درود شریف

درود کیا ہے؟ یہ اللہ تعالیٰ سے آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے لئے دعا ہے۔ ظاہر ہے ہماری دعاﺅں کے کرنے یا نہ کرنے سے آپ کی شان پر کیا اثر پڑتا ہوگا۔ لیکن یہ دعا محبت کی نشانی ہے۔

   ایک سخی جب فقیر کو کچھ دیتا ہے تو فقیر جواب میں اور کچھ نہیں تو دعا کرکے ہی اس کا جواب دیتا ہے۔ میری ذات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے بے شمار احسانات ہیں۔ سب سے بڑا احسان تو یہ ہے کہ آپ کے ذریعے مجھے اپنے پروردگار کی پہچان نصیب ہوئی اور میں اس کے کلام پاک کی لذت سے آشنا ہوا۔ میں اس کے جواب میں آپ کو کچھ دینے کی اوقات نہیں رکھتا، صرف آپ کے لئے اپنے رب سے دعا کرکے الفت و عقیدت کا نذرانہ ہی پیش کر سکتا ہوں۔

    اللھم صل علی محمد و علی اٰل محمد کما صلیت ابراہیم و علیٰ اٰل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللھم بارک علیٰ محمد و علیٰ اٰل محمد کما بارکت علیٰ ابراہیم و علیٰ اٰل ابراہیم انک حمید مجید۔

(مصنف: محمد مبشر نذیر)

آپ کے سوالات اور تاثرات سے دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اپنے سوالات اور تاثرات بذریعہ ای میل ارسال
کیجیے۔ اگر یہ تحریر آپ کو اچھی لگی ہو تو اس کا لنک دوسرے دوستوں کو بھی بھیجیے۔
mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے

۔۔۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پر درود شریف پڑھنے کا مقصد کیا ہے؟

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

علوم القرآن اور احادیث کے ذریعے آپ کی تعمیر شخصیت لیکچرز

درود شریف
Scroll to top