علوم الفقہ پروگرام

اس پروگرام کا مقصد علوم فقہیہ کے مضامین اور اس سے متعلقہ علوم سے درجہ بدرجہ واقفیت حاصل کرنے کا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت سیکھنے کا طریقہ  کار بالکل سادہ ہے۔ بس سبق پڑھیے اور مشقیں حل کیجیے۔ اس طریقے سے آپ بالکل ابتدائی درجے سے علوم فقہ کے اعلی مباحث تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سوال جواب کے لیے آن لائن استاذ کی بلا معاوضہ خدمات سے استفادہ کرنا چاہیں تو رجسٹریشن فارم حاصل کر لیجیے۔

Registration-Form-ISP

اس پروگرام کے سات ماڈیولز ہیں۔

ابتدائی فقہ FQ01

فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ FQ02

اصول فقہ اور تاریخ فقہ کے اساسی مباحث FQ03

https://mubashirnazir.org/category/lectures/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%84%db%8c%da%a9%da%86%d8%b1%d8%b2/%d8%af%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d8%af%db%8c%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8/

دور جدید میں عبادت سے متعلق فقہی مسائل FQ04

1.  طہارت ۔۔۔ وضو میں کیا پاؤں دھوئے جائیں یا جرابوں میں مسح کیا جائے؟

2.  طہارت ۔۔۔ کیا مسواک کی جگہ برش اور پیسٹ استعمال کرنے سے سنت ادا ہو جاتی ہے؟

3.   طہارت ۔۔۔ کیا حائضہ خاتون قرآن پڑھ سکتی ہے؟

4.  نماز۔۔۔  رفع یدین کی کیا حیثیت ہے؟

5.  نماز ۔۔۔ کیا ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا لازم ہے یا نہیں؟

6.  نماز ۔۔۔ کیا بس، ٹرین یا کار میں نماز پڑھنا جائز ہے  اور اس کا طریقہ کار کیا ہے؟

7.  نماز ۔۔۔ تراویح کی رکعتیں کتنی ہیں؟

8.  نماز ۔۔۔ کیا دوسرے مسلک کے امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟

9.  روزہ ۔۔۔ کیا روزے میں انجکشن لگوایا جا سکتا ہے؟

10.                روزہ ۔۔۔  انسولین لگا کر شوگر والا  روزے میں کیا کر سکتا ہے؟

11.                زکوۃ ۔۔۔ تنخواہ دار افراد کی ماہانہ آمدنی پر زکوۃ کی صورتیں کیا ہیں؟

12.                زکوۃ ۔۔۔ کیا شیئر اور بانڈز پر زکوۃ ہو گی؟

13.                زکوۃ ۔۔۔ کیا ہیرے اور جواہرات میں زکوۃ دی جائے گی؟

14.                زکوۃ ۔۔۔ پراپرٹی پر زکوۃ لاگو ہو گی یا نہیں؟

15.                حج و عمرہ ۔۔۔ کیا عرفات سے مغرب سے پہلے کوچ کرنا جائز ہے؟

16.                حج و عمرہ ۔۔۔ دم کن امور پر واجب ہے؟

17.                حج و عمرہ ۔۔۔ صفا و مروہ  مستحب ہے یا واجب؟

18.                حج و عمرہ ۔۔۔ کیا خواتین کا بغیر محرم حج یا عمرہ پر جانا جائز ہے؟

