غسل جنابت، مسح اور قصر نماز کیا ہے اور کیوں ہے؟

سوال:   جناب میرا اک دوست ہے غسل جنابت کے وقت اس کو 40 منٹ لگتے ہیں غسل کرتے وقت اور وہ پریشان ہو گیا ہے۔ کبھی کبھی تو ایک گھنٹہ بھی لگ جاتا ہے اس کو، وہ  7/8 بار کلیاں کرتا رہتا ہے کہ پانی نیچے تک ٹھیک سے گیا کہ نہیں اور 7/8 بار ناک میں پانی چڑھاتا رہتا ہے کہ کہیں پانی ٹھیک سے نرم ہیڈی تک پہنچا یا نہیں ۔ تو اس  طرح کیا اس کا غسل ہوگا یا نہیں۔ کسی نے اسے کہا کہ آپ کا یہ غسل نہیں ہوگا کیوں کہ آپ شک کر رہے ہیں ۔

جواب: یہ بھائی تو ضرورت سے زیادہ تکلف کر رہے ہیں اور پانی کو بھی  ضائع  کر رہے ہیں ۔ اس وقت زمین میں پانی کم ہو رہا ہے ، اس لیے ہمیں پانی ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ غسل جنابت میں صرف اتنا حکم ہے کہ جسم میں کوئی گندگی ہے تو اسے پانی سے صاف کر لیں۔ پھر پورے جسم میں نہا لیں۔ اس کے لیے احتیاط یہی ہے کہ پورے جسم میں ہر حصے پر پانی بہا دیں۔ اس کے لیے ایک بالٹی کافی ہے اور شاور میں تو صرف تین چار منٹ کافی ہوتے ہیں۔  کلی اور ناک میں تین بار کرنا ہی کافی ہے اور اس میں چند سیکنڈ ہی لگتے ہیں۔

سوال:  کیا حجاب کے اوپر سے سر کا مسح کیا جاسکتا ہے؟

جواب:   احادیث میں عمامہ اور جرابوں میں مسح کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح خواتین کا حجاب، مردوں کی پگڑی اور عمامہ ایک جیسی ہی چیز ہے تو اس کی اجازت بھی ہے۔

سوال:   قصر نماز کا کیا حکم ہے کتنے دن کا سفر ہو تو قصر نماز ادا کی جائے گی یعنی کتنے دن دوسری جگہ رہنا ہو تو قصر پڑھیں گے؟

جواب:   نمازِ قصر دین کا کوئی حکم نہیں ہے بلکہ ہماری مشکلات کے لیے دین میں آپشن  کے طور پر آسانی دے دی گئی ہے۔ قرآن مجید میں جنگ کے دوران اجازت دی گئی کہ  اس وقت  جنگ کے دوران نماز قصر کر لیں اور چاہیں تو کھڑے ہوئے ہی پڑھ لیں۔ اسی اجازت پر قیاس فرماتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عام سفر کے دوران بھی اجازت دے دی کہ نماز قصر کر لیں اور اس میں یہ بھی اجازت دے دی کہ ظہر عصر کو اکٹھا پڑھ لیں اور مغرب عشا کو بھی اکٹھا ایک ہی موقع پر پڑھ لیں۔

اس سے یہ صورت حال واضح ہوتی ہے کہ سفر یا کسی آپا دھاپی کی صورتحال میں چار رکعت والی نماز کو دو رکعت پڑھ سکتے ہیں۔ اب چونکہ ہمیں یہ آپشن دے دی گئی ہے تو جب ایسی حالت بن جائے تو ہم قصر کر سکتے ہیں۔ اگر ایسی مشکلات نہ ہوں تو پھر نارمل طریقے سے پوری نماز پڑھنی چاہیے۔

ایک روایت میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو یہ اجازت دی ہے تو اس کا فائدہ بھی حاصل کریں۔ اس میں اصول یہی ہے کہ چار رکعت کو دو رکعت کرنا اور ظہر و عصر جبکہ مغرب  و عشاء اکٹھے پڑھنا۔ دین نے اس میں آپ کو آپشن دے دی گئی ہے تو جب چاہیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جب آپ سکون کی حالت میں کسی مقام پر پہنچ جائیں کوئی افراتفری یا کوئی آفت و غیرہ نہ ہوتو پوری نمازادا کر لیجیے۔

Ask questions through email at mubashirnazir100@gmail.com.

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse

Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse

Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse

Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us

Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33

Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114

Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War

Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory

Quranic Studies

Comments on “Quranic Studies Program”

Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33

علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice

Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

اصول الحدیث لیکچرز

علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات

اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ

Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں

اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

قرآن اور بائبل کے دیس میں

 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر

سفرنامہ ترکی

اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں

Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات

Social Sciences سماجی علوم

مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات

Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس

Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 

 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 

(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک

571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750

 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258

 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924

 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی

نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟

Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”

غسل جنابت، مسح اور قصر نماز کیا ہے اور کیوں ہے؟
Scroll to top