Slot Tergacor Situs Slot Tergacor Situs Slot Gacor Slot Gacor Slot Gacor Slot Gacor Slot Deposit Pulsa Slot Terbaru Slot Tergacor

 

 

قرآنی عربی پروگرام

اس پروگرام کا مقصد قرآن مجید کی زبان سکھانا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے عربی سیکھنے کا طریق کار بالکل سادہ ہے۔ سبق پڑہیے اور مشقیں حل کیجیے۔ آپ کو کچھ بھی یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ خود بخود عربی سیکھتے چلے جائیں گے۔ اس طریقے سے آپ بالکل ابتدائی درجے سے نزول قرآن کے زمانے کی اعلی عربی زبان سیکھ سکتے ہیں۔

AGسیریز میں گرامر اور بلاغت کے قوانین سکھائے گئے ہیں  اور ان قوانین کے استعمال کے لئے قرآن مجید سے پریکٹس کروائی گئی ہے۔ ATسیریز میں زبان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے قرآن مجید، حدیث اور ادبیات اسلامیہ سے اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔ آپ نے اس کے ذخیرہ الفاظ اور اسالیب کو سیکھتے ہوئے ان اقتباسات کا ترجمہ کرنا ہے۔ آپ کو قوانین یا الفاظ کو رٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مشقوں کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ قوانین اور الفاظ خود بخود آپ کے ذہن میں راسخ ہوتے چلے جائیں گے۔

بنیادی لیول(Basic Level)

بنیادی لیول پر  کل چھ ماڈیولز ہیں جن میں گرامر کے تین اور متن کے تین ماڈیولز شامل ہیں۔ ان کی تفصیل یہ ہے:

AG00 Module

اس ماڈیول  کا مقصد آپ کو عربی رسم الخط اور تجوید سکھانا ہے۔ اگر آپ پہلے ہی عربی پڑھ سکتے ہیں تو آپ براہ راست ماڈیول AG01 سے آغاز کر سکتے ہیں مگر ماڈیول AG00 کا  طائرانہ جائزہ مفید رہے گا، بالخصوص عرب ممالک اور برصغیر میں عربی رسم الخط میں تھوڑا سا فرق پایا جاتا ہے۔ اس فرق کو ضرور سیکھ لیجیے۔

AG01 Module

  اس ماڈیول  کا مقصد یہ ہے کہ آپ  روز مرہ مذہبی معمولات میں استعمال ہونے والی عربی سیکھ لیں۔ ماڈیول میں آپ عربی گرامر کے بنیادی مباحث کا مطالعہ کریں گے۔

AG02 Module

·     اس ماڈیول میں آپ عربی گرامر کے مزید بنیادی مباحث  جن میں علم النحو شامل ہے، کا مطالعہ کریں گے۔ ·     اس ماڈیو ل کا مقصد آپ کی زبان کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس میں آپ اپنے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کریں گے۔  ان شاء اللہ اس ماڈیول کے اختتام پر آپ ڈکشنری کی مدد سے 15-20% عربی سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

AG03 Module

·     اس میں آپ مزید کے اقتباسات کا مطالعہ کریں گے اور اس ماڈیول کے اختتام تک ان شاء اللہ ڈکشنری کی مدد سے 30-40% عربی سمجھنے کے قابل ہو چکے ہوں گے۔

اس لیول کے اختتام پر آپ کافی عربی سیکھ چکے ہوں گے۔ نماز اور جمعہ کا خطبہ سمجھ سکیں گے اور جب قرآن مجید کی تلاوت کریں گے تو کافی باتیں سمجھ میں آ سکیں گی۔

متوسط لیول (Intermediate Level)

یہ لیول سات  ماڈیولز پر مشتمل ہے۔ اس میں آپ عربی زبان کے قواعد و ضوابط (Grammar and Rhetoric) کے چار اور متن کے تین ماڈیولز کا مطالعہ کریں گے، جن کی تفصیل یہ ہے:

  اس ماڈیول میں آپ کی زبان کی صلاحیتیں مزید بہتر ہوں گی۔ اس ماڈیول میں پہنچ کر آپ علم بلاغت (بشمول علم المعانی، علم البیان اور علم البدیع) کا مطالعہ کریں گے اور  زبان میں نازک احساسات کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

 اس ماڈیول میں آپ علم بلاغت (Rhetoric)کے مزید مباحث کا مطالعہ کرتے ہوئے زبان و بیان کے مزید نازک احساسات کو سمجھ سکیں گے۔ اس کے اختتام پر آپ علم بلاغت کی بحثوں سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہوں گے۔

