امت مسلمہ کی علمی، فکری، تہذیبی اور سیاسی  مکمل تاریخ 

اس پروگرام کے یہ  ماڈیولز ہیں۔

۔۔۔۔ فلسفہ  تاریخ  اور  نبوت محمدی سے پہلے کا دور IH01 Module (Start of Humanity-571CE)

۔۔۔۔۔ عہد رسالت IH02 Module (Before-11H/571-632CE)

۔۔۔۔۔ عہد صحابہ و تابعین کی سیاسی  اور مذہبی تاریخ IH03.1 Module (11-133H/632-750CE)

۔۔۔۔۔ عہد صحابہ و تابعین کی علمی،  دعوتی اور تہذیبی تاریخ IH03.2 Module (11-133H/632-750CE)

۔۔۔۔۔ دور صحابہ سے متعلق  تاریخی سوالات IH3.3 Module (11-133H/632-750CE)

۔۔۔۔۔ تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ سیاسی اور مذہبی تاریخ IH04.1 Module (133-656H/750-1258CE)

۔۔۔۔۔ تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ علمی تاریخ  IH04.2 Module (133-656H/750-1258CE)

۔۔۔۔۔ تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ دعوتی، اصلاحی اور تہذیبی تاریخ  IH04.3 Module (133-656H/750-1258CE)

۔۔۔۔۔۔ تہذیبی جمود اور زوال کا دور ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، علمی اور تہذیبی تاریخ IH05 Module (656-1342H/1258-1924CE)

۔۔۔۔۔۔ دور جدید ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، علمی اور تہذیبی تاریخ  IH06 Module (1342H-Now/1924CE-Today)

ان ماڈیولز کے حصول کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے۔۔ رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے لیے تاکہ  آپ  کے  سوالات  کے  جوابات  کے  لیے  اساتذہ  موجود  ہوں۔  کتابیں  اس  لنک  سے  ڈاؤن  لوڈ  کر  لیجیے  اور  لیکچرز  بھی  ان  لنکس  سے  سن  سکتے  ہیں۔ 

History

Detailed Books:

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VmxEQVZwOEV0WEE

Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2882

Registration Form:

تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ ہم مسلم ہیں اور بحیثیت مسلمان، ہر شخص کی یہ خواہش ہو گی کہ وہ جانے کہ  دین اسلام کا آغاز و ارتقاء کیسے ہوا؟ ویسے تو ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی کا دین، ہر دور میں ایک ہی رہا ہے اور حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تمام انبیاء نے ایک ہی دین کی تبلیغ کی ہے لیکن  عام لٹریچر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک کے زمانے کی تاریخ کو “تاریخ اسلام” کا نام دیا جاتا ہے حالانکہ اس کے لیے “تاریخ مسلمین” یا “مسلم تاریخ” کا عنوان زیادہ موزوں ہے۔ “مسلم تاریخ پروگرام” کے ان کورسز میں ہم اسی دور کا مطالعہ کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی اسلامی تاریخ، جس میں سابقہ انبیاء اور ان کے صحابہ کی تاریخ شامل ہے، کا مطالعہ ہم کورسز کے ایک الگ سلسلے میں کریں گے جس میں مختلف ادیان کی تاریخ کا مطالعہ شامل ہو گا۔ مسلم تاریخ پروگرام کے یہ کورسز صرف  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی مسلم تاریخ پر مبنی ہیں۔ 