19.                قربانی ۔۔۔ کیا قربانی کی رقم کسی غریب کو دی جا سکتی ہے؟

20.                قربانی ۔۔۔ قربانی کی کھال کے مصارف  کیا ہیں؟

دور جدید   میں معاشرت سے متعلق فقہی مسائل FQ05

1.  خواتین کا مقام  اور ان کا کردار

2.  حجاب اور لباس

3.  خواتین کا گھر سے باہر کام کرنا اور تعلیم کا حصول

4.  جیون ساتھی کے انتخاب کا حق

5.  بیک وقت دی گئی تین طلاقوں کا مسئلہ

6.  خواتین کی وراثت، دیت اور گواہی

7.  آزادانہ جنسی تعلق

8.  فیملی پلاننگ، ٹیسٹ ٹیوب بے بی اور کلوننگ

9.  مسلم اقلیتوں کے مسائل

10.                کمیونسٹ  یا قادیانیوں سے نکاح

11.                اسلام قبول کرنے پر نو مسلم کی تربیت کیسے کی جائے؟

12.                بدعت حسنہ کیا ہے؟

13.                کیا عید میلاد النبی منانا بدعت ہے؟

14.                کیا پوسٹ مارٹم جائز ہے؟

15.                کیا اظہار غم  کے ماڈرن طریقے اختیار کرنا جائز ہے؟

دور جدید میں معاشی فقہی مسائل FQ06

1.  کیا مارڈگیج یا لیزنگ جائز ہے یا نہیں؟

2.  اسلامی بینگنگ  اور انشورنس

3.  اخراجات میں اسراف کے حدود

4.   الکوحل، مردار اور خنزیر  کے اجزا کا استعمال خور و نوش  کے علاوہ جائز ہے یا نہیں؟

5.  کیا اسمگلنگ جائز ہے یا نہیں؟

6.  کیا بینک کرنٹ اکاؤنٹ میں روپیہ رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

7.  کیا پراویڈنٹ فنڈ  اور اینڈ آف سروس بینی فٹس  کے نظام میں شمولیت جائز ہے؟

8.  رسک مینجمنٹ  میں ہیجنگ  کا طریقہ کیا جائز ہے؟

9.  ربا الفضل کی حیثیت کیا ہے؟

10.                فلم انڈسٹری  اور ڈرامہ  کی ملازمت جائز ہے یا نہیں؟

11.                کیا جاسوسی  کی ملازمت جائز ہے یا نہیں؟

12.                عول کا مسئلہ؟

13.                کیا عاق کر دینے کا اصول جائز ہے یا نہیں؟

14.                کیا دادا کی وراثت میں یتیم پوتا حصہ دار ہے یا نہیں؟

اصول فقہ ۔۔۔ اعلی مباحث FQ07

کتابیں  آپ  اس  لنک  سے  ڈاؤن  لوڈ  کر  لیجیے۔ 

https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1AiWnZN0yBq-VGbYeJSZNjCZNB027ZxPd

تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دین کا ماخذ قرآن و سنت ہے۔ جس وقت قرآن و سنت میں  بیان کردہ احکام کو سمجھ کر ان کا اطلاق زندگی میں پیش آنے مسائل پر کیا جا تا ہے تو اس سے علم فقہ وجود میں آتا ہے۔ لفظ ’’فقہ‘‘ کا مطلب ہے سمجھنا اور علم فقہ کے ماہر  کو ’’فقیہ (جمع فقہا)‘‘ کہا جاتا ہے۔ جب ایک فقیہ کے سامنے عملی زندگی کا کوئی سوال درپیش ہوتا ہے اور وہ اس معاملے میں دین سے راہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ قرآن و سنت میں غور و فکر کرتا ہے اور ان کے احکام کی روشنی میں اس مسئلے کا حل  تلاش کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں ’’علم فقہ‘‘ وجود پذیر ہوتا ہے۔ عہد رسالت سے لے کر آج تک ایک عظیم فقہی روایت مسلمانوں کے ہاں موجود رہی ہے اور فقہا نے  اس میں بے شمار کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں سے بہت سی کتب بیسیوں جلدوں پر مشتمل ہیں۔  علم فقہ کا تعلق پریکٹیکل زندگی سے ہے۔

