علوم القرآن پروگرام

اس پروگرام کا مقصد قرآن مجید کے مضامین اور اس سے متعلقہ علوم سے درجہ بدرجہ واقفیت حاصل کرنے کا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت سیکھنے کا طریقہ  کار بالکل سادہ ہے۔ بس سبق پڑھیے اور مشقیں حل کیجیے۔ اس طریقے سے آپ بالکل ابتدائی درجے سے قرآنی علوم کے اعلی مباحث تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

Quranic Studies Books

Quranic Studies Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9YlZGelNtV1hqNkE

Translation & Commentary in the Quran in Modern Urdu: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1TePS-uGHwzhcFP4oDY96CbedRIDNwAOY

Translation & Commentary in the Quran in English: https://drive.google.com/drive/u/2/folders/1vDZKywdVK1jmUthIN7RBxV54_pDHg-MD

تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دنیا بھر کے مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے۔ لاکھوں مسلمان اس کتاب کو مکمل طور پر حفظ کرتے ہیں۔کم و بیش ہر مسلمان کو اس کتاب کا کچھ حصہ تو یاد ہوتا ہی ہے۔ ان کی اکثریت اس کی روزانہ تلاوت کرتی ہے۔ رمضان میں تو خاص طور پر سب ہی مسلمانوں کا تعلق اس کتاب سے مضبوط ہو جاتا ہے۔
غیر عرب مسلمانوں کے ہاں یہ عام رجحان رہا ہے کہ یہ لوگ قرآن مجید کے معانی کو سمجھے بغیر اس کی تلاوت کیا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں لوگ محض ثواب کے حصول کے لئے تو تلاوت کرتے ہیں مگر قرآن مجید کی دی ہوئی ہدایت کو نظر انداز کر دیا کرتے ہیں۔ جیسی شخصیت، اخلاق اور کردار قرآن تشکیل دیتا ہے، لوگ اسے اختیار کرنے کی بجائے کسی اور راستے کو اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر ان کا کردار شیطان کے پیروکاروں جیسا ہوتا ہے۔
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب یہ رجحان تبدیل ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کا جدید تعلیم یافتہ طبقہ قرآن مجید کی طرف لوٹ رہا ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ کتاب ہے جس نے چودہ صدیوں میں بلا مبالغہ اربوں انسانوں کی زندگی کو تبدیل کیا ہے۔
قرآن مجید عربی زبان میں ہے۔  غیر عربوں کے لئے قرآن کو سمجھنے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ وہ اس کا ترجمہ پڑھنا شروع کر دیں۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لئے  مفید ہے جو قرآن کے مضامین سے محض تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد جو اپنی زندگیوں کو دین کی دعوت و تبلیغ کے لئے وقف کرنا چاہیں، ان کے لئے لازم ہے کہ وہ قرآن مجید اور اس سے متعلقہ علوم  جیسے حدیث، فقہ، تاریخ، اخلاقیات، فلسفہ اور الہیات کا گہرا مطالعہ کریں۔ یہ پروگرام ایسے ہی لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
علوم القرآن پروگرام کا ڈیزائن
دین کے ایسے طالب علم جو علم اور ذہانت کے اعتبار سے مختلف  سطح پر ہوں، ان کی ضروریات مختلف ہوتی ہے۔  طالب علموں میں اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو ماڈیولز کی دو سیریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

        ایک سیریز قرآن مجید سے متعلق علوم پر مبنی ہے۔ اس کے تین ماڈیولز ہیں۔

        دوسری سیریز  قرآن مجید کے متن اور تفاسیر کے مطالعے پر مشتمل ہے۔ اس سیریز میں چھ ماڈیولز ہیں۔

پہلی سیریز کا مقصد یہ ہے کہ طلبا میں قرآن فہمی کا ذوق پیدا کیا جائے اور انہیں نہایت ہی دلچسپ انداز میں قرآن مجید کے مضامین سے آگاہ کر دیا جائے۔  اس کے ساتھ ساتھ قرآن مجید سے متعلق جو علمی نوعیت کے مباحث ہیں، ان کا مطالعہ کر لیا جائے۔ اس سیریز کے ماڈیولز یہ ہیں۔

QS01 

اس ماڈیول میں ہم قرآن مجید میں بیان کردہ قصص کا مطالعہ کریں گے۔ چونکہ عام لوگ قصے کہانیوں میں دلچسپی لیتے ہیں، اس لیے ان قصوں کے ذریعے قرآن مجید کے مطالعے کا شوق پیدا کرنا اس ماڈیول کا مقصد ہے۔

QS02 

اس ماڈیول میں ہم قرآن مجید کے مضامین کا اجمالی جائزہ لیں گے۔ اس ماڈیول میں قرآن مجید کی ترتیب و تنظیم، قرآن فہمی کے اصول، قرآن میں بیان کردہ عقائد، اخلاقیات اور شریعت زیر بحث آئیں گے۔

