فون پر لڑکیوں سے باتیں کرنے کی عادت سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟

اسلام وعلیکم مبشر صاحب ! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں فون پر لڑکیوں سے بہت دیر باتیں کرتا ہوں، جس سے میرا وقت بھی ضائع ہوتاہے اور روپے بھی۔ میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں۔ اس عادت سے چھٹکارا کیسے حاصل کروں؟

ایک بھائی، پاکستان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کی میل سے خوشی ہوئی۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو خود اس مشکل کا احساس ہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔ انسان جس مشکل کا احساس کر لے، اس سے چھٹکارا مل ہی جاتا ہے۔

آپ عمر کے جس حصے میں ہیں، اس میں انسان کے اندر بے پناہ انرجی ہوتی ہے جو اپنا اظہار چاہتی ہے۔ آپ جس طرف بھی لگ جائیں گے، اس میں کئی گھنٹے تک بغیر کسی تھکاوٹ کے کام کر سکیں گے۔

میرا مشورہ یہ ہے کہ خود کو کسی اور جانب مصروف کر لیجیے۔ اپنی زندگی کا کوئی مشن بنا لیجیے اور اپنی پوری توانائیاں اس میں لگا دیجیے۔ یہ مشن آپ کے ذوق اور دلچسپی کے مطابق ہونا چاہیے۔ مثلاً اگر آپ اپنے کیریئر میں مقام بنانا چاہتے ہیں تو اپنے کسی سینئر کو دیکھیے۔ انہوں نے یہ مقام کیسے بنایا؟ اسی لائن پر آپ بھی محنت شروع کر دیجیے۔ اگر آپ خدمت خلق کو اپنا مشن بنانا چاہیں تو اسی میں لگ جائیے۔ اگر دینی علوم سے دلچسپی ہو تو اس طرف توانائیاں لگا دیجیے۔

غرض یہ کہ اپنے وقت کو کسی بھی جانب مصروف کر دیجیے اور مشن کی دھن کو خود پر سوار کر لیجیے۔ پھر آپ کو لڑکیوں سے گفتگو کرنا محض وقت کا ضیاع لگے گا۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

فون پر لڑکیوں سے باتیں کرنے کی عادت سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟
Scroll to top