دینی مدارس میں عام طور پر علم بلاغت کو عربی گرامر کی تکمیل کے بعد پڑھایا جاتا ہے لیکن ہم نے اس پروگرام میں یہ ترتیب الٹ دی ہے کہ بلاغت کی دلچسپ بحثوں کو گرامر کے خشک قواعد سے پہلے پڑھا دیا ہے تاکہ طالب علم کی دلچسپی برقرار رہے۔

اس ماڈیول میں آپ علم الصرف کے مطالعے کا آغاز کریں گے۔ آپ یہ سیکھیں گے کہ کس طرح سے ایک لفظ سے سینکڑوں الفاظ اخذ کیے جا سکتے ہیں۔

 اس ماڈیول میں آپ علم الصرف کے مزید مباحث کا مطالعہ کریں گے اور اس کے اختتام پر ان شاء اللہ ایک لفظ سے سینکڑوں الفاظ بنانے کے قابل ہو چکے ہوں گے۔

 ان پانچ ماڈیولز میں آپ متوسط سطح کے عربی اقتباسات کا مطالعہ کریں گے۔ آپ کے ذخیرہ الفاظ میں مزید اضافہ ہو  کے اختتام پر آپ ان شاء اللہ 60-70% عربی سمجھنے کے قابل ہو چکے ہوں گے۔

اعلی  لیول(Advanced Level)

اعلی لیول  میں کل نو  ماڈیولز ہیں جن میں گرامر کے دو اور متن کے سات ماڈیولز شامل ہیں۔ ان کی تفصیل یہ ہے:

اس ماڈیول  میں آپ علم الصرف کے اعلی مباحث کا مطالعہ کریں گے۔

 اس ماڈیول میں آپ علم الصرف کے مزید اعلی مباحث کا مطالعہ کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ علم النحو کے باقی رہ جانے والے اعلی مباحث کا مطالعہ بھی کریں گے۔ اس ماڈیول کے اختتام پر آپ عربی قواعد و ضوابط (Grammar and Rhetoric) سے پوری طرح واقف ہو چکے ہوں گے اور یہ بھی سیکھ چکے ہوں گے کہ عربی متن کا لغوی تجزیہ کیسے کیا جاتا ہے۔

 ان ماڈیولز میں آپ اعلی سطح کی عربی عبارتوں کا مطالعہ کریں گے۔ ماڈیول AT13 کے اختتام پر آپ اتنی عربی سیکھ چکے ہوں گے کہ اطمینان سے عربی کتب کا مطالعہ کر سکیں اور 100% عبارت کو سمجھ سکیں۔ ہاں، کبھی کبھار کسی نئے لفظ کے لیے آپ کو ڈکشنری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس پروگرام کے اختتام پر آپ علم الصرف، علم النحو، علم المعانی، علم البیان، علم البدیع کے اہم تصورات سے واقف ہو چکے ہوں گے۔ آپ مسلم تاریخ کے مختلف ادوار میں لکھے گئے دینی لٹریچر کا مطالعہ کر سکیں گے اور زبان کو بآسانی سمجھ سکیں گے۔ ہر لیول کے اختتام پر آپ کا امتحان لیا جائے گا جس میں آپ اپنی صلاحیتوں کو ٹیسٹ کر سکیں گے۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے آپ عربی بول چال پر نہ تو قادر ہو سکیں گے اور نہ ہی عربی زبان کے ادیب بن سکیں گے مگر یہ پروگرام آپ کو یہ مقاصد حاصل کرنے میں مدد  ضرور کرے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد آپ کو زبان سمجھنے (Comprehension)کے قابل بنانا ہے کیونکہ دین کے طالب علم کی ضرورت یہی ہے کہ وہ عربی سمجھ سکے اور قرآن و حدیث اور عربی کتابوں کا مطالعہ کر سکے۔ عربی بول چال پر قدرت کے لئے آپ کو عرب ماحول اور تحریر سیکھنے کے لئے ایک استاذ کی ضرورت رہے گی جو آپ کی تحریروں کی اصلاح کر سکے۔ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ کتاب میں ٹائپنگ وغیرہ کی غلطیوں کو جس حد تک ممکن ہو، کم سے کم کیا جائے۔  تاہم عربی ٹائپنگ میں حرکات کی غلطی کا امکان بہرحال رہتا ہے۔  اہل علم سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب میں جہاں کوئی غلطی دیکھیں تو مصنف کو مطلع فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی سبق سے متعلق کوئی سوال پیدا ہو تو آپ براہ راست مصنفین کو ای میل کر کے اپنے سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے تاثرات بھی ای میل کیجیے۔ اگر آپ سوال جواب کے لیے آن لائن استاذ کی بلا معاوضہ خدمات سے استفادہ کرنا چاہیں تو رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

