مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

اس پروگرام کے یہ  ماڈیولز ہیں۔

IH01 (Start of Humanity-571CE) فلسفہ  تاریخ  اور  نبوت محمدی سے پہلے کا دور

IH02 (Before-11H/571-632CE) عہد رسالت

IH03.1 (11-133H/632-750CE) عہد صحابہ و تابعین کی سیاسی  اور مذہبی تاریخ

IH03.2 (11-133H/632-750CE) عہد صحابہ و تابعین کی علمی،  دعوتی اور تہذیبی تاریخ

IH03.3 (11-133H/632-750CE) دور صحابہ سے متعلق  تاریخی سوالات

IH04.1 (133-656H/750-1258CE) تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ سیاسی اور مذہبی تاریخ

IH04.2 (133-656H/750-1258CE) تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ علمی تاریخ

IH04.3 (133-656H/750-1258CE) تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ دعوتی، اصلاحی اور تہذیبی تاریخ

IH05 (656-1342H/1258-1924CE) تہذیبی جمود اور زوال کا دور ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، علمی اور تہذیبی تاریخ

IH06 (1342H-Now/1924-NowCE) دور جدید ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، علمی اور تہذیبی تاریخ

Books Download

https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1qBg8D6KnsutiyG16lwLLEePpNqgd_Pbh

Lectures & Comments

https://mubashirnazir.org/category/islamic-studies/islamic-studies-urdu/%d8%a7%d9%85%d8%aa-%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%b9%d9%84%d9%85%db%8c%d8%8c-%d9%81%da%a9%d8%b1%db%8

تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ ہم مسلم ہیں اور بحیثیت مسلمان، ہر شخص کی یہ خواہش ہو گی کہ وہ جانے کہ  دین اسلام کا آغاز و ارتقاء کیسے ہوا؟ ویسے تو ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی کا دین، ہر دور میں ایک ہی رہا ہے اور حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تمام انبیاء نے ایک ہی دین کی تبلیغ کی ہے لیکن  عام لٹریچر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک کے زمانے کی تاریخ کو تاریخ اسلام کا نام دیا جاتا ہے حالانکہ اس کے لیے تاریخ مسلمین یا مسلم تاریخ کا عنوان زیادہ موزوں ہے۔ مسلم تاریخ پروگرام کے ان کورسز میں ہم اسی دور کا مطالعہ کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی اسلامی تاریخ، جس میں سابقہ انبیاء اور ان کے صحابہ کی تاریخ شامل ہے، کا مطالعہ ہم کورسز کے ایک الگ سلسلے میں کریں گے جس میں مختلف ادیان کی تاریخ کا مطالعہ شامل ہو گا۔ مسلم تاریخ پروگرام کے یہ کورسز صرف  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی مسلم تاریخ پر مبنی ہیں۔ 

یہاں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ علمی کتب کے مطالعے کا ذوق نہ رکھتے ہوں  اور کتابوں کی موٹائی آپ کو خوفزدہ کر دیتی ہو تو پھر یہ پروگرام آپ کے لئے نہیں ہے۔ اس پروگرام کے مخاطب وہی لوگ ہیں جن میں مطالعے کا زبردست رجحان پایا جاتا ہو۔  اگر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی علمی خدمت کو بنا لیا ہے تو پھر آپ کو کتابوں سے تعلق قائم کرنا ہو گا۔  مطالعے کا ذوق اپنے اندر پروان چڑھانا ہو گا،  ذہن کو تجزیاتی  مطالعے کا عادی بنانا ہو گا اور کھلے ذہن کے ساتھ دیگر لوگوں کے علمی کام کا تنقیدی مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس کا اجر آپ کو آخرت میں اللہ تعالی کی رضا کی صورت میں ضرور ملے گا اور جنت میں آپ کا مقام عام لوگوں سے کہیں بلند ہو گا، ان شاء اللہ۔

مسلم تاریخ پروگرام کا اسٹرکچر

دین کے ایسے طالب علم جو علم اور ذہانت کے اعتبار سے مختلف  سطح پر ہوں، ان کی ضروریات مختلف ہوتی ہے۔  طالب علموں میں اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آٹھ ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