QS03 

یہ ماڈیول قرآن مجید کے ایک منتخب نصاب پر مشتمل ہے۔ اس ماڈیول کا مقصد طلبا کو قرآن مجید کے مضامین سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے اندر پورے قرآن کو پڑھنے کا ذوق پیدا کرنا ہے۔ اس ماڈیول میں ہم قرآن مجید کے کچھ مخصوص اقتباسات لے کر ان پر عملی کام کریں گے۔ اس لیول کے اختتام پر ہم قرآن مجید کے پیغام سے متعارف ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا مطالعہ کرنے کے لئے درکار بنیادی معلومات بھی حاصل کر چکے ہوں گے۔  اسی ماڈیول پر ہم یہ کوشش کریں گے کہ اپنا تزکیہ نفس کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو قرآن کے بیان کردہ آئیڈیل کے مطابق ڈھال سکیں۔

QS04 

یہ بہت ایڈوانسڈ سطح کا ماڈیول ہو گا جس میں نظم قرآن، قرآن کی تاریخ، اصول تفسیر، فن تفسیر کی تاریخ، علوم القرآن سے متعلق معرکۃ الآرا اختلافی مباحث اور قرآن پر کیے جانے والے اعتراضات کا مفصل مطالعہ شامل ہو گا۔

دوسری سیریز کا مقصد قرآن مجید کے مکمل متن اور تفاسیر کا مطالعہ  کرنا ہے۔ اس میں یہ ماڈیولز ہیں۔

QT01 

یہ ماڈیول سورۃ الفاتحہ سے لے کر سورۃ المائدہ کے متن اور تفاسیر کے مطالعے پر مشتمل ہے۔

QT02 

اس میں ہم سورۃ الانعام سے لے کر سورۃ التوبہ کے متن او رتفاسیر کا مطالعہ کریں گے۔

QT03 

اس ماڈیو ل میں ہم سورۃ یونس سے لے کرسورۃ النور  کے متن اور تفاسیر کا مطالعہ کریں گے۔

QT04 

یہ ماڈیول سورۃ الفرقان سے لے کر سورۃ الحجرات کے متن اور تفاسیر کے مطالعے پر مشتمل ہے۔

QT05 

اس ماڈیول میں سورۃ ق سے لے کر سورۃ الناس کے متن اور تفاسیر کا مطالعہ کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا پہلا ماڈیول ہماری ٹیم کے انتہائی محنتی رکن پروفیسر محمد عقیل صاحب نے تیار کیا ہے۔ بقیہ ماڈیولز کی ذمہ داری راقم الحروف کی ہے۔  اس پروگرام کی تیاری میں بعض بھائیوں نے غیر معمولی تعاون کیا جس کے لیے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ ان میں سرفہرست اسلام آباد کے ڈاکٹر خالد صاحب ہیں جنہوں نے حرف بحرف اس پروگرام کی فائلوں کا ریویو کیا اور ان کی تصحیح فرمائی۔ ان کے علاوہ نوشہرہ کے عبداللہ صاحب نے اس پروگرام کے لیے بہت سے نئے آئیڈیاز دیے، جن سے اسے بہتر بنانے میں مدد ملی۔ اللہ تعالی ان بھائیوں کو جزائے خیر دیں۔
مطالعے کا طریق کار
علم التعلیم کے میدان میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عام ذہانت کا حامل انسان جو کچھ سنتا  ہے ، وہ اس کا 30-40% یاد رکھتا ہے؛ جو کچھ وہ دیکھتا ہے، اس کا 60-70% فیصد اس کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور جو کچھ وہ عملاً کرتا ہے، اس کا  80-90% وہ سیکھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پروگرام میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جس میں طالب علم کو قرآن مجید کے ایک منتخب نصاب پر عملی کام کرنا پڑے۔  اس عملی کام کے نتیجے میں قرآن مجید کی تعلیمات اس کی روح کی گہرائیوں میں اترتی چلی جائیں اور قرآن کا پیغام اس کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرنے لگے۔
اسائن منٹس اور گریڈنگ اسکیم
ہر باب کے آخر میں کچھ سوالات پیش کئے گئے ہیں۔ عام قارئین سے گزارش ہے کہ وہ ان سوالات پر غور و فکر کریں۔ جو احباب اس کتاب کا مطالعہ علوم دینیہ کے طالب علم کی حیثیت سے بطور ٹیکسٹ بک کر رہے ہوں، وہ ان اسائن منٹس کے جوابات پر ارسال کر دیں۔ جوابات کو اردو یا انگریزی کسی زبان میں بھی درج کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے لیے لکھنا مشکل ہو، تو ان سوالات پر محض سوچنا ہی کافی ہے۔اسائن منٹس کی تکمیل کے بعد آپ جب بھی امتحان دینا چاہیں، اس کے لئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ امتحانی سوالات کی نوعیت کیس اسٹڈیز کی ہوگی۔ جن سوالات کا تعلق آپ کی اپنی ذات سے ہے، ان کا مکمل جواب ارسال کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اتنا ہی کافی ہے کہ آپ اسائنمنٹ میں یہ بیان کر دیں کہ آپ نے اس سوال کا جواب حل کر لیا ہے۔