محمدشکیل عاصم (shakeelasim56@gmail.com)۔ محمد مبشر نذیر (mubashirnazir100@gmail.com)

ذو الحجہ 1434 ؍ اکتوبر 2013

یہ لیول سات  ماڈیولز پر مشتمل ہے۔ اس میں آپ عربی زبان کے قواعد و ضوابط (Grammar and Rhetoric) کے چار اور متن کے تین ماڈیولز کا مطالعہ کریں گے۔ انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے رجسٹریشن درکار ہے۔ رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کیجیے  تاکہ  آپ  کی  خدمت  کی  جا  سکے  اور  آپ  کو  استاذ  درکار  ہو۔ 

اعلی  لیول

(Advanced Level)

اعلی لیول  میں کل نو  ماڈیولز ہیں جن میں گرامر کے دو اور متن کے سات ماڈیولز شامل ہیں۔ انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے رجسٹریشن درکار ہے۔ رجسٹریشن کے لیے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے تاکہ آپ کی خدمت کی جا سکے اور آپ کو استاذ مل سکے۔    

  کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Quranic Arabic

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9dWItS3hPaXN0cXM

کلاسیکل قرآنی عربی پروگرام (ہوم پیج)

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 1 —-AR01

عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 2—-AR02

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 3—-AR03

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 4—-AR04

 اعلی عربی زبان ۔۔۔ لیول 5—-AR05

کتابیں اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Quranic Arabic Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9dWItS3hPaXN0cXM

Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2864

علوم القرآن

قرآن مجید کے منتخبات—QS01

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔حصہ اول۔۔۔۔ سورۃ الفاتحہ تا سورۃ المائدہ—QS02

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ دوم۔۔۔۔  سورۃ الانعام تا سورۃ التوبہ—QS03

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ سوم۔۔۔۔ سورۃ یونس تا سورۃ النور—QS04

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ چہارم۔۔۔ سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات—QS05

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ پنجم ۔۔۔۔۔ سورۃ ق تا سورۃ الناس—QS06

علوم القرآن ۔۔۔۔ اعلی سطحی علمی مباحث—QS07

کتابیں   اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=36

English Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=42

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9YlZGelNtV1hqNkE

https://mubashirnazir.org/?p=3017

Translation in the Quran in Modern Urdu: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1TePS-uGHwzhcFP4oDY96CbedRIDNwAOY

علوم السنۃ و الحدیث

احادیث کا بنیادی انتخاب—HS01

علوم الحدیث—HS02

 علوم الحدیث کا اطلاق—HS03

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Books: https://drive.google.com/file/d/0B5mRw5mEUHv9bHhfenVvTW1KeVZjUnhSaUdZVTEwRE9SMk80/view?usp=drive_web

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9UFlHOHg3M0NOZXc

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2819

Lectures English: https://mubashirnazir.org/?p=2830

تعمیر شخصیت و تزکیہ نفس

 تعمیر شخصیت—PD01

تزکیہ نفس ۔ اعلی مباحث—PD02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Personality Development

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9SERNYzlhM21NWUU

تعمیر شخصیت

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=43 

تقابلی مطالعہ پروگرام

اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک—CS01

 اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات—CS02

انکار سنت ، انکار ختم نبوت  اور مین اسٹریم مسلمان—CS03

فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری—CS04

تصوف اور اس کے ناقدین—CS05

 دینی تحریکیں۔۔۔ سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں—CS06

روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی  اور قانونی مسائل—CS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Comparative Studies

Urdu: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9OWdvT0hDTGhmclU

English: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9aUY5ZWFod1FQSW8

علم الفقہ

بنیادی اسلامی شریعت—FQ01

 فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ اور فروعی مسائل—FQ02

فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔ اصول فقہ اور تاریخ فقہ—FQ03

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ عبادت ۔۔۔ طہارت، نماز، روزہ، زکوۃ، حج، عمرہ اور قربانی—FQ04

