Hadith Research علوم الحدیث

علوم الحدیث

اس پروگرام کا مقصد احادیث نبویہ کے مضامین اور اس سے متعلقہ علوم سے درجہ بدرجہ واقفیت حاصل کرنے کا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت سیکھنے کا طریقہ  کار بالکل سادہ ہے۔ بس سبق پڑھیے اور مشقیں حل کیجیے۔ اس طریقے سے آپ بالکل ابتدائی درجے سے علوم الحدیث کے اعلی مباحث تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سوال جواب کے لیے آن لائن استاذ کی بلا معاوضہ خدمات سے استفادہ کرنا چاہیں تو رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کر کے ای میل کر دیجیے۔

mubashirnazir100@gmail.com

علوم الحدیث ۔۔۔ اردو لیکچرز

https://mubashirnazir.org/?p=2819

Hadith Research – Prophet’s Knowledge & Practice – English Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2830

اس پروگرام کے آٹھ ماڈیولز ہیں۔

ماڈیول 1 – احادیث نبویہ کے منتخبات

ماڈیول 2 – علوم الحدیث ایک تعارف

 ماڈیول 3 – علوم الحدیث ریسرچ اور  آپ کی پریکٹیکل ایکسرسائز

ان دونوں کتابوں کا ڈیزائن ۔۔۔ شیخ اعجاز صاحب ۔۔۔ آرٹسٹ ۔۔۔خطاط وگرافک ڈیزائنر

کتابیں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

Hadith-Studies-Program-ModuleHS01-Workbook-Urdu

Hadith-Studies-Program-ModuleHS02-Workbook-Urdu

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2819

English Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2830

تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ آپ سے محبت کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ آپ کا ذکر خیر پڑھا اور سنا جائے ۔ یہ ایک نہایت ہی اعلی کام ہے تاہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر عمل کرنا اور خود کو آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا، محبت رسول کا ایک ایسا تقاضا ہے جسے پورا کیے بغیر محبت کا ہر دعوی بے اصل ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی بیٹا اپنے باپ کی جی بھر کر نافرمانی کرے، لیکن ساتھ ہی اس کی محبت کا دم بھی بھرتا رہے۔

بحیثیت مسلمان ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دین کا بنیادی ماخذ ہیں۔ آپ نے یہ دین ہمیں دو صورتوں میں دیا ہے: ایک قرآن مجید اور دوسرے آپ کی سنت۔ قرآن مجید اور اس سے متعلقہ علوم کا مطالعہ ہم “علوم القرآن” کے مضمون میں کر رہے ہیں جبکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت  کا مطالعہ “علوم الحدیث” سیریز کا حصہ ہے۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور  عمل کے ریکارڈ کا نام حدیث ہے۔ صرف یہی وہ ذریعہ ہے جس کی مدد سے ہمیں علوم نبوت تک رسائی ملتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کو کیسے سمجھا اور پھر اسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تک کیسے پہنچایا؟ ان صحابہ کے ذہن میں جو سوالات پیدا ہوئے، ان کا آپ نے کیا جواب دیا؟ زندگی کی عملی صورتوں پر آپ نے  دینی احکام کا اطلاق کیسے کیا؟ یہ سب تفصیلات ہمیں حدیث کے ذریعے ملتی ہیں۔

حدیث اس رپورٹ کو کہتے ہیں جس میں کسی صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد، عمل یا زندگی کے کسی واقعے کو بیان کیا ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان علوم نبوت کو مرتب کر کے انہیں اگلی نسلوں تک منتقل کیا جنہوں نے بلا کم و کاست انہیں کتابوں کی صورت میں مرتب کیا۔   عام طور پر یہ رپورٹس بہت مختصر ہوتی ہیں اور محض تین چار لائنوں میں بات مکمل ہو جاتی ہے۔ استثنائی طور پر بعض احادیث طویل ہوتی ہیں۔ ان علوم نبوت کا مطالعہ “علوم الحدیث پروگرام” میں کیا جائے  گا۔