یہاں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ علمی کتب کے مطالعے کا ذوق نہ رکھتے ہوں  اور کتابوں کی موٹائی آپ کو خوفزدہ کر دیتی ہو تو پھر یہ پروگرام آپ کے لئے نہیں ہے۔ اس پروگرام کے مخاطب وہی لوگ ہیں جن میں مطالعے کا زبردست رجحان پایا جاتا ہو۔  اگر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی علمی خدمت کو بنا لیا ہے تو پھر آپ کو کتابوں سے تعلق قائم کرنا ہو گا۔  مطالعے کا ذوق اپنے اندر پروان چڑھانا ہو گا،  ذہن کو تجزیاتی  مطالعے کا عادی بنانا ہو گا اور کھلے ذہن کے ساتھ دیگر لوگوں کے علمی کام کا تنقیدی مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس کا اجر آپ کو آخرت میں اللہ تعالی کی رضا کی صورت میں ضرور ملے گا اور جنت میں آپ کا مقام عام لوگوں سے کہیں بلند ہو گا، ان شاء اللہ۔

مسلم تاریخ پروگرام کا اسٹرکچر

دین کے ایسے طالب علم جو علم اور ذہانت کے اعتبار سے مختلف  سطح پر ہوں، ان کی ضروریات مختلف ہوتی ہے۔  طالب علموں میں اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آٹھ ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے:

پہلے ماڈیول میں حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کے دور کی تاریخ شامل ہو گی جس میں بہت سے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور دیگر مذاہب کے تصورات پھیلائے گئے۔

دوسرے ماڈیول میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کی تاریخ کا مطالعہ کریں گے۔  علوم سیرت کا بھی یہی ماڈیول ہو گا لیکن اس کے ایڈوانسڈ کورسز علوم تاریخ کی بجائے علوم سیرت کی اسٹریم کا حصہ ہوں گے۔

تیسرے ماڈیول میں ہم عہد صحابہ اور تابعین کی تاریخ کا مطالعہ کریں گے جو کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے لے کر بنو امیہ کے دور کے اختتام  تک کے زمانے پر محیط ہو گا۔ عہد صحابہ کے بارے میں تاریخ کے ایک طالب علم کے ذہن میں جو سوالات پیدا ہوتے ہیں، ان کا جواب ہم اس ماڈیول میں تاریخی تنقید  کے اصولوں کی روشنی میں پیش کریں گے۔

  • Historical Criticism Analysis based on Hadith Research (11-133H / 632-750CE)

چوتھے ماڈیول میں ہم بنو عباس کے دور کا مطالعہ کریں گے۔ یہ وہ دور ہے جس میں امت مسلمہ کو عروج حاصل ہوئی تھی۔ اس میں ہم ان کے علمی، فکری، سیاسی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ کا مطالعہ کریں گے۔ یہ ماڈیول اسپین کی مسلم تاریخ  پر مشتمل ہو گا۔  اس کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں کے مین لینڈز میں  کی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول میں کریں گے۔

  • Abbasi Period (132-656H / 750-1258CE)
  • Muslim Span History (138-895H / 756-1490CE)

پانچویں ماڈیول میں پچھلے پانچ سو برس کی تاریخ کا مطالعہ اس ماڈیول کا موضوع ہو گا۔ اس میں ہمپان گن پاؤڈر ایمپائرز یعنی سلطنت عثمانیہ، صفویہ اور مغلیہ کا تفصیلی مطالعہ  کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے زوال کا دور کا ہم مطالعہ کریں گے جس میں ہماری زوال کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ اس کے علاوہ ہم نے دعوت، علم و فکر اور تہذیب کا جو کام کیا، وہ بھی سامنے آئے گا۔  اس کے بعد کالونیل دور کی اسٹڈیز بھی ہم کریں گے جس کے اثرات ہمارے زوال تک پہنچے ہیں۔

  • Fall of Muslim Civilization (656-1342H / 1258-1924CE)

چھٹا ماڈیول آزادی کے بعد کے دور (1342/1924 تا حال) کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول کا حصہ ہو گا۔ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلم اقلیتوں کی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی ضمن میں کیا جائے گا جس کے ذریعے ہم نے دین کی دعوت پہنچائی۔ اس ماڈیول میں امت مسلمہ کی پوری تاریخ کا مذہبی، علمی، فکری ، دعوتی اور تمدنی پہلو زیر بحث آئے گا۔ اردو میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہو گی۔

آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہو رہا ہو گا کہ جب تاریخ اسلام پر بہت سی کتب موجود ہیں تو پھر اس کورس کی ضرورت کیا ہے؟ یہ درست ہے کہ اس موضوع پر بہت سی کتب موجود ہیں جن کا مطالعہ آپ جب چاہے، خود بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کورس میں شمولیت سے آپ کو کچھ اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔

اس کورس میں شمولیت سے آپ کو ایک استاذ کی خدمات حاصل رہیں گی جس سے آپ اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔

تاریخ سے متعلق بہت سے اضافی نقشے اس کورس کا حصہ ہیں جو عام طور پر تاریخ کی کتب میں نہیں ملتے۔

 عہد صحابہ کی تاریخ سے متعلق  ایک ماڈیول اس کورس کا حصہ ہے۔ اس میں نہایت تفصیل سے آپ کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کے جواب علم تاریخ ہی کی روشنی میں دیے گئے ہیں۔ یہ سارا مواد ایک کتاب میں اکٹھا نہیں ملتا ہے۔

 مسلم تاریخ کے مذہبی، علمی، فکری، دعوتی اور تمدنی پہلو پر ایک نہایت مفصل ماڈیول اس پروگرام کا حصہ ہے۔  اس کے علاوہ فلسفہ تاریخ بھی اس پروگرام میں شامل ہے۔ ان موضوعات پر اردو میں کم ہی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ 

مسلم تاریخ پروگرام کے مقاصد

اس پروگرام کے مقاصد یہ ہیں

مسلم تاریخ سے تفصیلی واقفیت

عہد صحابہ کی تاریخ سے متعلق پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات کا حصول

دنیا کے مختلف خطوں میں اسلام اور مسلمانوں کے ارتقاء  کا تفصیلی مطالعہ

مسلم تاریخ کے مذہبی، سماجی، دعوتی، فکری اور تمدنی پہلو کا تفصیلی مطالعہ

مطالعے کا طریق کار

علم التعلیم کے میدان میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عام ذہانت کا حامل انسان جو کچھ سنتا  ہے ، وہ اس کا 30 سے 40 فیصد یاد رکھتا ہے؛ جو کچھ وہ دیکھتا ہے، اس کا 60 تا 70فیصد اس کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور جو کچھ وہ عملاً کرتا ہے، اس کا  80 سے 90 فیصد وہ سیکھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پروگرام میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جس میں طالب علم کو تاریخ پر عملی کام کرنا پڑے۔

 میں ہم نے تفصیلی مطالعہ کے لیے علامہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی صاحب  کی مشہور کتاب “تاریخ اسلام” کا انتخاب کیا ہے۔ اس کتاب کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو ورک بکس فراہم کریں گے جن میں اضافی تاریخی معلومات، نقشے اور اسائن منٹس دی گئی ہوں گی۔ بقیہ ماڈیولز میں ٹیکسٹ بک اور ورک بک کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ طریقہ تعلیم نہایت ہی سادہ ہے۔ ورک بک سے آغاز کیجیے اور دی گئی ہدایات کے مطابق اکبر صاحب کی کتاب سے مطالعہ کر لیجیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورک بک میں دیے گئے نقشوں پر غور کیجیے اور اس میں دی گئی اسائن منٹس کو حل کیجیے۔ ان اسائنمنٹس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاریخ کے اہم ترین مباحث  خود بخود ذہن نشین ہوتے چلے جائیں گے ، انشاء اللہ۔

اپنے جوابات کے لئے ایک اسائنمنٹ بک تیار کیجیے۔  بہتر ہو گا کہ آپ یہ سب کسی ورڈ فائل میں لکھیے۔ بصورت دیگر آپ ہارڈ کاپی کی صورت میں بھی اپنے جوابات لکھ سکتے ہیں۔ 

ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار

اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر (Personalized)تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔  ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ متعلقہ لنک سے ایڈمیشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے mubashirnazir100@gmail.com پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک باب کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔  اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ Skype یا Gmail آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔

ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔

پروگرام کی فیس

اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص جو آپ کے رشتے دار، کولیگ، دوست کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے  کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو دین کا صحیح فہم  عطا فرمائے ۔

محمد مبشر نذیر

شوال 1433/ ستمبر 2012

ان کتابوں اور آپ کے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے آپ اس ’’رجسٹریشن فارم‘‘ کا ڈاؤن لوڈ کر لیجیے اور اس میں اپنی تفصیلات بھیج کر آپ ای میل کر دیجیے۔

mubashirnazir100@gmail.com 

کلاسیکل قرآنی عربی پروگرام (ہوم پیج)

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 1 —-AR01

عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 2—-AR02

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 3—-AR03

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 4—-AR04

 اعلی عربی زبان ۔۔۔ لیول 5—-AR05

کتابیں اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Quranic Arabic Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9dWItS3hPaXN0cXM

Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2864

علوم القرآن

قرآن مجید کے منتخبات—QS01

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔حصہ اول۔۔۔۔ سورۃ الفاتحہ تا سورۃ المائدہ—QS02

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ دوم۔۔۔۔  سورۃ الانعام تا سورۃ التوبہ—QS03

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ سوم۔۔۔۔ سورۃ یونس تا سورۃ النور—QS04

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ چہارم۔۔۔ سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات—QS05

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ پنجم ۔۔۔۔۔ سورۃ ق تا سورۃ الناس—QS06

علوم القرآن ۔۔۔۔ اعلی سطحی علمی مباحث—QS07

کتابیں   اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=36

English Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=42

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9YlZGelNtV1hqNkE

https://mubashirnazir.org/?p=3017

Translation in the Quran in Modern Urdu: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1TePS-uGHwzhcFP4oDY96CbedRIDNwAOY

علوم السنۃ و الحدیث

احادیث کا بنیادی انتخاب—HS01

علوم الحدیث—HS02

 علوم الحدیث کا اطلاق—HS03

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Books: https://drive.google.com/file/d/0B5mRw5mEUHv9bHhfenVvTW1KeVZjUnhSaUdZVTEwRE9SMk80/view?usp=drive_web

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9UFlHOHg3M0NOZXc

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2819

Lectures English: https://mubashirnazir.org/?p=2830

تعمیر شخصیت و تزکیہ نفس

 تعمیر شخصیت—PD01

تزکیہ نفس ۔ اعلی مباحث—PD02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Personality Development

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9SERNYzlhM21NWUU

تعمیر شخصیت

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=43 

تقابلی مطالعہ پروگرام

اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک—CS01

 اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات—CS02

انکار سنت ، انکار ختم نبوت  اور مین اسٹریم مسلمان—CS03

فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری—CS04

تصوف اور اس کے ناقدین—CS05

 دینی تحریکیں۔۔۔ سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں—CS06

روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی  اور قانونی مسائل—CS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Comparative Studies

Urdu: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9OWdvT0hDTGhmclU

English: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9aUY5ZWFod1FQSW8

علم الفقہ

بنیادی اسلامی شریعت—FQ01

 فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ اور فروعی مسائل—FQ02

فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔ اصول فقہ اور تاریخ فقہ—FQ03

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ عبادت ۔۔۔ طہارت، نماز، روزہ، زکوۃ، حج، عمرہ اور قربانی—FQ04

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ سوشل سائنسز—FQ05

حجاب و لباس، خواتین کا گھر سے باہر عمل، جیون ساتھی، طلاق اور تین طلاقیں، خواتین کی وراثت، دیت اور گواہی، خواتین کی سربراہی، آزادانہ جنسی تعلق، فیملی پلاننگ، ٹیسٹ ٹیوب  بے بی، کلوننگ، مسلم اقلیتوں کے حقوق، کفر کا فتوی، رسوم و رواج اور میت سے متعلق احکامات

