شیشہ پینا اور شیشہ کلب کا کرایہ جائز ہے یا نہیں؟

سوال :  شیشہ جو آج کل لوگ پیتے ہیں اس کی کماٸی حلال ہے یا حرام اور شیشہ کلب کھولنے کے لیے اپنی جگہ کرائے پر دینا اور اس سے آنے والی آمدنی حلال ہے یا حرام اس کا جواب مطلوب ہے۔

ڈاکٹر رفعت نواب، فیصل آباد

جواب:   اس سوال کا جواب بہت آسان ہے۔ شیشہ کی کیمسٹری سے ہی معلوم ہو گا کہ اس میں نشہ ہے یا نہیں؟ اگر نشہ ہے تو پھر وہ شراب قسم کی چیز ہے اور اگر نشہ نہیں ہے تو پھر دین میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہاں اگر اس میں کوئی اور بیماری والی چیز ہے تو پھر وہ بھی حرام ہو جائے گی کیونکہ اس کا مقصد لوگوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ اب  اگرآپ اس کی کیمسٹری کو تھوڑا سا بھی سمجھتے ہوں گے تو اس لحاظ سے آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔ 

مجھے جو شیشہ کا علم ہے، وہ یہ ہے کہ یہ نقصان دہ چیز ہے کہ اس میں سیگرٹ سے زیادہ نقصان بھی ہو سکتا ہے جس میں کینسر وغیرہ پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور جب  کوئی انسان دوسروں کو بیچے گا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دوسروں کی زندگی کو تباہ کر رہا ہو گا۔ اب یہ الگ بات ہے کہ شیشہ کی کیمسٹری میں اختلاف ہو سکتا ہے ۔ کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے  کہ اس میں کوئی نقصان دہ کیمیکل نہیں ہے۔ اس کا صحیح فیصلہ تو پھر کیمسٹری سپیشلسٹ ہی کر سکتا ہے۔ 

 اس  بارے میں کئی لوگوں کو کنفیوژن ہوجاتی ہے کہ بعض مفتی حضرات شیشہ، گٹکا ، سیگریٹ اور دیگر اشیاء کو حلال یا حرام یا مکروہ  وغیرہ کہہ دیتے ہیں اور اس کی وجہ بیان نہیں کرتے ہیں۔ ان فتووں میں یہی غلطی ہے کہ ماہرین کو چھوڑ کر محض کوئی کتاب پڑھ کر فتوی ارشاد فرما دیتے ہیں۔ 

اس میں مفتی حضرات کو احتیاط کرنی چاہیے کہ وہ خود فتوی نہ دیں کیونکہ وہ کیمسٹری کو نہیں سمجھتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں چاہیے کہ چند  قابل اعتماد اور ماہرین کیمیکل انجینئرز سے مدد لینی چاہیے تاکہ ان تمام اشیاء پر ریسرچ کر کے وہ بتا سکیں کہ اس میں صحت پر کیا اثرات آ سکتے ہیں۔ پھر   ان کی رپورٹس کی بنیاد پر فتوی کہنا چاہیے۔ میں نے اس جواب کے نیچے ایک لنک بھی شیئر کیا ہے اس کو ضرور چیک کیجیے تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ شیشے کے نقصانات کیا ہیں۔ اس لیے احتیاط یہی ہے کہ شیشہ ، گٹکا  وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہیے اور اس کام میں سہولت فراہم کرنے سے بھی بچنا ضروری ہے۔

https://oladoc.com/health-zone/sheesha-peene-ke-nuksan-in-urdu/#:~:text=%D8%B4%DB%8C%D8%B4%DB%81%20%DA%A9%DB%8C%D8%A7%20%DB%81%DB%92%D8%9F&text=%D8%A7%DB%8C%DA%A9%20%D8%AA%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%20%DA%A9%DB%92%20%D9%85%D8%B7%D8%A7%D8%A8%D9%82%20%D8%B4%DB%8C%D8%B4%DB%92,%D8%B1%D8%AC%D8%AD%D8%A7%D9%86%20%DA%A9%D8%A7%D9%81%DB%8C%20%D8%A8%DA%91%DA%BE%20%DA%AF%DB%8C%D8%A7%20%DB%81%DB%92%DB%94

Send your questions to email at mubashirnazir100@gmail.com.

——————-

اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے

www.mubashirnazir.org

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

علوم القرآن کا دور جدید اردو زبان میں مطالعہ ۔۔۔ ترجمہ اور تفسیر

علوم الحدیث ۔۔۔ ریسرچ

https://mubashirnazir.org/category/islamic-studies/islamic-studies-urdu/%d8%b9%d9%84%d9%88%d9%85-%d8%a7%d9%84%d8%ad%d8%af%db%8c%d8%ab-%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d9%84%db%8c%da%a9%da%86%d8%b1%d8%b2/

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

https://mubashirnazir.org/category/lectures/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%84%db%8c%da%a9%da%86%d8%b1%d8%b2/%d8%af%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d8%af%db%8c%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8/

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

Ask your questions through email at mubashirnazir100@gmail.com.

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات

اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ

Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں

اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

قرآن اور بائبل کے دیس میں

 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر

سفرنامہ ترکی

اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں

Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات

Social Sciences سماجی علوم

مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

شیشہ پینا اور شیشہ کلب کا کرایہ جائز ہے یا نہیں؟
Scroll to top