IH01 (Start of Humanity-571CE) فلسفہ  تاریخ  اور  نبوت محمدی سے پہلے کا دور

اس میں حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کے دور کی تاریخ شامل ہو گی جس میں بہت سے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور دیگر مذاہب کے تصورات پھیلائے گئے۔

IH02 (Before-11H/571-632CE) عہد رسالت

اس ماڈیول میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کی تاریخ کا مطالعہ کریں گے۔  علوم سیرت کا بھی یہی  ماڈیول ہو گا لیکن اس کے ایڈوانسڈ کورسز علوم تاریخ کی بجائے علوم سیرت کی اسٹریم کا حصہ ہوں گے۔

IH03 (11-133H/632-750CE) عہد صحابہ و تابعین کی سیاسی، علمی،  دعوتی اور تہذیبی مذہبی تاریخ

اس ماڈیول میں ہم عہد صحابہ اور تابعین کی تاریخ  کا مطالعہ کریں گے جو کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے لے کر بنو امیہ کے دور کے اختتام  تک کے زمانے پر محیط ہو گا۔ عہد صحابہ کے بارے میں تاریخ کے ایک طالب علم کے ذہن میں جو سوالات پیدا ہوتے ہیں، ان کا جواب ہم اس ماڈیول میں تاریخی تنقید کے اصولوں کی روشنی میں پیش کریں گے۔

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

IH04 (133-656H/750-1258CE) تہذیبی عروج کا دور ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، دعوتی، اصلاحی اور تہذیبی تاریخ

اس ماڈیول میں ہم بنو عباس کے دور کا مطالعہ کریں گے۔ یہ وہ دور ہے جس میں امت مسلمہ کو عروج حاصل ہوئی تھی۔ اس میں ہم ان کے علمی، فکری، سیاسی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ کا مطالعہ کریں گے۔ یہ ماڈیول اسپین کی مسلم تاریخ  پر مشتمل ہو گا۔

Spain History of Muslims at 138-756H / 895-1490CE

IH05 (656-1342H/1258-1924CE) تہذیبی جمود اور زوال کا دور ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، علمی اور تہذیبی تاریخ

پچھلے پانچ سو برس کی تاریخ کا مطالعہ اس ماڈیول کا موضوع ہو گا۔ اس میں ہم گن پاؤڈر ایمپائرز یعنی سلطنت عثمانیہ، صفویہ اور مغلیہ کا تفصیلی مطالعہ  کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے زوال کا دور کا ہم مطالعہ کریں گے جس میں ہماری زوال کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ اس کے علاوہ ہم نے دعوت، علم و فکر اور تہذیب کا جو کام کیا، وہ بھی سامنے آئے گا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں کے مین لینڈز  کی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول میں کریں گے۔

Main Land History 656-922H / 1258-1517CE

اس کے بعد کالونیل دور کی اسٹڈیز بھی ہم کریں گے جس کے اثرات ہمارے زوال تک پہنچے ہیں۔

Colonism Period 1750-1924CE

IH06 (1342H-Now/1924-NowCE) دور جدید ۔۔۔ سیاسی، مذہبی، علمی اور تہذیبی تاریخ

  آزادی کے بعد کے دور (1342/1924 تا حال) کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول کا حصہ ہو گا۔ دنیا کے مختلف خطوں میں مسلم اقلیتوں کی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی ضمن میں کیا جائے گا جس کے ذریعے ہم نے دین کی دعوت پہنچائی۔ اس ماڈیول میں امت مسلمہ کی پوری تاریخ کا مذہبی، علمی، فکری ، دعوتی اور تمدنی پہلو زیر بحث آئے گا۔ اردو میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہو گی۔

آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہو رہا ہو گا کہ جب تاریخ اسلام پر بہت سی کتب موجود ہیں تو پھر اس کورس کی ضرورت کیا ہے؟ یہ درست ہے کہ اس موضوع پر بہت سی کتب موجود ہیں جن کا مطالعہ آپ جب چاہے، خود بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کورس میں شمولیت سے آپ کو کچھ اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔ اس کورس میں شمولیت سے آپ کو ایک استاذ کی خدمات حاصل رہیں گی جس سے آپ اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔ تاریخ سے متعلق بہت سے اضافی نقشے اس کورس کا حصہ ہیں جو عام طور پر تاریخ کی کتب میں نہیں ملتے۔