علوم اسلامیہ پروگرام کے دیگر کورسز کی طرح  اس پروگرام کے مخاطب وہی لوگ ہیں جن میں مطالعے کا زبردست رجحان پایا جاتا ہو۔  اگر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی علمی خدمت کو بنا لیا ہے تو پھر آپ کو کتابوں سے تعلق قائم کرنا ہو گا۔  مطالعے کا ذوق اپنے اندر پروان چڑھانا ہو گا،  ذہن کو تجزیاتی  مطالعے کا عادی بنانا ہو گا اور کھلے ذہن کے ساتھ دیگر لوگوں کے علمی کام کا تنقیدی مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس کا اجر آپ کو آخرت میں اللہ تعالی کی رضا کی صورت میں ضرور ملے گا اور جنت میں آپ کا مقام عام لوگوں سے کہیں بلند ہو گا، انشاء اللہ۔

علوم الحدیث پروگرام کا انداز تعلیم

دین کے ایسے طالب علم جو علم اور ذہانت کے اعتبار سے مختلف  سطح پر ہوں، ان کی ضروریات مختلف ہوتی ہے۔  طالب علموں میں اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آٹھ ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے

ماڈیول 1 یہ بالکل ابتدائی درجے کے طلباء کے لئے ہے۔ اس میں ہم احادیث نبوی کے کچھ منتخبات کا مطالعہ کر کے ان پرپہ عملی کام کریں گے۔ اس ماڈیول کے اختتام پر ہم  اس پیغام کی ایک جھلک دیکھ چکے ہوں گے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے تھے۔ اسی ماڈیول میں ہم یہ کوشش کریں گے کہ اپنا تزکیہ نفس کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ آئیڈیل کے مطابق ڈھال سکیں۔ اس ماڈیول کو محمد جاوید اختر صاحب نے مرتب کیا ہے جو علوم دینیہ کے فہم اور اپنی عملی زندگی میں ان کا اطلاق کرنے میں غیر معمولی  صلاحیت کے حامل ہیں۔

دوسرا ماڈیول یہ درمیانے درجے کے طلباء کے لئے ہے۔ اس میں ہم علوم الحدیث کا تفصیلی مطالعہ کریں گے۔ احادیث نبوی میں کچھ متعصب اور عاقبت نا اندیش لوگوں نے  جعلی احادیث کی ملاوٹ کر دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علوم حدیث کے  ماہرین نے غیر معمولی محنت کر کے ایک ایسا فن تشکیل دیا ہے، جس کی بدولت صحیح (قابل اعتماد)، ضعیف  (کمزور اور ناقابل اعتماد) اور موضوع  (جعلی) احادیث میں فرق کیا جا سکتا ہے۔ اس ماڈیول کے اختتام پر ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ  ماہرین حدیث کے کیے ہوئے اس غیر معمولی  کام کو سمجھ سکیں۔

تیسرا ماڈیول ان طلباء کے لئے ہے جو علوم الحدیث میں گہری بصیرت حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب احادیث کے پورے ذخیرے میں سے ایک پچاس احادیث کا ایک سیمپل (Sample)لے کر علوم الحدیث کا اس پر اطلاق کریں گے اور یہ دیکھیں گے کہ  اصلی اور جعلی احادیث کی جانچ پڑتال کیسے کی جاتی ہے؟  روایت اور درایت کے اصولوں کا اطلاق کیسے ہوتا ہے؟ اور کسی حدیث کو سمجھنے کے لیے کیا کیا طریقے اختیار کیےجاتے ہیں؟ اس ماڈیول کے اختتام پر انشاء اللہ ہم اس علوم الحدیث کا عملی اطلاق کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

تیسرے ماڈیولز پر مشتمل اس سیریز میں ہم حدیث کی اہم کتب کا مطالعہ کریں گے۔ اس کا مقصد یہ ہو گا کہ حدیث کی اہم  کتب میں کیا کیا احادیث بیان ہوئی ہیں؟ ہزاروں کی تعداد میں احادیث پر ہم علوم الحدیث کا اطلاق کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علم، فہم، فقہ اور حکمت  سے فیض یاب ہونے کی کوشش کریں گے۔ اس ماڈیول میں انشاء اللہ ہم صحیح بخاری، مسلم، موطاء امام مالک، ترمذی، ابو داؤد،  نسائی، ابن ماجہ، مسند احمد ، ابن حبان،  ابن خزیمہ، مستدرک حاکم اور احادیث کے دیگر مجموعوں میں موجود منتخب احادیث  کا مطالعہ کریں گے اور اس کے ساتھ یہ دیکھیں گے کہ مشہور شارحین حدیث  نے ان کی کیا تشریح کی ہے؟ ان سب کو آپ نے پریکٹس کرنا ہے اور اپنے سوالات ای میل پر استاذ کو کرتے رہیے تاکہ وہ وضاحت کر سکیں۔

mubashirnazir100@gmail.com

علوم الحدیث پروگرام کے مقاصد

اس پروگرام کے مقاصد یہ ہیں:

۔۔۔۔۔۔ احادیث نبوی میں بیان کردہ علوم کا تفصیلی مطالعہ

۔۔۔۔۔۔  اپنی شخصیت اور کردار کو سنت نبوی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش

۔۔۔۔۔۔ حدیث کی جانچ پڑتال کے فن (روایت اور درایت) سے واقفیت  اور اس کا بھرپور اطلاق

۔۔۔۔۔۔ حدیث کی مختلف شروح کا تقابلی مطالعہ

۔۔۔۔۔۔ احادیث سے متعلق  اہم علمی، عقلی اور عملی مسائل کا تعارف

۔۔۔۔۔۔  حدیث کی اہم کتب کے اسالیب اور منہج کا تقابلی مطالعہ

·      اس بات کا فہم کہ مختلف دینی، فقہی اور مسلکی پس منظر سے تعلق رکھنے والے شارحین (حدیث کی تشریح لکھنے والے) حدیث کو کیسے سمجھتے ہیں؟

مطالعے کا طریق کار

علم التعلیم کے میدان میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عام ذہانت کا حامل انسان جو کچھ سنتا  ہے ، وہ اس کا 30 سے 40 فیصد یاد رکھتا ہے؛ جو کچھ وہ دیکھتا ہے، اس کا 60 تا 70فیصد اس کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور جو کچھ وہ عملاً کرتا ہے، اس کا  80 سے 90 فیصد وہ سیکھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پروگرام میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جس میں طالب علم کو احادیث نبوی کے ایک منتخب نصاب پر عملی کام کرنا پڑے۔  اس عملی کام کے نتیجے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اس کی روح کی گہرائیوں میں اترتی چلی جائیں اور قرآن و سنت کا پیغام اس کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرنے لگے۔

ہر سبق میں چند احادیث مطالعہ کے لیے گئی ہیں ۔ آپ نے ان کا مطالعہ کرنے کے بعد ان پر کچھ عملی کام کرنا ہے۔  ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر سبق میں دی گئی احادیث سبق کے ٹائٹل سے مطابقت رکھتی ہوں تاہم پھر بھی ایسا ہوا ہے کہ ہر سبق میں بعض احادیث ایسی آ گئی ہیں جو ٹائٹل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ ایسا ایک خاص مقصد کے لیے کیا گیا ہے۔ حدیث کی کتب میں بہت مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ کسی باب میں بیان کردہ حدیث کی مطابقت  باب کے موضوع سے  معلوم نہیں ہو پاتی۔ اس کورس کے دوران آپ کو کتب حدیث کے اس اسلوب سے واقفیت حاصل ہو جائے گی۔

یہ کام اسائن منٹس کے اندر دیا گیا ہے۔ سہولت کے لیے اسائن منٹس کو یہ ٹائٹل دیے گئے ہیں:

·      اپنی عقل و دانش کو استعمال کیجیے:  ان مشقوں میں احادیث نبوی کے عقلی اور علمی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ آپ ایسی ہر اسائن منٹ میں سوچنے اور سمجھنے کا ایک چھوٹا سا پراجیکٹ مکمل کریں گے۔

·      عملی کام کیجیے: ان مشقوں میں آپ تجربہ کر کے کچھ سیکھیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں یہ تجربہ پہلے ہی حاصل کر چکے ہوں یا پھر آپ کو نیا تجربہ کرنا پڑے۔ اس طریقے سے آپ عملی مشق سے احادیث نبویہ کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

·      تحقیق و جستجو: ان مشقوں میں احادیث سے متعلق آپ کو کچھ معلومات تلاش کرنے کا کہا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے آپ انٹرنیٹ یا کسی لائبریری سے معلومات اکٹھی کریں گے۔

·      علوم الحدیث کارنر: علوم الحدیث سے متعلق بنیادی نوعیت کی معلومات اس سیکشن میں فراہم کی جائیں گی۔ آپ نے ان معلومات کو ذہن نشین کرنا ہو گا۔ انشاء اللہ ماڈیول HS02 میں آپ تفصیل کے ساتھ ان علوم کا مطالعہ کریں گے۔

