RTP LIVE Slot Gacor Slot Terbaru Slot Deposit Pulsa Slot Online Slot Hoki Situs Slot Slot Gacor

 

 

حرمت والے مہینے کون سے ہیں اور ایلاء سے کیامراد ہے؟

سوال: حرمت والے مہینے کون سے ہیں؟

جواب: ان میں  تین ماہ حج کے ہیں جس میں ذوالقعدہ، ذو الحج اور محرم ہے۔ ذو الحج میں حج ہوتا ہے اور اس سے پہلا اور بعد والا مہینہ سفر کے لیے ہے۔ چوتھا مہینہ عمرہ کے لیے خاص ہے جو رجب ہے۔ 

ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے سکھا دیا تھا کہ ان مہینوں میں جنگ نہ ہو سکے تاکہ حج اور عمرہ جاری رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں  مشرکین بھی اس پر عمل ضرور کرتے تھے اور قرآن مجید میں اللہ تعالی نے اسے برقرار رکھا ہے۔  سائیڈ ایفکٹ اس کا یہ بھی رہا کہ عرب قبائل ہمیشہ جنگیں کرتے تھے لیکن چار مہینوں میں نہیں کرتے تو تب  انہی چار مہینوں میں بزنس چلتا تھا ورنہ ہمیشہ  نہیں چلتا تھا۔ 

سوال:  اور ایلاء سے کیامراد ہے؟

جواب: عربوں میں ایلاء ایک احمقانہ حرکت تھی کہ وہ بیگم سے لڑائی ہوئی تو وہ اللہ تعالی کے نام پر قسم کھا لیتے کہ آئندہ اس بیگم سے ازدواجی تعلق کبھی قائم نہیں کروں گا۔ اس پر اللہ تعالی نے ان کی غلطی کو ٹھیک کر دیا اور شوہر پر پانلٹی بھی لگا دی۔ اسے آپ سورۃ المجادلہ میں پڑھ سکتے ہیں جس میں خاتون مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عدالت میں لے گئی تھیں جس میں ان کے شوہر نے ایلاء کر دیا تھا۔ 

عمر رضی اللہ عنہ کی حکومت میں یہی خاتون  ایک اور مقدمہ لے کر گئیں تو عمر رضی اللہ عنہ نے عاجزی سے کہا کہ خالہ! آپ کے  مقدمہ کا حل تو اللہ تعالی نے کیا تھا تو میری کیا حیثیت ہے کہ میں مقدمہ ختم نہ کروں۔ 

اس لنک پر مزید تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں:  میاں بیوی کی اصلاح، منافقین کی سیکرٹ پلاننگ کا حل اور اہل ایمان کے نتائج

https://www.youtube.com/watch?v=1EUH4RhKqYI&ab_channel=IslamicEducationQuranHadithHistoryFiqh

علم الفقہ ۔ اردو لیکچرز