mubashirnazir100@gmail.com  
اسائنمنٹ یا امتحانی سوال کے جواب میں آپ مصنف سے کھل کر اختلاف رائے کر سکتے ہیں اور اپنا نقطہ نظر دلائل کی صورت میں پیش کر سکتے ہیں۔ اس اختلاف رائے سے آپ کے گریڈ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ گریڈ کا تعلق آپ کے تجزیے کی گہرائی، سوال کے مختلف زاویوں کا احاطہ اور جواب کی ترتیب و تنظیم سے ہے۔ آپ کے جوابات کی گریڈنگ کے وقت زبان و بیان کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔
تعارف 
یہ پانچ ماڈیولز علوم القرآن پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان ماڈیولز میں ہم قرآن مجید کے مکمل متن اور اہم تفاسیر کا مطالعہ کریں گے۔  طلبا کی سہولت کے لیے انہیں پانچ ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ماڈیول کے مقاصدQT01-05
ان ماڈیولز کے مقاصد یہ ہیں۔

۔۔۔۔۔         قرآن مجید کے مضامین کا تفصیلی مطالعہ

  ۔۔۔۔۔مختلف قرآنی تفاسیر کا تقابلی مطالعہ

۔۔۔۔۔        اپنی شخصیت اور کردار کو قرآن کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش

۔۔۔۔۔         قرآنی تعلیمات سے متعلق  اہم علمی، عقلی اور عملی مسائل کا تعارف

۔۔۔۔۔         قرآنی اسالیب سے واقفیت

۔۔۔۔۔         قرآن مجید کی آیات کے پس منظر سے واقفیت

      اس بات کا فہم کہ مختلف نفسیاتی، دینی، فقہی اور مسلکی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مفسرین  (تفسیر لکھنے والے) قرآن کو کیسے سمجھتے ہیں۔

مطالعے کا طریق کار
ان ماڈیولز میں ہم قرآن مجید کی پانچ تفاسیر کا تقابلی مطالعہ کریں گے تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ مختلف پس منظر اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد قرآن کو کس طریقے سے سمجھتے ہیں۔ ان تفاسیر اور ان کے مصنفین  کا تعارف  تفسیر کے نام کے حروف تہجی کی ترتیب سے یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔

        تفہیم القرآن۔۔۔   اس کے مصنف سید ابو الاعلی مودودی ہیں جن کا تعلق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے تھا۔  انہوں نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی جس کا مقصد روئے زمین پر ایک اسلامی حکومت کا قیام تھا۔ تقسیم ہند کے بعد سید صاحب پاکستان آ گئے اور انہوں نے عملی سیاست میں حصہ لیا۔  بیسویں صدی میں “اسلام کی سیاسی تعبیر” کی علمی و عقلی بنیادیں انہوں نے ہی پیش کیں۔ ان کی تحریروں کا دنیا کی متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ مصر کی اخوان المسلمون سے لے کر عالم اسلام کی دیگر سیاسی اسلامی تحریکوں نے اپنے نظریات کی آبیاری انہی کی تحریروں سے کی۔  اخوان کے مشہور راہنما سید قطب مودودی صاحب سے بہت متاثر تھے جس کی جھلک  ان کی مشہور تفسیر “فی ظلال القرآن” میں نظر آتی ہے۔  روایتی علماء نے ان کی بہت مخالفت کی مگر بہت سے معاملات میں ان کا اثر بھی قبول کیا۔  اس تفسیر کو ہم نے اس کورس میں “اسلام کی سیاسی تعبیر ” کی نمائندہ کتاب کی حیثیت سے شامل کیا ہے۔

        تیسیر القرآن ۔۔۔  اس تفسیر کے مصنف عبد الرحمن کیلانی ہیں جن کا تعلق لاہور سے تھا۔ دینی اور فلسفیانہ علوم پر گہری نظر رکھتے تھے اور بہت سی کتب کے مصنف تھے۔ اس کورس میں ہم انہیں مختصرا کیلانی صاحب کہیں گے۔