مطالعہ فقہ پروگرام کا  مقصد یہ ہے کہ ہم امت مسلمہ کے اس عظیم ذخیرے سے واقفیت حاصل کریں۔ یہاں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ علمی کتب کے مطالعے کا ذوق نہ رکھتے ہوں  اور کتابوں کی موٹائی آپ کو خوفزدہ کر دیتی ہو تو پھر یہ پروگرام آپ کے لئے نہیں ہے۔ اس پروگرام کے مخاطب وہی لوگ ہیں جن میں مطالعے کا زبردست رجحان پایا جاتا ہو۔  اگر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی علمی خدمت کو بنا لیا ہے تو پھر آپ کو کتابوں سے تعلق قائم کرنا ہو گا۔  مطالعے کا ذوق اپنے اندر پروان چڑھانا ہو گا،  ذہن کو تجزیاتی  مطالعے کا عادی بنانا ہو گا اور کھلے ذہن کے ساتھ دیگر لوگوں کے علمی کام کا تنقیدی مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس کا اجر آپ کو آخرت میں اللہ تعالی کی رضا کی صورت میں ضرور ملے گا اور جنت میں آپ کا مقام عام لوگوں سے کہیں بلند ہو گا، ان شاء اللہ۔

مطالعہ فقہ پروگرام کی تیاری ہمارے کولیگ محترم محمد شکیل عاصم صاحب اور راقم الحروف نے مل کر کی ہے۔ پہلا ماڈیول شکیل صاحب کا تیار کردہ ہے جبکہ بقیہ ماڈیولز ہم دونوں نے مل کر تیار کیے ہیں۔

مطالعہ فقہ پروگرام کا اسٹرکچر

دین کے ایسے طالب علم جو علم اور ذہانت کے اعتبار سے مختلف  سطح پر ہوں، ان کی ضروریات مختلف ہوتی ہے۔  طالب علموں میں اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آٹھ ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ماڈیول FQ01

اس ماڈیول میں ہم دین کے بنیادی احکام کا مطالعہ کریں گے۔ یہ وہ احکام ہیں جو ایک عام مسلمان کی ضرورت ہیں۔ اس کا مطالعہ ہر مسلمان کو کرنا چاہیے اور اس غیر مسلم کو بھی جو اسلام کے پریکٹیکل پہلو سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہو۔

ماڈیول  FQ02

یہ ماڈیول انٹرمیڈیٹ لیول کا ہے اور اس میں ہم مختلف فقہی مکاتب فکر کے دینی مسائل میں نقطہ ہائے نظر کا تقابلی مطالعہ کریں گے۔

ماڈیول FQ03

اس ماڈیول میں ہم فن ’’اصول فقہ‘‘ کے بنیادی مباحث کا مطالعہ کریں گے۔ اصول فقہ میں وہ پروسیجر زیر بحث آتے ہیں جن کی مدد سے قرآن و سنت کو سمجھ کر علم فقہ مرتب کیا جاتا ہے۔

ماڈیول FQ04-06

ان تین ماڈیولز میں نہایت تفصیل کے ساتھ وہ فقہی مسائل زیر بحث آئیں گے جو کہ دور جدید میں انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور فقہا کی اصطلاح میں انہیں ’’جدید فقہی مسائل‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان ماڈیولز  میں ہم مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے فقہا کے نقطہ ہائے نظر کو ان کے بیان کردہ دلائل کی روشنی میں سمجھیں گے۔ 

