سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کی فتوحات

سوال:  حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حکومت میں کون کون سے ملک فتح ہوئے تھے؟ کیا فلسطین بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی حکومت میں فتح کیا تھا؟  اس وقت فلسطین میں کسی کی حکومت تھی؟ عیسائیوں کی یا یہودیوں کی؟ اگر فلسطین بھی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنی حکومت میں فتح کیا تھا تو بتائیے کہ کیا واقعات ہوئے تھے؟ جنگ ہوئی تھی یا جنگ  کے بغیر فلسطین فتح ہوا تھا؟ وہ کون سا ملک تھا جب آپ رضی اللہ عنہ خود پیدل گئے تھے اور ان کا غلام سواری پر تھا؟

عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان

ڈئیر عبداللہ صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ کا شکر ہے۔ آپ سنائیے کیا احوال ہیں۔ بڑی دیر بعد رابطہ ہوا۔ جوابات پیش خدمت ہیں۔

 فلسطین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں فتح ہوا۔ اس وقت اس علاقے پر سلطنت روم کی حکومت تھی جو کہ کیتھولک عیسائی تھے۔ فلسطین کے بعض علاقے جنگ سے اور بعض بغیر جنگ کے فتح ہوئے۔ یروشلم یا بیت المقدس بغیر جنگ کے فتح ہوا۔ یہاں کے پادریوں نے درخواست کی کہ اگر مسلمانوں کے خلیفہ خود آ جائیں تو ہم بغیر کسی جنگ کے شہر مسلمانوں کے حوالے کرنے کو تیار ہیں۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہاں کا سفر کیا اور عیسائیوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتے ہوئے شہر اسلامی سلطنت کا حصہ بنا۔ غلام کی سواری والا واقعہ اسی سفر کا ہے جو اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فلسطین کے علاوہ اور کون کون سے ممالک فتح کیے تھے؟

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایران، عراق، شام، فلسطین اور مصر فتح ہوئے۔ بلوچستان کا کچھ حصہ بھی فتح ہوا۔ تفصیل آپ اطلس فتوحات اسلامیہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں سارے نقشے موجود ہیں۔ یہ اٹلس اس لنک پر دستیاب ہے۔

https://islamhouse.com/ur/books/173493

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کی فتوحات
Scroll to top