       ضیاء القرآن ۔۔۔ اس تفسیر کے مصنف پیر محمد کرم شاہ الازہری کا تعلق ایک صوفی خانوادے سے تھا مگر ان کے ہاں علم دین کو بہت اہمیت دی جاتی تھی۔ وہ بھیرہ، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد نے  انہیں اعلی دینی تعلیم کے جامعۃ الازہر  بھیجا۔  آپ انگریزی زبان اور جدید  فلسفہ پر بھی عبور رکھتے تھے۔ واپسی پر انہوں نے بھیرہ میں ایک بڑا دارالعلوم قائم کیا۔  ان کی تفسیر کا نام “ضیا ء القرآن” ہے۔  اس تفسیر کو ہم نے بریلوی مکتب فکر اور اہل تصوف کی نمائندہ تفسیر کے طور پر شامل کیا ہے۔اس کورس میں ہم انہیں مختصراً “پیر صاحب” کے  نام سے یاد کریں گے۔

       معارف القرآن ۔۔۔  یہ تفسیر مفتی محمد شفیع عثمانی کی تصنیف ہے جو علمائے دیوبند  میں اعلی مقام کے حامل ہیں۔ ان کی تعلیم بالعموم روایتی دینی طریقے پر ہوئی مگر انہیں جدید علوم سے بھی شغف حاصل تھا۔ تقسیم ہند کے بعد آپ پاکستان  آ گئے اور کراچی میں ایک بہت بڑے دارالعلوم کی بنیاد رکھی۔ یہ تفسیر دیوبندی مکتب فکر کی نمائندہ تفسیر کے طور پر اس کورس کا حصہ بنائی گئی ہے۔ اس کورس میں ہم انہیں مختصراً “عثمانی صاحب” کہیں گے۔

       تفسیر نمونہ ۔۔۔  یہ اہل تشیع کی نمائندہ تفسیر ہے جو ایران کے سات اہل علم نے آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی  صاحب کی قیادت میں اصلاً فارسی زبان میں لکھی تھی۔ اس کا اردو ترجمہ مولانا سید صفدر حسین نجفی صاحب نے کیا ہے۔  اس تفسیر میں بہت سے علمی اور فلسفیانہ مسائل سے بحث کی گئی ہے۔ ہمیں اس تفسیر کا جو نسخہ مل سکا ہے، اس میں سورۃ الانفال سے لے کر سورۃ بنی اسرائیل تک کی سورتیں شامل نہیں ہیں۔  اس کورس میں ہم مختصراً انہیں “شیرازی صاحب”کے نام سے یاد کریں گے۔

تدبر  قرآن  اور  البیان ۔۔۔ اس  کے  مصنف    امین  احسن  اصلاحی کی تفسیر “تدبر قرآن” ہے۔ انہوں نے تفصیل سے قدیم عربی زبان کی بنیاد پر قرآن مجید کا مطالعہ کیا اور اس کی تفسیر  البتہ انہوں نے سادہ اردو ترجمہ کیا۔ انہوں نے تدر قرآن کی بیناد پر قرآن مجید کا اردو ترجمہ “البیان” کیا ہے۔ 

ان سبھی  تفاسیر کے ساتھ ساتھ ہماری ورک بکس اضافی ہو گی جن میں سے ایک اس وقت آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس کورس میں ہم قرآن مجید کا ایک منظم (Systematic ) انداز میں مطالعہ کریں گے اور ہماری ورک بکس آپ کو سبھی تفاسیر کا منظم انداز میں مطالعہ کرنے میں مدد دے گی۔  ان میں قرآن مجید کے مختلف حصوں کو ان کے اندرونی نظم (Structure ) کی بنیاد پر ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر باب کے شروع میں کچھ تعارف ہے اور اس کے ساتھ اسائن منٹس دی گئی ہیں۔  آپ سے گزارش ہے کہ آپ انہی ورک بکس سے آغاز  کیجیے۔ پھر اس میں جہاں جہاں آپ کو جس جس تفسیر کے جس جس حصے کا مطالعہ کرنے کا کہا جائے، ان کا مطالعہ کیجیے۔ ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ ہر تفسیر میں ان مفسرین نے جہاں جہاں غیر معمولی نوعیت کی علمی بحثیں کی ہیں، ان سے متعلق اسائن منٹس دی جائیں تاکہ طالب علم ان بحثوں کو سمجھ سکے۔
اس کورس میں متعدد مکاتب فکر کی تفاسیر شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم قرآن کا مطالعہ کھلے ذہن سے کریں اور یہ دیکھیں کہ مختلف پس منظر اور مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد قرآن کو کیسے سمجھتے ہیں۔   ہمارے ہاں مختلف فرقوں کے لوگوں میں ایک دوسرے سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں  جس کی بنیادی وجہ ایک دوسرے کی کتابوں کو نہ پڑھنا ہے۔ اس روایت کو توڑتے ہوئے ہم اس کورس میں یہ کوشش کریں گے  کہ مثبت، غیر جانبدار اور کھلے ذہن کے ساتھ سبھی مکاتب فکر کی تفاسیر کا مطالعہ کیا جائے ۔  آپ کو ان سبھی تفاسیر کے ہر ہر صفحے کا مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے اسائن منٹس کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان تفاسیر کے اہم اور منتخب حصوں کا مطالعہ آپ خود بخود کر لیں گے۔
اس بات کو یاد رکھیے کہ  ترجمہ و تفسیر ایک انسانی کام ہے۔ اس میں غلطی کا امکان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنا ذہن کھلا رکھ کر تنقیدی انداز میں ان تمام تفاسیر کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم بالکل غیر جانبدار ہو کر ان تمام تفاسیر کا مطالعہ کریں اور صرف اور صرف دلیل ہی کی بنیاد پر کسی کی بات کو قبول کریں اور دلیل ہی کی بنیاد پر کسی کی بات  کو رد کریں۔ اس ضمن میں شخصیت پرستی اور فرقہ وارانہ تعصب  سے ہمیں مکمل طور پر پرہیز کرنا ہو گا۔ اگر ہم پہلے سے ہی ایک بات مان کر قرآن کو اس کے مطابق توڑنے مروڑنے کی کوشش کریں گے تو ہم اللہ کی کتاب کے ساتھ ایک جرم عظیم کا ارتکاب کر رہے ہوں گے۔ ایسی صورت میں ہم کبھی اس کتاب سے ہدایت حاصل نہ کر سکیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی پسند ناپسند اور تعصبات کو اللہ کی کتاب کے آگے قربان کر دیں۔
یہ تمام تفاسیر  ہم نے متعلقہ ویب سائٹس سے حاصل کی ہیں۔ تفاسیر کے متن کی درستگی انہی کی ذمہ داری ہے۔ مناسب ہو گا اگر آپ ہر ہر تفسیر کے اسلوب سے واقفیت حاصل کر لیں تا کہ اس کا مطالعہ کرتے ہوئے آپ کو دقت نہ ہو۔ تفاسیر کے اسلوب کی کچھ تفصیل یہ ہے۔

