RTP LIVE Slot Gacor Slot Terbaru Slot Deposit Pulsa Slot Online Slot Hoki Situs Slot Slot Gacor

 

 

: تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے سے کیا مراد ہے؟

تفسیر الماثور اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں اسکالر نے قرآن مجید کی تفسیر کرتے ہوئے حدیث، صحابہ و تابعین کے علماء کی  وضاحت بیان کی ہے۔ تفسیر بالرائے اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں اسکالر نے پہلے علم اور تجربے کی بنیاد پر اپنی رائے یعنی وضاحت بیان کی ہے۔ اردو میں تقریباً تمام تفاسیر بالرائے  ہی ہیں کیونکہ احادیث اور آثار صحابہ میں تمام وضاحتیں موجود نہیں ہیں۔  اکثر مفسرین یہ کوشش کرتے ہیں کہ ہر آیت میں اگر حدیث یا آثار صحابہ و تابعین میں کچھ مل جائے تو اسے اپنی  تفسیر میں لکھ دیتے ہیں۔ ایسا نہ ہو تو پھر وہ اپنی رائے کو بیان کرتے ہیں۔

 اس کی  بہترین مثال آپ مودودی صاحب  اور کرم شاہ صاحب کی تفاسیر کو دیکھ سکتے ہیں۔  اہل حدیث علماء کا فوکس بھی یہی ہے کہ وہ روایت ہی کو بیان کرتے ہیں۔ بریلوی اور دیوبندی علماء میں صحابہ و تابعین کے علاوہ بڑے فقہاء کی رائے کو شامل کرتے ہیں۔ شیعہ علماء اپنے ائمہ کی روایت کو بیان کرتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک امام کی بات بھی حدیث کے درجے کے برابر ہے۔ 

اصلاحی صاحب او رجاوید غامدی صاحب کی تفسیر بھی بالرائے ہی کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ قدیم عربی زبان و بیان کی بنیاد پر آیات کا ترجمہ اور وضاحت کرتے ہیں۔  

2nd Verse – Al-Baqarah – Relationship between God & Humanity, The Message to Israelites & Their History & Personality Development + The Law of God