السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
مبشر بھائی مجھے ایک سوال بہت کھٹک رہا ہے اور وہ سوال جغرافیہ سے متعلق ہے اور وہ سوال ہے کیونکہ ہم اردو کی کتابوں میں یہ علاقے پڑھتے ہیں۔ موجودہ زمانے میں اگر ہم ماوراءالنہر خراسان ترکستان توران خوارزم اور وادیء فرغانہ کے حدود اربعہ کا تعین کس طرح کرسکتے ہیں اور کیا اے سب صرف ایک ہی خطہ کا نام ہے یا ان میں کچھ فرق بھی ہے؟
محمد جعفر، گوکک، کرناٹک، انڈیا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جعفر بھائی
آپ نے وہ دلچسپ سوال پوچھا ہے جس میں مجھے بڑا انٹرسٹ رہا ہے۔ جب سے ہمیں گوگل ارتھ مل گیا ہے تو اس میں ہمیں صحیح لوکیشن بھی مل جاتی ہے۔ قدیم زبان میں عرب خراسان یا ماوراء النہر اس علاقے کو کہتے تھے جو دریائے آمو کے اوپر شمال میں موجود ہے۔ نہر سے مراد وہی دریائے آمو ہے۔ انگلش میں اسے کہتے ہیں۔
Oxus River
موجودہ زمانے میں یہ سب کچھ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان سب ہی خراسان کے حصے میں تین ملک بن گئے ہیں۔ قدیم زمانے میں یہ سب ایک ہی ملک تھا جو ایرانی سلطنت کا حصہ تھا۔ باقی ان الفاظ پر کوشش کریں کہ آپ کو انگلش معنی مل جائے۔ پھر آپ گوگل میپ میں دیکھ سکتے ہیں۔
مثلاً ابھی میں نے فرغانہ کو دیکھا تو یہ ازبکستان کا حصہ ہے کہ یہی کے بابر شہزادہ کے علاقے کے تھے اور وہ نکل کر انڈیا فتح کر بیٹھے اور مغل سلطنت شروع ہوئی۔ ایسے ہی آپ انگلش میں دیکھ سکتے ہیں۔ ہاں کبھی مسئلہ یہ آ جاتا ہے کہ اس علاقے کا کوئی نیا نام بن گیا ہو تو گوگل میں پھر وہ ملتا ہے۔ اس کے لیے آپ صحیح جگہ نہیں مل پاتی ہے۔ اسی میں نیچے جو لائن آ رہی ہے، وہی دریائے آمو یا آکسس کہتے ہیں۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
Institute of Intellectual Studies & Islamic Studies (ISP)
Learn Islam to make your career in the afterlife
اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔
www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com