·      کیس اسٹڈی: ان مشقوں میں آپ کو انسانوں کی حقیقی زندگی کا کوئی مسئلہ ایک کیس اسٹڈی کی صورت میں دیا جائے گا جس کا حل آپ کو قرآن و حدیث میں غور کر کے نکالنا ہو گا۔

·      فیلڈ اسٹڈی: ان مشقوں میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ میدان عمل میں اتر کر کچھ عملی کام کریں تاکہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل یا ان سے انحراف کے نتائج آپ خود ملاحظہ کر سکیں۔

ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار

اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر (Personalized) تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔  ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ متعلقہ لنک سے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے mubashirnazir100@gmail.com پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک سبق کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔  اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ Skype یا Gmail آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔

ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔

پروگرام کی فیس

اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص جو آپ کے رشتہ دار، کولیگ یا اپنے دوست کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے  کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو قرآن مجید  اور معارف نبوی کا صحیح فہم  عطا فرمائے  اور ان کی تعلیمات کو ہماری شخصیت کا حصہ بنائے۔

محمد مبشر نذیر

جمادی الاخری 1433/ مئی 2012

ان کتابوں اور آپ کے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے آپ اس ’’رجسٹریشن فارم‘‘ کا ڈاؤن لوڈ کر لیجیے اور اس میں اپنی تفصیلات بھیج کر آپ ای میل کر دیجیے۔

mubashirnazir100@gmail.com 

کلاسیکل قرآنی عربی پروگرام (ہوم پیج)

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 1 —-AR01

عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 2—-AR02

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 3—-AR03

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 4—-AR04

 اعلی عربی زبان ۔۔۔ لیول 5—-AR05

کتابیں اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Quranic Arabic Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9dWItS3hPaXN0cXM

Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2864

علوم القرآن

قرآن مجید کے منتخبات—QS01

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔حصہ اول۔۔۔۔ سورۃ الفاتحہ تا سورۃ المائدہ—QS02

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ دوم۔۔۔۔  سورۃ الانعام تا سورۃ التوبہ—QS03

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ سوم۔۔۔۔ سورۃ یونس تا سورۃ النور—QS04

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ چہارم۔۔۔ سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات—QS05

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ پنجم ۔۔۔۔۔ سورۃ ق تا سورۃ الناس—QS06

علوم القرآن ۔۔۔۔ اعلی سطحی علمی مباحث—QS07

کتابیں   اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=36

English Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=42

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9YlZGelNtV1hqNkE

https://mubashirnazir.org/?p=3017

Translation in the Quran in Modern Urdu: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1TePS-uGHwzhcFP4oDY96CbedRIDNwAOY

علوم السنۃ و الحدیث

احادیث کا بنیادی انتخاب—HS01

علوم الحدیث—HS02

 علوم الحدیث کا اطلاق—HS03

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Books: https://drive.google.com/file/d/0B5mRw5mEUHv9bHhfenVvTW1KeVZjUnhSaUdZVTEwRE9SMk80/view?usp=drive_web

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9UFlHOHg3M0NOZXc

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2819

Lectures English: https://mubashirnazir.org/?p=2830

تعمیر شخصیت و تزکیہ نفس

 تعمیر شخصیت—PD01

تزکیہ نفس ۔ اعلی مباحث—PD02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Personality Development

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9SERNYzlhM21NWUU

تعمیر شخصیت

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=43 

تقابلی مطالعہ پروگرام

اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک—CS01

 اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات—CS02

انکار سنت ، انکار ختم نبوت  اور مین اسٹریم مسلمان—CS03

فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری—CS04

تصوف اور اس کے ناقدین—CS05

 دینی تحریکیں۔۔۔ سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں—CS06

روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی  اور قانونی مسائل—CS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Comparative Studies

Urdu: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9OWdvT0hDTGhmclU

English: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9aUY5ZWFod1FQSW8

علم الفقہ

بنیادی اسلامی شریعت—FQ01

 فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ اور فروعی مسائل—FQ02

فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔ اصول فقہ اور تاریخ فقہ—FQ03

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ عبادت ۔۔۔ طہارت، نماز، روزہ، زکوۃ، حج، عمرہ اور قربانی—FQ04

