میاں بیوی میں اختلاف پر سمجھوتہ کیسے کیا جائے؟

سوال: السلام علیکم سر جی امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے آج کا مطالعہ سورہ نساء کیا ہے۔ سوال صرف یہ ہیں کہ 128 آیت میں کہا گیا ہے کہ آپس میں سمجھوتہ کر لیں وہ کس بارے میں ذکر ہے؟

جواب: ہر آیت کو اسے پچھلی اور اگلی آیات کو پڑھ کر دیکھا کریں تو آپ کو وضاحت مل جاتی ہے۔ اس لیے میں نے وہی ترجمہ اس طرح کیا ہے کہ پورا سیاق و سباق سامنے آ جائے۔ پرانی اردو میں علماء نے جب ترجمہ کیا ہے تو انہوں نے الگ الگ ایک ایک آیت کو کیا ہے لیکن پورا سیاق و سباق واضح نہیں ہوتا ہے۔ 
اب آپ 127 آیت کو دیکھیے تو وہاں پر وہ سوالات پیدا ہوئے جب سورۃ النساء کے شروع میں اللہ تعالی نے حکم دیا تھا کہ بیوہ خواتین سے شادی کریں تاکہ ان کے یتیم بچوں کی پرورش ہو سکے۔  اب اس میں سوال یہ پیدا ہوا کہ  اب بیوہ خاتون سے شادی ہو جائے تو پھر خطرہ ہے کہ ان کے ساتھ مزاج نہ مل سکے تو کیا کریں؟ 

اس کا جواب اللہ تعالی نے دیا ہے کہ شادی کے بعد بھی سمجھوتہ کریں۔ کچھ عرصے میں یہ ہو جائے گا کہ میاں بیوی کے مزاج سیٹ ہو جائیں گے انشاء اللہ۔ پھر بھی اگر نہ ہو سکا تو پھر طلاق کر لیجیے گا۔  ان آیات کا مکمل ترجمہ یہ عرض کرتا ہوں۔  اس سے آپ کو واضح ہو جائے گا کہ نارمل حالات میں بھی اگر شادی ہوئی لیکن تعلق خراب رہا تو تب بھی یہی عمل کرنا ہے کہ پہلے سمجھوتہ کی کوشش کریں۔ سمجھوتہ کے طریقےآپ سورۃ الطلاق 65 میں پڑھیں گے۔  پھر بھی حل نہ ہوا تو ایک طلاق دیں، اس میں بھی تین ماہ تک عدت پوری کریں۔ چانس یہی ہوتا ہے کہ اتنے عرصے میں اگر بچہ پیدا ہو گیا تو پھر سمجھوتہ کامیاب ہو جاتا ہے اور نہ ہوا تو پھر طلاق ہو جائے گی۔ 

وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ ۖ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَنْ تَقُومُوا لِلْيَتَامَىٰ بِالْقِسْطِ ۚ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِهِ عَلِيمًا. (127)

وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا ۚ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ ۗ وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ ۚ وَإِنْ تُحْسِنُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا. (128)

وَلَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ ۖ فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ ۚ وَإِنْ تُصْلِحُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا. (129)

وَإِنْ يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِنْ سَعَتِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ وَاسِعًا حَكِيمًا. (130)

اے رسول! وہ آپ سے خواتین (بیوہ   کی خدمت کرنے کے لیے دوسری شادی کرنے) کے بارے میں سوال پوچھتے ہیں۔

اُن سے کہہ دیجیے کہ اللہ تعالی آپ کو اُن کے بارے میں جواب دیتا ہے اور جن خواتین کے حقوق آپ ادا نہیں کرنا چاہتے، مگر اُن سے نکاح کرنا چاہتے ہوں، اُن کے یتیموں سے متعلق جو ہدایات اِس کتاب میں آپ کو دی جارہی ہیں۔

 اُن کے بارے میں اور (دوسرے) بے سہارا بچوں کے بارے میں بھی جواب دیتا ہے کہ خواتین کے حقوق ہر حال میں ادا کریں اور یتیموں کے ساتھ ہر حال میں انصاف پر قائم رہیں اور (یاد رکھیں کہ اِس کے علاوہ بھی) جو بھلائی آپ کریں گے، اُس کا صلہ لازماً پائیں گے، اِس لیے کہ وہ اللہ تعالی کے علم میں رہے گی۔