۔۔۔۔۔         پیر کرم شاہ صاحب نے تفسیر میں ہر سورۃ کو ایک الگ باب میں بیان کیا ہے۔  تفسیر کے شروع میں ایک مقدمہ دیا گیا ہے جس میں نہایت ہی اہم مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ ہر سورۃ کے آغاز میں اس کا تعارف موجود ہے۔ ہر صفحے پر مصنف عربی متن اور اس کے عین نیچے اس کا ترجمہ دیتے ہیں۔ پیر صاحب کے ترجمے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بیک وقت لفظی اور بامحاورہ ترجمہ ہے۔  ترجمے میں تفسیری نوٹس کے نمبر دیے ہوتے ہیں جس سے متعلق نوٹ نیچے دیا ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔       مودودی صاحب کا اسلوب وہی ہے جو پیر صاحب نے بھی اختیار کیا ہے۔ ہر سورۃ کے آغاز میں وہ اس کا تعارف پیش کرتے ہیں جس کی خاص بات  یہ ہے کہ وہ اس میں سورۃ کا تاریخی پس منظر  بیان کرتے ہیں۔ اس کے بعد سورۃ کے مضامین اور ان کا باہمی ربط بیان کر دیتے ہیں۔ تفسیر کے اندر وہ ہر صفحے کے اوپری حصے میں قرآن کا عربی متن،  درمیان میں ترجمہ اور نچلے حصے میں تفسیر بیان کرتے ہیں۔  ترجمے اور تفسیر کو مربوط کرنے کے لئے انہوں نے فٹ نوٹس کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ مودودی صاحب اور پیر صاحب کے ترجموں میں فرق یہ ہے کہ مودودی صاحب نے بامحاورہ ترجمہ کے ذریعے قرآن کی ترجمانی  کی ہے جبکہ پیر صاحب نے لفظی اور بامحاورہ اسالیب کو اکٹھا کیا ہے۔ عثمانی صاحب  نے بھی دونوں اسالیب کو یکجا کرنے کا اسلوب اختیار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔        کیلانی صاحب نے بھی یہی اسلوب اختیار کیا ہے۔ البتہ وہ سورۃ کا الگ سے تعارف دینے کی بجائے اسے براہ راست سورت کی تفسیر میں درج کر دیتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ عموماً شان نزول، فضائل سورت سے بحث کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔        مکارم شیرازی صاحب نے بھی اپنی تفسیر کو سورتوں کے اعتبار سے ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ ہر سورۃ کے آغاز میں وہ اس کا تعارف پیش کرتے ہیں۔ اس کے بعد چند آیات اور ان کا ترجمہ دیتے ہیں اور پھر ان آیات کی تفسیر بیان کرتے ہیں۔  اس طرح سے ایک سیکشن مکمل ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد پھر چند آیات،ان کا ترجمہ اور پھر تفسیر بیان کرتے ہیں۔  اردو ترجمہ صفدر حسین نجفی صاحب نے کیا ہے جو کہ بامحاورہ ہے۔

