السلام علیکم
سوال نمبر١ – لذاتہ اور لغیرہ کا لفظی مطلب کیا ھے؟
سوال نمبر٢ -صحیح لذاتہ اور صحیح لغیرہ میں کیا فرق ھے؟
جاوید اختر
قطر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لذاتہ کا مطلب ہے اپنی وجہ سے یا اپنی بنیاد پر۔ لغیرہ کا مطلب ہے کسی اور کی بنیاد پر۔
وہ حدیث جو اپنی ہی سند کی بنیاد پر صحیح قرار پائے، صحیح لذاتہ کہلاتی ہے جو جو حدیث کسی اور حدیث کی سند کی بنیاد پر صحیح قرار پائے، اسے صحیح لغیرہ کہتے ہیں۔ اسے ایک مثال سے واضح کرتا ہوں۔ فرض کر لیجیے کہ ایک حدیث کی سند ضعیف ہے۔ اب اسے ضعیف قرار دے دینا چاہیے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہی بات کسی اور ایسی حدیث میں انہی یا کچھ مختلف الفاظ میں موجود ہے جس کی سند صحیح ہے۔ اس صورت میں ہم اس دوسری حدیث کی وجہ سے پہلی حدیث کو بھی صحیح قرار دے دیں گے۔ اسے محدثین نے صحیح لغیرہ کا نام دیا ہے۔ مزید تفصیل آپ ان لنکس پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.