ہاں، اگر کسی خاتون کواپنے شوہر سے بے زاری یا بے پروائی کا اندیشہ ہو تواُن پر گناہ نہیں کہ دونوں آپس میں کوئی سمجھوتہ کر لیں،  اِس لیے کہ سمجھوتہ بہتر ہے۔ اور (یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ) لالچ لوگوں کی سرشت میں ہے، لیکن حسن سلوک سے پیش آئیں گے اور تقویٰ اختیار کریں گے توصلہ پائیں گے، اِس لیے کہ جو کچھ آپ کریں گے، اللہ تعالی اُسے جانتا ہے۔

خواتین  کے درمیان پورا انصاف تو اگر آپ چاہیں بھی تو نہیں کر سکتے، اِس لیے اتنا کافی ہے کہ ایک کی طرف بالکل اِس طرح نہ جھک جائیں جبکہ دوسری لٹکتی رہ جائے۔ ہاں، اگر اپنے آپ کو درست کرتے رہیں گے اور اللہ تعالی سے خبردار رہیں گے تو اللہ بخشنے والا ہے، اُس کی شفقت ہمیشہ کے لیے ہے۔

اگر میاں بیوی، دونوں الگ ہی ہو جائیں گے تو اللہ تعالی اُن میں سے ہر ایک کواپنی وسعت سے بے نیاز کر دے گا۔ اللہ بڑی وسعت رکھنے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔ (سورۃ النساء 127-130)

سوال: ہمارے ہاں یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے کہ میرے بھائی کی شادی کا دن طے ہوئی تھی، گھر بنا دیا اور لڑکی کے لیے زیورات بنا دیے ہیں۔ لیکن شادی ہونے سے پہلے ہی ایک رشتے دار فوت ہو گئے ہیں اور ہماری فیملی میں بہت دکھ ہے۔ اس کا کیا حل ہے؟

 جواب: بیٹی۔ زندگی میں ایسے مسائل جب آتے ہیں تو انہیں مینج کرنے کے لیے مشکلات آتی ہیں۔ اس کے لیے اگر ذہنی طور پر انسان پہلے ہی تیار ہو تو مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ مثلاً انسان اگر ٹوور ازم کے بڑے انجوائے منٹ کے ساتھ جا رہا ہے اور بڑی سپیڈ گاڑی چلا رہا ہے تو اچانک کسی وقت روڈ خراب ہوتا ہے تو وہ انسان گاڑی کے ساتھ ہی وادی اور دریا میں جا گرتے ہیں۔ اگر وہی انسان پہلے ہی ذہنی طور پر مشکلات کی عادت کر لیتا تو پھر وہ بچ سکتا تھا۔ مثلاً اچھی اسپیڈ میں بھی اسے احساس ہو سکتا تھا کہ آگے روڈ خراب ہو سکتا ہے تو وہ اس جگہ آہستہ گاڑی چلاتا  تو پھر بچ جاتا۔ 

آپ کی فیملی کو کسی حادثے کا خیال نہیں تھا، اس لیے وہ نقصانات سے بچ جاتے۔ اس لیے آپ عادت بنا لیجیے کہ کسی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔  موجودہ حالت میں آپ کے بھائی کا زیادہ نقصان نہیں ہے۔ والد صاحب نے گھر بنا دیا اور زیورات بنا دیے ہیں تو انہیں سنبھال کر رکھیں بلکہ گولڈ کو بنک لاکر میں رکھ دیجیے۔ 

جو بھی فوت ہوئے ہیں، ان کے لیے مغفرت کی دعا کو جاری رکھیں۔ کچھ ہفتوں میں بھائی اور ان کی بیگم کی فیملی بھی سیٹل ہو جائے گی اور پھر شادی کر لیجیے گا۔ بھائی کو ابھی خوشی پر جھٹکہ لگا ہے تو یہی صبر کا امتحان ہے۔ کچھ ہفتوں بعد وہ جھٹکہ نارمل ہو جائے گا اور انہیں دوبارہ خوشی پیدا ہو جائے گی انشاء اللہ جب ان کی شادی ہو جائے گی۔ 

جیسا کہ میں نے مشورہ دیا ہے کہ آپ سب کو شاک ابزاربر کی عادت بن جائے تو پھر  جھٹکہ قابل قبول ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال یہی گاڑی ہے جس میں شاک ابزاربر کو بریک کے ساتھ لگایا ہوتا ہے۔ اب اچانک معاملہ ہوا تو ایمرجنسی بریک لگانی پڑتی ہے تو تب بھی گاڑی میں نقصان نہیں ہوتا ہے۔  اس کے ساتھ سیٹ بلٹ لگائی ہو تو بریک سے انسان بھی بچ جاتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی اپنے ذہن میں شاک ابزاربر کی پریکٹس کر لیجیے تو زندگی میں جب بھی جھٹکہ آئے گا تو تب بھی آپ لوگ آسانی سے سیٹل ہو جائیں گے۔   اگر چاہیں تو میری اہلیہ سے آپ موبائل میں بات کر سکتی ہیں تو وہ بھی آپ کو کئی طریقے بتا سکتی ہیں۔ 