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ سوشل سائنسز—FQ05

حجاب و لباس، خواتین کا گھر سے باہر عمل، جیون ساتھی، طلاق اور تین طلاقیں، خواتین کی وراثت، دیت اور گواہی، خواتین کی سربراہی، آزادانہ جنسی تعلق، فیملی پلاننگ، ٹیسٹ ٹیوب  بے بی، کلوننگ، مسلم اقلیتوں کے حقوق، کفر کا فتوی، رسوم و رواج اور میت سے متعلق احکامات

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ اکنامکس—FQ06

اسلامی بینکنگ، انٹیلیکچوئل رائٹس، انعامی بانڈز، مزارعت، حیلہ شرعی، الکوحل، حق شفعہ، اسمگلنگ، مردار کا جسم ، ربا الفضل، بیعانہ، کرنٹ اکاؤنٹ، ہیجنگ، غرر،  بینک، فلم انڈسٹری، جاسوسی اور غیر مسلم ممالک میں ملازمت سے متعلق احکامات اور قانون وراثت

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

دعوت دین

دور جدید میں دعوت دین—DW01

دعوت دین: اعلی مباحث—DW02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9WE5DMkVTcko1NzA

Urdu Lectures:

FQ10-Preaching Shari’ah

دعوت دین کا طریقہ کار
FQ59-Methodology of Islamic Da’wah & Preaching
https://www.youtube.com/watch?v=7V4W3kLnfA8&feature=youtu.be

مسلم تاریخ

 نبوت محمدی سے پہلے کا دور—HS01

75000BC-632CE

 عہد  رسالت—HS02

  571-632CE

عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ سیاسی و مذہبی تاریخ—HS03.1

  11-132H/632-750CE

 عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ—HS03.2

  11-132H/632-750CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ سیاسی، دعوتی  اور تہذیبی تاریخ—HS04.1

    133-656H/750-1258CE

 تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ علمی تاریخ—HS04.2

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ مذہبی تاریخ—HS04.3

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی جمود اور زوال کا دور—HS05

  656-1342H/1258-1924CE

 دور  جدید  اور  ریکوری  کا  دور  اور  امت  مسلمہ  کی  تحریکیں—HS06

  1342H/1924CE—Today 

Detailed Bookshttps://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VmxEQVZwOEV0WEE

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2882

مطالعہ سیرت

سیرت  نبوی ۔۔۔ تاریخ انسانیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار—BS01

سیرت  نبوی ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بطور معلم، ماہر نفسیات، سپہ سالار، ایڈمنسٹریٹر—BS02

سیرت نبوی ۔۔۔ سیرت طیبہ پر غیر مسلم مستشرقین کے اعتراضات کے جواب—BS03

سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی سیرت—BS04

 سیرت صحابہ—BS05

منتخب تاریخی شخصیات کی سیرت—BS06

 علوم سیرت—BS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Bibliography of the Prophet & His Companions

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9REVXbkxKbjhhSlU

Scholars who impact huge changes in Muslim’s Thought

https://mubashirnazir.org/?p=2882

مذاہب عالم  اور فلسفے

تقابل ادیان ۔۔۔ ابتدائی مباحث—WR01

https://mubashirnazir.org/?p=2921

الحاد کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات—WR02

https://mubashirnazir.org/?p=3179

کائنات: خدا کی ایک نشانی

https://mubashirnazir.org/?p=3149

انسانی لائف سائیکل کے بارے میں قرآن کا تصور

https://mubashirnazir.org/?p=3149

A Dialogue with Atheism https://mubashirnazir.org/?p=3156

Quranic Concepts of Human Life Cycle https://mubashirnazir.org/?p=3158

دیگر مذاہب کے مسلم نظریات پر تنقید۔۔۔ اسلام کا خطرہ : محض ایک وہم یا حقیقت

https://mubashirnazir.org/?p=3185

اسلام اور علوم جدید

اسلام اور سوشل سائنسز ۔۔۔ نفسیات، عمرانیات، سیاسیات، اینتھرو پالوجی—MS01

اسلام اور معاشیات—MS02

Social Sciences & Economics Implications in Muslim Jurisprudence

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

اسلام اور نیچرل سائنسز—MS03

اسلام اور فلسفہ—MS04

علوم دینیہ کے مطالعے اور تحقیق کا طریق کار—RM01

ان پر کچھ عرصے میں اس پر کتابیں اور لیکچرز کا کام کیا جائے گا انشاء اللہ۔