سوال: السلام علیکم، مبشر صاحب
کیسے ہیں آپ؟ امید کرتا ہوں کہ ٹھیک ہوں گے۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ میری ای میل پڑھتے ہیں اور ان کے بارے میں محنت سے جواب دیتے ہیں۔ آپ سے میں ایسے سوال بھی پوچھ لیتا ہوں جو مجھے لوگوں سے پوچھتے ہوئے شرم آتی ہے اور آپ ان کا بھی بہت اچھا جواب دیتے ہیں۔
میں نے آج یہ پوچھنا تھا کہ ذہنی پریشانی، ٹینشن، چڑچڑا پن کو دور کرنے کے لئے کوئی وظیفہ بتائیے۔
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
آپ کی میل کا بہت شکریہ۔ بلاتکلف سوال کر لیا کیجیے۔
پریشانی اور ٹینشن دور کرنے کا سب سے طاقتور وظیفہ اللہ تعالی پر توکل اور اس سے دعا ہے۔ درود شریف بھی مجرب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو دوا بھی کرنا ہو گی۔ اگر ٹینشن کی وجہ کوئی حقیقی مسئلہ ہے تو اسے حل کیجیے۔ اگر محض ذہنی مسئلہ ہے تو اپنے ذہن کو مضبوط کیجیے۔ اسے مضبوط کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دوسروں سے توقعات کم سے کم کیجیے۔ جتنی زیادہ توقعات بڑھاتے جائیں گے، اتنا ہی آپ کی ٹینشن بڑھتی چلی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لئے آپ میری اس تحریر کا مطالعہ کر لیجیے۔
بعض اوقات ٹینشن کی جسمانی وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ انسانی ذہن کے بعض کیمیکلز کم یا زیادہ ہو جاتے ہیں جس سے ٹینشن ہونے لگتی ہے۔ اس کا حل کسی ماہر سائیکاٹرسٹ سے ملاقات ہے۔
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.