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ اکنامکس—FQ06

اسلامی بینکنگ، انٹیلیکچوئل رائٹس، انعامی بانڈز، مزارعت، حیلہ شرعی، الکوحل، حق شفعہ، اسمگلنگ، مردار کا جسم ، ربا الفضل، بیعانہ، کرنٹ اکاؤنٹ، ہیجنگ، غرر،  بینک، فلم انڈسٹری، جاسوسی اور غیر مسلم ممالک میں ملازمت سے متعلق احکامات اور قانون وراثت

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

دعوت دین

دور جدید میں دعوت دین—DW01

دعوت دین: اعلی مباحث—DW02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9WE5DMkVTcko1NzA

Urdu Lectures:

FQ10-Preaching Shari’ah

دعوت دین کا طریقہ کار
FQ59-Methodology of Islamic Da’wah & Preaching
https://www.youtube.com/watch?v=7V4W3kLnfA8&feature=youtu.be

مسلم تاریخ

 نبوت محمدی سے پہلے کا دور—HS01

75000BC-632CE

 عہد  رسالت—HS02

  571-632CE

عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ سیاسی و مذہبی تاریخ—HS03.1

  11-132H/632-750CE

 عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ—HS03.2

  11-132H/632-750CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ سیاسی، دعوتی  اور تہذیبی تاریخ—HS04.1

    133-656H/750-1258CE

 تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ علمی تاریخ—HS04.2

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ مذہبی تاریخ—HS04.3

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی جمود اور زوال کا دور—HS05

  656-1342H/1258-1924CE

 دور  جدید  اور  ریکوری  کا  دور  اور  امت  مسلمہ  کی  تحریکیں—HS06

  1342H/1924CE—Today 

Detailed Bookshttps://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VmxEQVZwOEV0WEE

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2882

مطالعہ سیرت

سیرت  نبوی ۔۔۔ تاریخ انسانیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار—BS01

سیرت  نبوی ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بطور معلم، ماہر نفسیات، سپہ سالار، ایڈمنسٹریٹر—BS02

سیرت نبوی ۔۔۔ سیرت طیبہ پر غیر مسلم مستشرقین کے اعتراضات کے جواب—BS03

سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی سیرت—BS04

 سیرت صحابہ—BS05

منتخب تاریخی شخصیات کی سیرت—BS06

 علوم سیرت—BS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Bibliography of the Prophet & His Companions

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9REVXbkxKbjhhSlU

Scholars who impact huge changes in Muslim’s Thought

https://mubashirnazir.org/?p=2882

مذاہب عالم  اور فلسفے

تقابل ادیان ۔۔۔ ابتدائی مباحث—WR01

https://mubashirnazir.org/?p=2921

الحاد کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات—WR02

https://mubashirnazir.org/?p=3179

کائنات: خدا کی ایک نشانی

https://mubashirnazir.org/?p=3149

انسانی لائف سائیکل کے بارے میں قرآن کا تصور

https://mubashirnazir.org/?p=3149

A Dialogue with Atheism https://mubashirnazir.org/?p=3156

Quranic Concepts of Human Life Cycle https://mubashirnazir.org/?p=3158

دیگر مذاہب کے مسلم نظریات پر تنقید۔۔۔ اسلام کا خطرہ : محض ایک وہم یا حقیقت

https://mubashirnazir.org/?p=3185

اسلام اور علوم جدید

اسلام اور سوشل سائنسز ۔۔۔ نفسیات، عمرانیات، سیاسیات، اینتھرو پالوجی—MS01

اسلام اور معاشیات—MS02

Social Sciences & Economics Implications in Muslim Jurisprudence

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

اسلام اور نیچرل سائنسز—MS03

اسلام اور فلسفہ—MS04

علوم دینیہ کے مطالعے اور تحقیق کا طریق کار—RM01

ان پر کچھ عرصے میں اس پر کتابیں اور لیکچرز کا کام کیا جائے گا انشاء اللہ۔