کنیت اور لقب میں کیا فرق ہے؟

اسلام علیکم مبشر بھائی،

یہ سوال حدیث کے مطالعہ سے متعلق ہے۔

 کنیت  اور  لقب میں فرق کیا ہے؟ کنیت اور لقب کو اردو اور انگلش میں کیا کہتے ھیں؟ اردو میں ھم جس کو عرفیت یا عرف کہتے ھیں کیایہ عربی زبان میں لقب ہے؟

محمد جاوید ختر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

کنیت کی مثال اس قسم کے نام ہیں جو باپ یا بیٹے کی نسبت سے ہوں، جیسے ابو محمد، ابو بلال، ابن زبیر وغیرہ۔ عربوں میں یہ بہت عام ہیں  اور انگلش میں ان کا کوئی متبادل نہیں۔ لقب سے مراد وہ نام ہے جو عوام میں کسی خدمت کے باعث مشہور ہو جائے جیسے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے صدیق اکبر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لیے فاروق اعظم وغیرہ۔ اسے انگلش میں آپ ٹائٹل کہہ سکتے ہی جو کہ خطاب کے مترادف ہے۔ عربی اور اردو میں خطاب سے مراد وہ نام ہے جو حکومت یا کوئی اور اتھارٹی عطا کرے جیسے سر، قائد اعظم وغیرہ۔ لقب عوام کی جانب سے ہوتا ہے۔ عرف مختلف چیز ہے اور نک نیم کے مترادف ہے۔

اصل نام کے علاوہ پانچ قسم کے نام ہوتے ہیں، جن سے کوئی شخص مشہور ہو سکتا ہے: تخلص (شاعر کا نک نیم)، خطاب، لقب، عرف اور کنیت۔ فن رجال میں ان سب کی اہمیت یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے کنیت، لقب یا عرف سے زیادہ مشہور ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس راوی کا صحیح تعین کرنے کے لیے ان سب کا علم ضروری ہے تاکہ اس کے حالات کو جان کر اس کے قابل اعتماد ہونے یا نہ ہونے کا اندازہ لگایا جائے۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

کنیت اور لقب میں کیا فرق ہے؟
Scroll to top