اب آپ اس کا طریقہ کار پوچھیں گے تو اس میں نفسیات میں ایک طریقہ ہے جسے سیلف ہپناسس کہا جاتا ہے۔ اسے آپ میرے استاذ ڈاکٹر ارشد جاوید صاحب کے اس لیکچر میں طریقہ سیکھ لیجیے اور روزانہ سونے سے پہلے کچھ منٹ تک پریکٹس کر لیا کریں تو پھر شاک ابزاربر ذہن میں انشاء اللہ پیدا ہو جائے گا۔ 

سوال: انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی سیرت میں ہمیں کیا ہدایت ملتی ہے؟ 

جواب: آپ کا دلچسپ ٹاپک ہے۔ اس پر آپ پہلے میرے سفرنامے میں پڑھ اور سن لیجیے جس میں میں نے جیوگرافی پر انبیاء کرام  علیہم الصلوۃ والسلام کی خاص مقامات پر پہنچا تھا اور وہاں کے ماحول پر غور کیا تھا۔  

پھر اس کے بعد آپ  تفصیل سے تاریخ کے جن ٹاپکس پر دلچسپی ہو تو اسی کا مطالعہ کیجیے گا۔  ان سب کتابوں پر لیکچرز بھی موجود  ہیں اور کتابیں بھی۔ 

سوال: ماں باپ کی ایک ہی بیٹی ہے، والد پہلے فوت ہوگیا تھا، اب والدہ بھی فوت ہوگئی ہے ۔والدہ کو جو اپنے شوہر کی جانب سے آٹھواں حصہ ملا تھا  اب وہ کس کو ملے گا؟ صرف بیٹی کو یا   اس عورت کے بھائیوں کو بھی اس میں سے کچھ ملے گا؟

جواب: والدہ صاحبہ کو 12.5% والد صاحب کے انتقال کے بعد مل گیا تھا۔ اس میں اپنے والد کی بنیاد پر بیٹی کو 50% حصہ مل گیا ہو گا۔ باقی  37.5%   حصہ کس کو دیا گیا تھا؟ اگر والد صاحب ہی نے وصیت میں کہہ دیا تھا کہ اپنی بیٹی یا بیگم کو مزید جو دیا ہو تو وہ چلا گیا ہو گا یا پھر ان کے بھائی بہنوں کو مل گیا ہو گا۔ 

اب والدہ صاحبہ کا انتقال ہوا ہے تو ان کے ہاتھ میں  جو کچھ بھی تھا، اس کا 50% بیٹی کو دینا ہی ہے۔ اس کے بعد باقی 50% کے لیے والدہ صاحبہ نے اگر وصیت میں بیٹی ہی کو دیا ہے تو معاملہ ختم۔ لیکن کوئی وصیت نہیں ہے تو پھر والدہ کے بھائی بہنوں کو 50% حصہ ہی ملے گا۔ آگے ان کی مرضی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی بھانجی کو تحفہ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔ نہ دینا چاہیں تو تب بھی شریعت کی بنیاد پر ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ 

والسلام

محمد مبشر نذیر

 اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔

www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

 اسلامک اسٹڈیز کی کتابیں اور لیکچرز

Islamic Studies – English

Quranic Studies – English Books

علوم القرآن ۔ کتابیں

علوم القرآن اردو لیکچرز

Quranic Studies – English Lectures

Quranic Arabic Language 

Quranic Arabic Language Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice English

Methodology of Hadith Research English

علوم الحدیث سے متعلق کتابیں

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

علوم الحدیث اردو لیکچرز

علوم الفقہ پروگرام

Islamic Jurisprudence علم الفقہ

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ لیکچرز

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

تعمیر شخصیت کتابیں، آرٹیکلز اور لیکچرز

تعمیر شخصیت کا طریقہ کار

Personality Development

Books https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1ntT5apJmrVq89xvZa7Euy0P8H7yGUHKN

علوم الحدیث: ایک تعارف

مذاہب عالم  پروگرام

Impartial Research امت مسلمہ کے گروہوں کے نقطہ ہائے نظر کا غیر جانب درانہ تقابلی مطالعہ

تقابلی مطالعہ پروگرام کی تفصیلی مضامین کی فہرست

کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”
میاں بیوی میں اختلاف پر سمجھوتہ کیسے کیا جائے؟
Scroll to top