلے اپنا دور عروج گزار چکے تھے۔
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.