۔۔۔۔۔۔۔ عہد صحابہ کی تاریخ سے متعلق  ایک ماڈیول اس کورس کا حصہ ہے۔ اس میں نہایت تفصیل سے آپ کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کے جواب علم تاریخ ہی کی روشنی میں دیے گئے ہیں۔ یہ سارا مواد ایک کتاب میں اکٹھا نہیں ملتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔ مسلم تاریخ کے مذہبی، علمی، فکری، دعوتی اور تمدنی پہلو پر ایک نہایت مفصل ماڈیول اس پروگرام کا حصہ ہے۔  اس کے علاوہ فلسفہ تاریخ بھی اس پروگرام میں شامل ہے۔ ان موضوعات پر اردو میں کم ہی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ 

مسلم تاریخ  پروگرام کے مقاصد

اس پروگرام کے مقاصد یہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم تاریخ سے تفصیلی واقفیت

۔۔۔۔۔۔۔۔ عہد صحابہ کی تاریخ سے متعلق پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات کا حصول

۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کے مختلف خطوں میں اسلام اور مسلمانوں کے ارتقاء  کا تفصیلی مطالعہ

۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم تاریخ کے مذہبی، سماجی، دعوتی، فکری اور تمدنی پہلو کا تفصیلی مطالعہ

مطالعے کا طریق کار

علم التعلیم کے میدان میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عام ذہانت کا حامل انسان جو کچھ سنتا  ہے ، وہ اس کا 30 سے 40 فیصد یاد رکھتا ہے؛ جو کچھ وہ دیکھتا ہے، اس کا 60 تا 70فیصد اس کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے اور جو کچھ وہ عملاً کرتا ہے، اس کا  80 سے 90 فیصد وہ سیکھ لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پروگرام میں ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جس میں طالب علم کو تاریخ پر عملی کام کرنا پڑے۔

پانچ ماڈیولز میں ہم نے تفصیلی مطالعہ کے لیے علامہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی صاحب (1875-1938) کی مشہور کتاب تاریخ اسلام کا انتخاب کیا ہے۔ اس کتاب کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو ورک بکس فراہم کریں گے جن میں اضافی تاریخی معلومات، نقشے اور اسائن منٹس دی گئی ہوں گی۔ بقیہ ماڈیولز میں ٹیکسٹ بک اور ورک بک کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ طریقہ تعلیم نہایت ہی سادہ ہے۔ ورک بک سے آغاز کیجیے اور دی گئی ہدایات کے مطابق اکبر صاحب کی کتاب سے مطالعہ کر لیجیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورک بک میں دیے گئے نقشوں پر غور کیجیے اور اس میں دی گئی اسائن منٹس کو حل کیجیے۔ ان اسائنمنٹس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاریخ کے اہم ترین مباحث  خود بخود ذہن نشین ہوتے چلے جائیں گے ، انشاء اللہ۔

اپنے جوابات کے لئے ایک اسائنمنٹ بک تیار کیجیے۔  بہتر ہو گا کہ آپ یہ سب کسی ورڈ فائل میں لکھیے۔ بصورت دیگر آپ ہارڈ کاپی کی صورت میں بھی اپنے جوابات لکھ سکتے ہیں۔ 

ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار

اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔  ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ متعلقہ لنک سے ایڈمیشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے ای میل پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک باب کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔  اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ ای میلز آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔

mubashirnazir100@gmail.com

ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔

پروگرام کی فیس

اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے  کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو دین کا صحیح فہم  عطا فرمائے ۔

محمد مبشر نذیر

mubashirnazir100@gmail.com

اس کی تعلیم جاری رکھنے اور سوال جواب کرنے کے لیے رجسٹریشن فارم کر لیجیے اور اپنے سوالات کا جواب ای میل کر لیا کریں۔

Registration-Form-ISP

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ
Scroll to top