توازن ہی خوبصورتی ہے

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بڑے احسن طریقے پر پیدا کیا ہے۔ اس کے اندر ایسی گونا گوں خاصیتیں پوشیدہ کر دیں ہیں جو اس کی شخصیت کو نیرنگی بھی عطا کرتی ہے اور اسے پیچیدہ بھی بنا تی ہے۔ اس کی مثال ایک عالمِ صغیر کی سی ہے۔ اس میں ایک پوری دنیا آباد ہے۔ایک ایسی دنیا جس کا صحیح ادراک خود حضرتِ انسان کو نہیں ہے۔ اب یہ انسان کا کام ہے کہ وہ اپنے نفس کی کیفیتوں کو سمجھنے کی کوشش کرے اور جس قدر ممکن ہو ان کا تزکیہ کرے کیوں کہ انسان کی فلاح اس کے اپنے تزکیہ میں ہی مضمر ہے۔انسان کی شخصیت کی مختلف پرتیں ہیں جن کی تعمیر میں تین چیزیں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔

  1. وہ جینیاتی میٹیریل جو والدین کی طرف سے اسے ملا
  2. وہ ماحول جس میں اس کی پرورش ہوئی ، اور
  3. تعلیم وتربیت ( والدین اور اساتذہ کے ذریعہ)
PU03-0070-Tawazun

(محمد شمیم مرتضی)

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔ اپنے سوالات، تاثرات اور تنقید کے لئے بلاتکلف ای میل کیجیے۔

mubashirnazir100@gmail.com  

غور فرمائیے

  •  شخصیت میں توازن کے لیے اس کے کن کن پہلوؤں کو فاضل مصنف نے بیان کیا ہے؟
  • اپنی شخصیت کے ساتوں پہلوؤں کا جائزہ لیجیے اور سوچیے کہ اس میں سے کون سا پہلو کمزور ہے۔ اس کمزوری کو دور کرنے کا ایک پلان تیار کیجیے۔