انبیاء کرام علیہم السلام کا زمانہ کون سا ہے؟

سوال: جس طرح  ہمیں پتہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا زمانہ دو ہزار سال پہلے کا ہے۔ اسی طرح آپ مجھے دوسرے انبیاء کرام کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ کتنے سال پہلے دنیا میں تشریف لائے تھے۔

عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان

جواب: سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور آپ کے بعد والے انبیا کا زمانہ معلوم ہے۔ آپ علیہ السلام کا زمانہ قریبا 2000 ق م یعنی 4000 سال پہلے کا ہے۔ سیدنا موسی علیہ السلام کے زمانے کا اندازہ 1200 ق م، داؤد علیہ السلام کا 800 ق م اور اسی طرح مختلف انبیاء کے زمانے کا معاملہ یہ ہے۔ یہ سب اندازے تقریباً ہیں۔ تفصیل کے لئے بائبل دیکھیے۔ بعض لوگوں نے سیدنا نوح و آدم علیہما الصلوۃ والسلام اور ان کے درمیان کے انبیاء کا زمانہ متعین کرنے کی کوشش کی ہے  اور انہیں

 8000-10000BC  

کے زمانے کا قرار دیا ہے مگر ان کے اندازے درست نہیں ہیں۔

جدید حجری تحقیقات  سے بھی اس اندازے کی تردید ہوتی ہے۔  عین ممکن ہے کہ یہ حضرات لاکھوں سال پہلے موجود رہے ہوں۔

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

انبیاء کرام علیہم السلام کا زمانہ کون سا ہے؟
Scroll to top