ماڈیول FQ07

یہ ماڈیول علم اصول فقہ اور تاریخ فقہ کے اعلی ترین مباحث پر مشتمل ہو گا۔

آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہو رہا ہو گا کہ جب علم فقہ پر بہت سی کتب موجود ہیں تو پھر اس کورس کی ضرورت کیا ہے؟ یہ درست ہے کہ اس موضوع پر بہت سی کتب موجود ہیں جن کا مطالعہ آپ جب چاہے، خود بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کورس میں شمولیت سے آپ کو کچھ اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔ اس کورس میں شمولیت سے آپ کو ایک استاذ کی خدمات حاصل رہیں گی جس سے آپ اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔ عام طور پر فقہی کتب، قدیم اور مشکل اسلوب میں لکھی جاتی ہیں۔ ان میں جدید ذہن رکھنے والے قارئین کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔ اس سیریز میں فقہی مباحث کو دور جدید کے آسان اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔ عام فقہی کتب میں صرف احکام بیان کر دیے جاتے ہیں، ان کی حکمت و فلسفہ بیان نہیں کیا جاتا۔ اس سیریز میں آپ کو فقہی احکام کے ساتھ ساتھ اس کی حکمت، فلسفہ، منطق لاجک اور دلائل بھی ملیں گے۔ اس کورس کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کو فقہا کے طریق استدلال سے واقفیت حاصل ہو سکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔ اس کورس میں ہماری کوشش ہو گی کہ  آپ کی فقہی صلاحیتوں کو جلا بخشی جائے اور اس کورس کے اختتام پر آپ اس پوزیشن میں ہوں کہ مختلف فقہا کی آرا اور دلائل کا جائزہ لے کر اپنی رائے قائم کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔ عام طور پر فقہی کتب کسی خاص مسلک اور مکتب فکر کے مطابق لکھی جاتی ہیں۔ اس پروگرام میں ہم نے کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو اپنی مشترکہ علمی میراث سمجھتے ہوئے ان کا تقابلی مطالعہ کروایا جائے اور ان کے دلائل کو پرکھ کر صحیح رائے تک پہنچنے کی تربیت دی جائے۔

مطالعہ فقہ پروگرام کے مقاصد

اس پروگرام کے مقاصد یہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔ علم فقہ سے واقفیت

۔۔۔۔۔۔۔ علم اصول فقہ اور فقہ کے تاریخی ارتقا سے واقفیت

۔۔۔۔۔۔۔ جدید فقہی مسائل کا مفصل مطالعہ

۔۔۔۔۔۔۔ قرآن و سنت کے سانچے میں اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی تربیت

مطالعے کا طریق کار

علم التعلیم کے میدان میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عام ذہانت کا حامل انسان جو کچھ سنتا  ہے ، وہ اس کا 30 سے 40 فیصد یاد رکھتا ہے؛ جو کچھ وہ دیکھتا ہے، اس کا 60 تا 70فیصد اس کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور جو کچھ وہ عملاً کرتا ہے، اس کا  80 سے 90 فیصد وہ سیکھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پروگرام میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جس میں طالب علم کو فقہ پر عملی کام کرنا پڑے۔ ہر باب کے اختتام پر اسائن منٹس دی گئی ہیں ۔ اپنے جوابات کے لئے ایک اسائنمنٹ بک تیار کیجیے۔  بہتر ہو گا کہ آپ یہ سب کسی ورڈ فائل میں لکھیے۔ بصورت دیگر آپ ہارڈ کاپی کی صورت میں بھی اپنے جوابات لکھ سکتے ہیں۔ 

ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار

اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔  ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ اس لنک پر موجود ایڈمیشن فارم پر کر لیجیے۔ 

آپ کا فارم ملنے کے بعد جلد از جلد آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک باب کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔  اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ ای میل آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔

ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔

پروگرام کی فیس

اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے  کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو دین کا صحیح فہم  عطا فرمائے ۔

محمد مبشر نذیر

mubashirnazir100@gmail.com

ربیع الاول 1434/ جنوری 2013

اگر آپ سوال جواب کے لیے آن لائن استاذ کی بلا معاوضہ خدمات سے استفادہ کرنا چاہیں تو رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے لیے یہاں ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

Registration-Form-ISP

کتابیں  اس  لنک  سے  ڈاؤن  لوڈ  کر  لیجیے۔ 

https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1AiWnZN0yBq-VGbYeJSZNjCZNB027ZxPd

علوم الفقہ کے لیکچرز

https://mubashirnazir.org/category/lectures/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%84%db%8c%da%a9%da%86%d8%b1%d8%b2/%d8%af%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d8%af%db%8c%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8/

علوم الفقہ پروگرام
Scroll to top