۔۔۔۔۔        مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب کا طریقہ بھی یہی ہے۔ ہر سورۃ کے آغاز میں اس کا تعارف، پھر چند آیات اور ان کا ترجمہ، اس کے بعد ان آیات کی تشریح و تفسیر۔ انہوں نے بھی ترجمے میں لفظی اور بامحاورہ اسالیب کو اکٹھا کیا ہے۔ تفسیر میں وہ پہلے خلاصہ تفسیر بیان کرتے ہیں، پھر “حل لغات” کے عنوان سے قرآن کے انفرادی الفاظ کا معنی بیان کرتے ہیں، پھر “معارف و مسائل” کے عنوان کے تحت متعلقہ آیات میں ایک ایک مسئلہ لے کر اس کی توضیح کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔        اصلاحی صاحب کا طریقہ بھی یہی ہے کہ وہ چند آیات کو لے کر ان کا ترجمہ بیان کرتے ہیں۔ پھر ایک ایک آیت کو لے کر اس کی تفسیر بیان کرتے ہیں۔ سورت کے آغاز میں وہ اس کا مرکزی خیال، جسے وہ عمود کہتے ہیں، بیان کرتے ہیں اور پھر پوری سورت کا اس عمود سے ربط بیان کرتے ہیں۔ قرآن مجید کا نظم ان کی تفسیر کی ایک منفرد خصوصیت ہے جو دیگر مفسرین کے ہاں نظر نہیں آتی ہے۔

قرآنی تفاسیر کو کہاں سے حاصل کیا جائے؟
یہ سب تفاسیر انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔  اس کے لیے آپ گوگل ہی میں ڈھونڈ کر ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔
قرآنی تفاسیر کا تقابلی مطالعہ کیسے کیا جائے؟
قرآنی تفاسیر کے تقابلی مطالعہ کے لئے ان نکات پر عمل کیجیے۔ 

۔۔۔۔۔        سبھی تفاسیر کو ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔ ان کے مختلف صفحات پلٹ کر دیکھیے اور جس تفسیر کا اسلوب  آپ کو اچھا لگے، اس کا انتخاب کر لیجیے۔ اس تفسیر کا آپ نے مکمل مطالعہ کرنا ہو گا۔ بقیہ تفاسیر کے مکمل مطالعے کی ضرورت نہیں ہو گی البتہ ہر باب میں آپ کو جو اسائن منٹس دی جائیں گی، انہیں مکمل کرنے کے لئے آپ کو تمام تفاسیر سے ہی رجوع کرنا ہو گا۔ اس طریقے سے آپ خود بخود تقابلی مطالعہ کا کام مکمل کر لیں گے۔

۔۔۔۔۔         ہر باب کے آغاز میں کچھ تعارفی نوٹس دیے گئے ہیں۔ ان کا مطالعہ کیجیے اور اس باب  سے متعلقہ اسائن منٹس کو بھی پڑھ لیجیے۔

۔۔۔۔۔        باب میں زیر مطالعہ آیات کی تلاوت کیجیے اور اپنی پسندیدہ تفسیر میں ان کا ترجمہ بھی پڑھ لیجیے۔

۔۔۔۔۔        ترجمہ پڑھتے ہوئے جو سوالات آپ کے ذہن میں پیدا ہوں، انہیں نوٹ کرتے جائیے اور اپنے پسندیدہ مصنف کی تفسیر میں ان کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کیجیے۔   اس کے بعد اسی جواب کو دوسری تفاسیر میں بھی تلاش کیجیے۔

۔۔۔۔۔        تفسیر کا مطالعہ کرتے ہوئے قرآن مجید کے عربی متن اور ترجمہ کو  ایک الگ ونڈو میں کھولے رکھیے اور ترجمہ و تفسیر پڑھتے ہوئے بار بار اسے عربی متن سے لنک کیجیے۔اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ قرآن مجید کی زبان اور اسالیب سے واقف ہوتے چلے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔        ہر باب میں دی گئی اسائن منٹس کو حل کیجیے۔ ان اسائن منٹس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر تفسیر میں شامل اہم ترین مباحث  خود بخود آپ کے مطالعے میں آتے چلے جائیں گے۔ اس طریقے سے آپ کو تفاسیر کو بہت زیادہ  کھنگالنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

۔۔۔۔۔         اپنے جوابات کے لئے ایک اسائنمنٹ بک تیار کیجیے۔  بہتر ہو گا کہ آپ یہ سب کسی ورڈ فائل میں لکھیے۔ بصورت دیگر آپ ہارڈ کاپی کی صورت میں بھی اپنے جوابات لکھ سکتے ہیں۔ بعض ایسی اسائن منٹس بھی ہیں جو آپ کئی ابواب میں تیار کریں گے۔

