کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

اس سوال کا تفصیلی جواب ہم نے باب 16 اور 17 میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں ہم اس کا خلاصہ بیان کر دیتے ہیں۔ مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی جانب سے غلامی کے خاتمے کی جو مہم شروع ہوئی، اس کی وجہ دونوں کے معاشرتی حالات میں فرق تھا۔

https://mubashirnazir.org/2022/11/28/%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b0%db%81%d9%86%db%8c%d8%8c-%d9%86%d9%81%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%81%da%a9%d8%b1%db%8c-%d8%ba%d9%84/

          اہل مغرب کے ہاں غلاموں کی حالت زار بہت ہی خراب تھی۔ ان پر ظلم و ستم نے ایک طرف ان غلاموں کو فرار اور بغاوت پر مجبور کیا اور دوسری طرف معاشرے کے اجتماعی ضمیر میں اس ظلم اور جبر کے خلاف ایک عظیم تحریک پیدا کی۔ مسلم معاشروں میں چونکہ غلاموں پر بہت زیادہ ظلم و ستم نہیں کیا گیا اور کچھ استثنائی امور کو چھوڑ کر عمومی طور پر مسلمانوں نے غلاموں سے حسن سلوک سے متعلق اپنے دین کی تعلیمات پر عمل کیا ہے، اس وجہ سے یہاں نہ تو غلاموں کو فرار اور بغاوت پر مجبور ہونا پڑا ہے اور نہ ہی معاشرے کے اجتماعی ضمیر میں کوئی بڑی تحریک پیدا ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم دنیا میں مکاتبت کا ادارہ بھی موجود رہا ہے۔ جو غلام آزادی حاصل کرنا چاہتا، اس کے لئے اپنی آزادی کو خود خریدنے کا راستہ کھلا رہا ہے۔

          اہل مغرب کے ہاں تین صدیوں کی انکوئزیشن اور مذہبی جبر کے رد عمل میں آزادی فکر کی ایک غیر معمولی تحریک پچھلی چار صدیوں سے موجود رہی ہے۔ مسلم معاشروں میں ان صدیوں میں بالعموم اسٹیٹس کو برقرار رکھنے، اجتہاد کا دروازہ بند کئے رکھنے اور دینی اور دنیاوی ہر میدان میں تقلید کی روش اختیار کئے رکھنے کا رجحان غالب رہا ہے۔ اگر اس رجحان کے خلاف کسی نے چلنے کی کوشش کی بھی ہے تو اسے معاشرے میں قبول عام حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ یہی وجہ ہے یہاں اس قسم کی کوئی تحریک بڑے پیمانے پر نہیں پھیل سکی۔ مسلم معاشروں میں  مذہبی جبر کو بھی بالعموم قانونی شکل نہیں دی گئی بلکہ اسے معاشرتی سطح پر رکھا گیا ہے۔ اس وجہ سے اس کے ردعمل میں آزادی فکر کی کوئی تحریک پیدا نہیں ہو سکی۔

          اہل مغرب صنعتی انقلاب کے نتیجے میں جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کے نتیجے میں غلامی اور نیم غلامی کو ختم کرنے کی ایک بڑی معاشرتی ضرورت پیدا ہو گئی لیکن مسلم دنیا میں جاگیردارانہ نظام آج تک اپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے اور نیم غلامی کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

          جو قارئین اس کی مزید تفصیل میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ باب 16 اور 17 میں اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟
Scroll to top