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ سوشل سائنسز—FQ05

حجاب و لباس، خواتین کا گھر سے باہر عمل، جیون ساتھی، طلاق اور تین طلاقیں، خواتین کی وراثت، دیت اور گواہی، خواتین کی سربراہی، آزادانہ جنسی تعلق، فیملی پلاننگ، ٹیسٹ ٹیوب  بے بی، کلوننگ، مسلم اقلیتوں کے حقوق، کفر کا فتوی، رسوم و رواج اور میت سے متعلق احکامات

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ اکنامکس—FQ06

اسلامی بینکنگ، انٹیلیکچوئل رائٹس، انعامی بانڈز، مزارعت، حیلہ شرعی، الکوحل، حق شفعہ، اسمگلنگ، مردار کا جسم ، ربا الفضل، بیعانہ، کرنٹ اکاؤنٹ، ہیجنگ، غرر،  بینک، فلم انڈسٹری، جاسوسی اور غیر مسلم ممالک میں ملازمت سے متعلق احکامات اور قانون وراثت

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

دعوت دین

دور جدید میں دعوت دین—DW01

دعوت دین: اعلی مباحث—DW02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9WE5DMkVTcko1NzA

Urdu Lectures:

FQ10-Preaching Shari’ah

دعوت دین کا طریقہ کار
FQ59-Methodology of Islamic Da’wah & Preaching
https://www.youtube.com/watch?v=7V4W3kLnfA8&feature=youtu.be

مسلم تاریخ

 نبوت محمدی سے پہلے کا دور—HS01

75000BC-632CE

 عہد  رسالت—HS02

  571-632CE

عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ سیاسی و مذہبی تاریخ—HS03.1

  11-132H/632-750CE

 عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ—HS03.2

  11-132H/632-750CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ سیاسی، دعوتی  اور تہذیبی تاریخ—HS04.1

    133-656H/750-1258CE

 تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ علمی تاریخ—HS04.2

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ مذہبی تاریخ—HS04.3

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی جمود اور زوال کا دور—HS05

  656-1342H/1258-1924CE

 دور  جدید  اور  ریکوری  کا  دور  اور  امت  مسلمہ  کی  تحریکیں—HS06

  1342H/1924CE—Today 

Detailed Bookshttps://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VmxEQVZwOEV0WEE

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2882

مطالعہ سیرت

سیرت  نبوی ۔۔۔ تاریخ انسانیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار—BS01

سیرت  نبوی ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بطور معلم، ماہر نفسیات، سپہ سالار، ایڈمنسٹریٹر—BS02

سیرت نبوی ۔۔۔ سیرت طیبہ پر غیر مسلم مستشرقین کے اعتراضات کے جواب—BS03

سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی سیرت—BS04

 سیرت صحابہ—BS05

منتخب تاریخی شخصیات کی سیرت—BS06

 علوم سیرت—BS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Bibliography of the Prophet & His Companions

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9REVXbkxKbjhhSlU

Scholars who impact huge changes in Muslim’s Thought

https://mubashirnazir.org/?p=2882

مذاہب عالم  اور فلسفے

تقابل ادیان ۔۔۔ ابتدائی مباحث—WR01

https://mubashirnazir.org/?p=2921

الحاد کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات—WR02

https://mubashirnazir.org/?p=3179

کائنات: خدا کی ایک نشانی

https://mubashirnazir.org/?p=3149

انسانی لائف سائیکل کے بارے میں قرآن کا تصور

https://mubashirnazir.org/?p=3149

A Dialogue with Atheism https://mubashirnazir.org/?p=3156

Quranic Concepts of Human Life Cycle https://mubashirnazir.org/?p=3158

دیگر مذاہب کے مسلم نظریات پر تنقید۔۔۔ اسلام کا خطرہ : محض ایک وہم یا حقیقت

https://mubashirnazir.org/?p=3185

اسلام اور علوم جدید

اسلام اور سوشل سائنسز ۔۔۔ نفسیات، عمرانیات، سیاسیات، اینتھرو پالوجی—MS01

اسلام اور معاشیات—MS02

Social Sciences & Economics Implications in Muslim Jurisprudence

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

اسلام اور نیچرل سائنسز—MS03

اسلام اور فلسفہ—MS04

علوم دینیہ کے مطالعے اور تحقیق کا طریق کار—RM01

ان پر کچھ عرصے میں اس پر کتابیں اور لیکچرز کا کام کیا جائے گا انشاء اللہ۔