        اگر آپ کو تمام تفاسیر میں کسی سوال کا جواب نہ ملے تو بلا تکلف مصنف کو ای میل کیجیے۔

باب 1 میں علوم القرآن سے متعلق اہم تفصیلات ہیں۔ اس وجہ سے اس میں آپ کے لئے کافی ریڈنگ میٹریل ہے۔ بقیہ ابواب میں صرف ملٹی پل چوائس سوالات اور اسائن منٹس ہیں اور چند ضروری تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے لئے ریڈنگ میٹریل تفاسیر میں  موجود ہے۔ آپ نے اسے پڑھ کر ان سوالات اور اسائن منٹس کو حل کرنا ہے۔
ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار
اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر  (Personalized)  تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔  ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ نیچے دیے ہوئے لنک سے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے  ای میل پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک سبق کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔  آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔
پروگرام کی فیس
اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے  کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔  اگر آپ فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
پروگرام سے متعلق عام پوچھے جانے والے سوالات  (Frequently Asked Questions)
اس کے لیے ای  میل  کر  دیا  کریں  تاکہ  آپ  کو  وضاحت  کی  جا  سکے۔   ۔

اللہ تعالی ہم سب کو قرآن مجید کا صحیح فہم  عطا فرمائے  اور قرآن کی تعلیمات کو ہماری شخصیت کا حصہ بنائے۔

محمد مبشر نذیر 
ربیع الثانی  1435 / فروری  2014

mubashirnazir100@gmail.com 

 رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

کتابوں    اور  لیکچرز  کو  ان  لنک  سے  ڈاؤن  لوڈ  کر  لیجیے۔ 

کلاسیکل قرآنی عربی پروگرام (ہوم پیج)

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 1 —-AR01

عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 2—-AR02

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 3—-AR03

 عربی زبان اور گرامر ۔۔۔ لیول 4—-AR04

 اعلی عربی زبان ۔۔۔ لیول 5—-AR05

کتابیں اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Quranic Arabic Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9dWItS3hPaXN0cXM

Lectures: https://mubashirnazir.org/?p=2864

علوم القرآن

قرآن مجید کے منتخبات—QS01

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔حصہ اول۔۔۔۔ سورۃ الفاتحہ تا سورۃ المائدہ—QS02

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ دوم۔۔۔۔  سورۃ الانعام تا سورۃ التوبہ—QS03

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ سوم۔۔۔۔ سورۃ یونس تا سورۃ النور—QS04

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ چہارم۔۔۔ سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات—QS05

 پانچ اردو تفاسیر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔۔ حصہ پنجم ۔۔۔۔۔ سورۃ ق تا سورۃ الناس—QS06

علوم القرآن ۔۔۔۔ اعلی سطحی علمی مباحث—QS07

کتابیں   اور لیکچرز ان لنکس پر  موجود  ہیں۔

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=36

English Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=42

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9YlZGelNtV1hqNkE

https://mubashirnazir.org/?p=3017

Translation in the Quran in Modern Urdu: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1TePS-uGHwzhcFP4oDY96CbedRIDNwAOY

علوم السنۃ و الحدیث

احادیث کا بنیادی انتخاب—HS01

علوم الحدیث—HS02

 علوم الحدیث کا اطلاق—HS03

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Books: https://drive.google.com/file/d/0B5mRw5mEUHv9bHhfenVvTW1KeVZjUnhSaUdZVTEwRE9SMk80/view?usp=drive_web

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9UFlHOHg3M0NOZXc

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2819

Lectures English: https://mubashirnazir.org/?p=2830

تعمیر شخصیت و تزکیہ نفس

 تعمیر شخصیت—PD01

تزکیہ نفس ۔ اعلی مباحث—PD02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Personality Development

Books: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9SERNYzlhM21NWUU

تعمیر شخصیت

Urdu Lectures: https://mubashirnazir.org/?cat=43 

تقابلی مطالعہ پروگرام

اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک—CS01

 اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات—CS02

انکار سنت ، انکار ختم نبوت  اور مین اسٹریم مسلمان—CS03

فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری—CS04

تصوف اور اس کے ناقدین—CS05

 دینی تحریکیں۔۔۔ سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں—CS06

روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی  اور قانونی مسائل—CS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Comparative Studies

Urdu: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9OWdvT0hDTGhmclU

English: https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9aUY5ZWFod1FQSW8

علم الفقہ

بنیادی اسلامی شریعت—FQ01

 فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ اور فروعی مسائل—FQ02

فقہی مکاتب فکر کا تقابلی مطالعہ ۔۔۔ اصول فقہ اور تاریخ فقہ—FQ03

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ عبادت ۔۔۔ طہارت، نماز، روزہ، زکوۃ، حج، عمرہ اور قربانی—FQ04

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ سوشل سائنسز—FQ05

حجاب و لباس، خواتین کا گھر سے باہر عمل، جیون ساتھی، طلاق اور تین طلاقیں، خواتین کی وراثت، دیت اور گواہی، خواتین کی سربراہی، آزادانہ جنسی تعلق، فیملی پلاننگ، ٹیسٹ ٹیوب  بے بی، کلوننگ، مسلم اقلیتوں کے حقوق، کفر کا فتوی، رسوم و رواج اور میت سے متعلق احکامات

دور جدید فقہی مسائل ۔۔۔ اکنامکس—FQ06

اسلامی بینکنگ، انٹیلیکچوئل رائٹس، انعامی بانڈز، مزارعت، حیلہ شرعی، الکوحل، حق شفعہ، اسمگلنگ، مردار کا جسم ، ربا الفضل، بیعانہ، کرنٹ اکاؤنٹ، ہیجنگ، غرر،  بینک، فلم انڈسٹری، جاسوسی اور غیر مسلم ممالک میں ملازمت سے متعلق احکامات اور قانون وراثت

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

دعوت دین

دور جدید میں دعوت دین—DW01

دعوت دین: اعلی مباحث—DW02

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9WE5DMkVTcko1NzA

Urdu Lectures:

FQ10-Preaching Shari’ah

دعوت دین کا طریقہ کار
FQ59-Methodology of Islamic Da’wah & Preaching
https://www.youtube.com/watch?v=7V4W3kLnfA8&feature=youtu.be

مسلم تاریخ

 نبوت محمدی سے پہلے کا دور—HS01

75000BC-632CE

 عہد  رسالت—HS02

  571-632CE

عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ سیاسی و مذہبی تاریخ—HS03.1

  11-132H/632-750CE

 عہد صحابہ و تابعین ۔۔۔ علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ—HS03.2

  11-132H/632-750CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ سیاسی، دعوتی  اور تہذیبی تاریخ—HS04.1

    133-656H/750-1258CE

 تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ علمی تاریخ—HS04.2

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی عروج کا دور۔۔۔ مذہبی تاریخ—HS04.3

 133-656H/750-1258CE

تہذیبی جمود اور زوال کا دور—HS05

  656-1342H/1258-1924CE

 دور  جدید  اور  ریکوری  کا  دور  اور  امت  مسلمہ  کی  تحریکیں—HS06

  1342H/1924CE—Today 

Detailed Bookshttps://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VmxEQVZwOEV0WEE

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2882

مطالعہ سیرت

سیرت  نبوی ۔۔۔ تاریخ انسانیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار—BS01

سیرت  نبوی ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بطور معلم، ماہر نفسیات، سپہ سالار، ایڈمنسٹریٹر—BS02

سیرت نبوی ۔۔۔ سیرت طیبہ پر غیر مسلم مستشرقین کے اعتراضات کے جواب—BS03

سابقہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی سیرت—BS04

 سیرت صحابہ—BS05

منتخب تاریخی شخصیات کی سیرت—BS06

 علوم سیرت—BS07

کتابیں  اس  لنک  پر  موجود  ہیں۔

Bibliography of the Prophet & His Companions

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9REVXbkxKbjhhSlU

Scholars who impact huge changes in Muslim’s Thought

https://mubashirnazir.org/?p=2882

مذاہب عالم  اور فلسفے

تقابل ادیان ۔۔۔ ابتدائی مباحث—WR01

https://mubashirnazir.org/?p=2921

الحاد کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات—WR02

https://mubashirnazir.org/?p=3179

کائنات: خدا کی ایک نشانی

https://mubashirnazir.org/?p=3149

انسانی لائف سائیکل کے بارے میں قرآن کا تصور

https://mubashirnazir.org/?p=3149

A Dialogue with Atheism https://mubashirnazir.org/?p=3156

Quranic Concepts of Human Life Cycle https://mubashirnazir.org/?p=3158

دیگر مذاہب کے مسلم نظریات پر تنقید۔۔۔ اسلام کا خطرہ : محض ایک وہم یا حقیقت

https://mubashirnazir.org/?p=3185

اسلام اور علوم جدید

اسلام اور سوشل سائنسز ۔۔۔ نفسیات، عمرانیات، سیاسیات، اینتھرو پالوجی—MS01

اسلام اور معاشیات—MS02

Social Sciences & Economics Implications in Muslim Jurisprudence

https://drive.google.com/drive/folders/0B5mRw5mEUHv9VEFnQV94aFpLR0k

Lectures Urdu: https://mubashirnazir.org/?p=2869

اسلام اور نیچرل سائنسز—MS03

اسلام اور فلسفہ—MS04

علوم دینیہ کے مطالعے اور تحقیق کا طریق کار—RM01

ان پر کچھ عرصے میں اس پر کتابیں اور لیکچرز کا کام کیا جائے گا انشاء اللہ۔